
کینیا (جیوڈیسک) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ائیرپورٹ پر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر فضائی سفر معطل ہو گیا۔ آگ بھجانے کا کام جاری ہے۔
کینیا ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جومو کینیاتا بین الاقوامی ائیرپورٹ کو ہنگامی پروازوں کے علاوہ تمام آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
کابینہ کے سیکرٹری برائے ذرائعِ آمدورفت مائیکل کاما کا کہنا ہے کہ آگ بہت شدید ہے۔ ائیرپورٹ اتھارٹی نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ائیرپورٹ سے دور رہیں۔ آگ لگنے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجہ بھی اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
