Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نام افسانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رقص

July 20, 2015July 20, 2015 0 1 min read
Sindh
Sindh
Sindh

تحریر: مریم ثمر
سندھ کے دور افتادہ گاوں چھاچھرو کا بڑا افسر راہموں اعداد و شمار کی فائل بغل میں دبائے نپے تلے قدم اٹھاتا کانفرنس روم کے دروازے تک پہنچا اس سے پہلے کے باوردی دربان دروازہ کھولتا اس نے چپکے سے اپنے چمکتے دمکتے بوٹوں کو باری باری پتلون سے مزید چمکایا سندھی ٹوپی پر بنے مہراب کو اندازے سے ماتھے پر بنے مہراب کے عین وسط میں جمایا کندھے سے کھسکتی اجرک کو کندھے کی طرف کھسکایا ماتھے پر آئے پسینے کو روما ل سے صاف کیا اور انتہائی با ادب ہوکر اندر داخل ہوگیا۔
مقامی سیاست دان آرام دہ کر سیوں پر اک شان بے نیازی سے براجمان تھے۔ ان کے سامنے منرل واٹر کی بوتلیں دھری تھیں۔ اس علاقے میں پانی کا حصول مشکل ہی نہیں ناممکن بھی تھا اور جو اکا دکا جگہوں پر دستیاب تھا وہ انسان تو کیا جانوروں کے بھی پینے کے لائق نہیں تھا۔ اس کے باوجود دونوں ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے اور جان لیو ا بیماریوں میں مبتلا ہوتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ قوم کے راہنماوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

راہموں کے لئے کرسی کا انتظام نہیں تھا۔ اگرچہ وہ اپنے علاقے کا بڑا افسر تھا۔ مگر اس وقت اس سے بھی بڑے بڑے افسر موجود تھے ۔ جن کے سامنے اس کی حیثیت کسی مجبور بے بس اور لاچار ہاری سے کم کی نہ تھی۔ میٹنگ کا آغاز ہوا ہی چاہتا ہے۔ مگر ابھی وزیر اعلی کی آمد کا انتظار ہے ۔ جن کی گاڑی کو علاقے کے بھوکے ننگے بچوں نے گھیر رکھا ہے ۔ وہ ساتھ ساتھ بھاگ رہے ہیں۔ تھکنے کے باوجود مسلسل چل رہے ہیں ۔ اور کچھ تو رینگ رہے ہیں۔

وزیر اعلی کی ناک پر اس وقت سے رومال دھرا ہے جب سے ان کے حلقے کا پسماندہ ترین علاقہ شروع ہوا ہے ۔ باہر کے منظر سے اکتا کر وزیر موصوف پچھلی نشست سے تھوڑا آگے جھکتے ہیں اور ڈرئیور کے کندے پر ہاتھ رکھ کر بیزاری سے کہتے ہیں ۔ ” ان کا کچھ کرو بابا میٹنگ میں دیری ہورہی ہے ۔ ”ڈرائیور متانت سے جواب دیتا ہے ۔ ” جی سائیں بابا ، جو حکم ۔” ساتھ ہی پانی کی بوتل گاڑی کا شیشہ کھول کر باہر اچھا لتا ہے باہر کی دھول سے بچنے کے لئے فورا ہی شیشہ دوبارہ چڑھا دیتا ہے اور اطمنان سے گاڑی کو تیز رفتاری سے آگے بڑھاتا چلا جاتا ہے۔

Qaim Ali Shah
Qaim Ali Shah

ادھر یکدم سنا ٹا چھا جاتا ہے زندگی میں جیسے ٹہراو سا آجاتا ہے ۔ سب بچے ایک حلقہ بناتے ہیں اور باری باری پانی کی بوتل سے ایک ایک گھونٹ پیتے ہوئے تشکر بھری نظروں سے دور جاتی دھول اڑاتی گاڑی کو دیکھتے ہیں ۔ ان میں سے ایک لاغر جسم میں تھوڑی جان آتی ۔ یہ رام چندر ہے جو اس سکوت کو توڑتے ہوئے ۔ کہتا ہے ۔واہ ! سائیں تو بہت رحم دل ہے اڑے بابا ۔ ام تو اپنا ووٹ اسی بابا سائیں کو دے گا ۔اس کے جواب میں کئی لاغر ، بے جان اور بے بس روحیں اثبات میں سر ہلاتیں اپنے جسموں کے بوجھ کو دھکیلتے ہوئے ایک ایک کرکے وہاں سے غائب ہونے لگتی ہیں۔
جونہی وزیر اعلی صاحب کانفرس روم میں داخل ہوئے با ادب راہموں مزید با ادب ہوگیا ۔ اس کے دل کی دھڑکنیںبے قابو ہونے لگیں۔ جھکی ہوئی گردن مذید جھک گئی۔

