
نواز شریف سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور بابرغوری کی ملاقات ہوئی۔ جس میں فاروق ستار نے نواز شریف کو مبارک باد دی۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی حمایت کیلئے قاروق ستار سے درخواست کی۔
جبکہ پی ٹی آئی رہنما محمود رشید کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اسپیکر کیلئے حمایت کرے تو مستقبل میں مل بیٹھ کر اپوزیشن چلائی جا سکتی ہے۔
