
مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 8افراد ڈوب گئے۔ 4 افراد کو بچالیاگیا اور دیگر 4 کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق روہیلاں والی میں دریائے چناب میں نہانے والے 8 افراد دریا کی تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئے۔ 4
افراد کو مقامی افرادنے اپنی مدد آپ کے تحت زندہ نکال لیا جبکہ دو بھائیوں اوران کیایک چچا سمیت ڈوبنے والے 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔
