
مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 256 میں 14 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ 256 سے ہارنے والے آزاد امیدوار چودھری عامر نے 14 پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔
الیکشن ٹربیونل کے حکم پر آج ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے، اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران قریشی کامیاب ہوئے تھے۔
