
ینگون(جیوڈیسک)میانمار میں نئے سال کی خوشی میں منعقدہ واٹر فیسٹیول کے دوران 32 افراد ہلاک اور 190 زخمی ہو گئے۔ تین روزہ فیسٹیول کے اختتام کے بعد میانمار کی سرکاری میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے۔
ملک بھر میں فیسٹیول کے دوران قتل، چوری، ٹریفک حادثات اور باہمی جھگڑوں سمیت 77 واقعات رونما ہوئے جن میں 32 افراد ہلاک جبکہ 190 سے زائد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