وزیر اعلی نے تمام سیاست دانوں سے علاقے کی قحط زدہ صوتحال پر تجاویز اور رائے طلب کی اور یہ نتیجہ نکالا کہ لوگ قحط سے نہیں بلکہ غربت سے مر رہے ہیں ۔ راہموں نے فائل وزیر موصوف کے سامنے کانپتے ہاتھو ں سے رکھی ۔ لکھے گئے اموات کے اعداد وشمار شرمناک حد تک کم تھے ۔ اس لئے ایمر جنسی یا ہنگامی حالت کا اعلا ن فلحال موخر کر دیا گیا ۔ البتہ سند ھ کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے سند ھ فیسٹول کی منظوری دے دی گئی ۔ راہموں کے سپرد سندھ فیسٹول کے جملہ انتظامات تھے جو اس نے پوری ایمانداری اور محنت کیساتھ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیئے۔ موہنجو دڑو کے دامن میں روشنیوں اور رنگوں کا سیلاب امڈ آیا ۔ کھانے پینے کا وافر سامان آنا فانا پہنچ گیا ۔ ویران علاقے میں زندگی عود کر آئی تھی۔ ایک طرف سند ھ فیسٹول کے نام پر رقص و سرو ر کی محفلیں برپا تھیں راگ رنگ ڈسکو ڈانس اور موسیقی پر دھماچوکڑی جاری تھی۔کم عمر اور پرجو ش نرم و نازک بدن تھرک رہے تھے ۔ دوسری طرف موت کا خاموش رقص بھی جاری تھا ۔ قحط کی وجہ سے کمزور سوکھی اور بے جان ٹانگیںکانپتی اور تھر تھراتی تھیں۔

معقدہ فیسٹول سے کچھ ہی فاصلے پر سوجو میگھو ریت کے ٹیلے کی اوڑھ لے کر یہ سب نظارہ دیکھ رہا تھا ۔ وہ بھی قحط سالی کا شکا رتھا ۔ مگر یہ نئی دنیا دیکھ کر اس کا بھی نے تحاشہ ناچنے کا دل چاہ رہا تھا ۔ بے جان آنکھوں سے ایک ٹک بس دیکھ رہا تھا ۔ پھر اسے پتہ ہی نہیں چلا کب اس کی موت ہوگئی ۔ وہ بھول گیا تھا کہ موت اس کے تعاقب میں ہے اور جونہی وہ موت سے غافل ہوا اس نے فورا ہی اسے آدبوچا ۔ تھر کی تحصیل چھاچھروں کے بڑے بڑے گوداموں میں گندم کی بوریوں کے ڈھیر موجود تھے جو کسی بڑی دیو ہیکل قبروں کی طرح دکھائی دیتے تھے ۔ گودام سے باہر ٹھیکدا رکرم داد او ر ٹرک ڈرائیوروں کے درمیان روپے پیسے کے لین دین میں تناظہ شدت اختیار کرتا جارہا تھا ۔ ٹھیکدار کسی بھی صورت میں کرائے کی رقم کو بڑھانے کے لئے تیار نا تھا ۔ شیر خان غصے سے خالی ٹرک لے کر جاچکا تھا ۔ اس کے دیکھا دیکھی باقی ڈرائیور اپنے ٹرک لے جانے کے لئے تیار تھے ۔ ٹھیکدار نے حقارت سے ان کی طرف دیکھا اور غصے سے زمین پر تھوک دیا ۔” سالے رقم بڑھانے کی بات کرتے ہیں۔

