
لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے فیصلہ کی ذمہ داری عدالت پر ہے عدالتیں آزاد ہیں۔
مقدمہ کی مدعی حکومت نہیں پاکستان کی ریاست ہے عدالت کو فیصلہ کرنا ہے کہ 3 نومبر کا اقدام آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر قانون کی نظر میں سب برابر ہیں تو ہر شہری کو عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ عدالت نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ بے گناہ شہری ہے یا مجرم۔
