
مظفرآباد (جیوڈیسک) ارجہ کے مقام پر کوچ کھائی میں گرنے سے 8 مسافر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ارجہ کے مقام پر پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوچ گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں 8 مسافر ہلاک جبکہ 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدقسمت مسافر کوچ سدن گلی سے راولپنڈی جارہی تھی۔