Tharparkar People
Tharparkar People

مجھے کمیشن سے بچتا ہی کتنا ہے ۔” ساتھ ہی غصے میں گودام کو بڑا سا تالا لگادیا ۔رات اچانک بارش برسنے لگی اور گودام کی ٹوٹی چھت کا سارا پانی اندر داخل ہوگیا ۔ یوں گودام میں رکھی ساری گندم بھیگ گئی ۔ ٹھیکدار نے ہفتے بعد گودام کا تالا کھولا تو سنہری گندم کالی ہو چکی تھی۔ چھاپر گاوں کے بڑے پنڈت لکیش نے تو اسی وقت قحط کی پیشگوئی کردی تھی جب اس علاقے کا مور ناچتے ناچتے دم توڑ گیا تھا ۔ مگر اس وقت کسی نے بھی اس کی باتوںپر دھیان نہیں دیا تھا ۔ موروں کے بعد اب انسانوں کے مرنے کی باری تھی ۔ اسلام کا درد رکھنے والے مسلمان ، ہندووں کو انسان سے زیادہ مسلمان بنانے پر تلے ہوئے تھے ۔ رام چند ہندو کے کئی رشتے دار کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوتے اور اس کے عوض ان کو سوکھی روٹی اور پانی کی ایک بوتل ملتی تھی ۔ وہ سیدھا مندر جاتے اور بھگوان کا شکر ادا کرتے ہوئے وہاں ماتھا ٹیک دیتے۔

ادھر رام چند کی بیٹی اور ماں نے بھوک سے تنگ آکر خشک ہوتے گہرے کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ،ا س سے قبل ماضی میںخالہ کی بیٹیوں نے بھی بلوائیوں سے اپنی عزت بچانے کی خاطر کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی جان کا نزرانہ دیا تھا۔یوں رام چند کے گھر والوں نے اس روایت کو برقرار رکھا۔ بھوک سے تنگ آکر خودکشی کرنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا تھا ۔ اور اب تو سجاول بھی اسی بارے میں سوچ رہا تھا ۔ مگر گوٹھ کی بڑی مسجد کے مولوی صاحب نے یہاں سے جانے سے پہلے اسے بتایا تھاکہ اس کے مذہب میں خود کشی حرام ہے ۔ بھوک سے اس کے ہونٹ خشک ہوگئے تھے اور ان میں پیڑیاں سے جم گئیں تھیں ۔ اب ان سے خون ٹپکتا تھا جس سے وہ اپنی پیاس بجھاتا تھا ۔ اس کی کمر خمیدہ ہوچکی تھی۔ پیٹ غبارے کی طرح پھول چکا تھا آنکھیں بار بار موت کا سامنا کرتے کرتے خوف اور دہشت سے بٹنوں کی طرح باہر کو ابھر آئیں تھیں ۔ کھڑے ہونے کی کوشش کرتا تو پتلی پتلی لاغر ٹانگیں اس کا ساتھ نہ دیتیں تھیں ، وہ لڑکھڑاتا اور واپس دھرتی ماں کے سینے پر گرجاتا ۔ اس کے آنسو بھی خشک ہوچکے تھے جو ایک آدھ آنسوتکلیف اور اذیت سے بہتا بھی تو وہ ایسا جما ہوا ہوتا کہ جھریوں بھرے چہرے سے آہستہ آہستہ لڑھکتا ہوا زمین پر جزب ہونے کی بجائے وہیں دم توڑ دیتا ۔۔سجاول موت کا زائقہ قطرہ قطرہ چکھ رہا تھا وہ فوری طور پر مر جانا چاہتا تھا ۔ وہ اس اذیت ناک اور ہولناک موت کو برداشت نہیں کر پارہا تھا ۔ اس کا جسم تو مر چکا تھا مگر دماغ اور دل زندہ تھا جس پر مسلسل ہتھوڑے برس رہے تھے۔

دونوالے اور پانی کے چند قطرے ۔ ۔۔ بس دونوالے اور پانی کے چند قطرے ۔ اس سے آگے اس میں سوچنے سمجھنے کی تمام صلاحیتیں سلب ہوچکی تھیں ۔ اس نے بے چینی سے آہستہ آہستہ کروٹ بدلی اور اپنی بند ہوتی آنکھوں سے سامنے دیکھا ۔ اس کی دھندلائی ہوئی آنکھوں نے جو منظر دیکھا اس سے ان میں عجیب سی چمک اور جسم میں جیسے جان سی آگئی ۔ اپنے پورے جسم کی باقی ماندہ طاقت لگا کر اس نے اسے دھکیلنا شروع کر دیا ۔ اور بالاخر منزل پر پہنچ کر خود کو کنویں کے سپرد کر دیا۔۔

Maryam Samaar
Maryam Samaar

تحریر: مریم ثمر

Share this:
Tags:
leaders life people politics qaim ali shah Sindh رقص زندگی سندھ سیاست قوم
Mohammad Yaqoob Nadeem
Previous Post مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/07/2015
Next Post چوہدری اعجاز حسین کا اٹلی سے بذریعہ ٹیلی فون میاں عرفان صدیق کے والد کی وفات پر اظہار افسوس
Ijaz Hussain Piara

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close