
مظفر گڑھ (جیوڈیسک) علی پور گرین سٹی کے قریب پولیس نے مقامی ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ مارا تو 8 خود کش جیکٹس اور 9 دستی بم ملے۔ ہینڈ گرینڈز ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل سکواڈ کا انچارج محبوب الہی شدید زخمی ہوا۔
اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دہشت گردوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی لیکن جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔
کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بالآخر 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشت گردوں نے ہفتے کی رات اوچ شریف میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل بھی کیا تھا۔ مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہوئے جن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
