
رنگون (جیوڈیسک) میانمار کے حکام نے کہا ہے کہ 34افراد کو مسلمانوں پر تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان افراد کو قتل، تشدد، آگ لگانے، اور غیر قانونی طریقے سے ہتھیار رکھنے اور ان کی نمائش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ماندالای شہر میں بلوائیوں کو پکڑنے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
