Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اداس موسموں، ہجرتوں اور عشق کا بے نوا مسافر —ناصر کاظی

December 9, 2020 0 1 min read
Nasir Kazmi
Nasir Kazmi
Nasir Kazmi

تحریر : لقمان اسد

معروف اور ممتاز شاعر ناصر کاظمی ہندوستان کے شہر انبالہ میں 8 دسمبر 1925ء کو پیدا ہوئے۔ناصر کاظمی کا اصل نام سید ناصر رضا کاظمی تھا لیکن انہیں ناصر کاظمی ہی کے نام سے شہرت حاصل ہے۔ناصر کاظمی نے ابتدائی تعلیم مسلم ہائی اسکول انبالہ سے حاصل کی۔ ناصر کاظمی کے والد محمد سلطان بِن شریف الحسن فوج میں ملازمت کرتے تھے اور ان کے والد کو جب اپنی ملازمت کے سلسلہ میں پشاور آنا پڑا تو ناصر نے نیشنل ہائی اسکول پشاور میں داخلہ لے لیا۔میٹرک کے بعد تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے ناصر کاظمی نے لاہور کا انتخاب کیا اور اسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ لیالاہور شہر سے ناصر کاظمی کو عجیب رغبت ہوئی اور وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل طور پر لاہور میں ہی رہنے لگے اور لاہور کو ہی اپنا مسکن بنا لیالاہور کے حوالے سے ان کا یہ شہر زبان زدِ عام ہے :

شہرِ لاہور تیری رونقیں دائم آباد
تیری گلیوں کی ہوا کھینچ کے لائی مجھ کو

عملی زندگی کی ابتداء میں حصولِ روزگار کیلئے ناصر کاظمی نے فوج میں بھی شمولیت اختیار کی لیکن جلد نوکری سے ان کا دل اُکتا گیا اور انہوں نے یہ ملازمت چھوڑ دی۔1950 میں رسالہ “اوراقِ نو” کی ادارت سنبھالی جبکہ ا س کے کچھ عرصہ بعدوہ معروف رسالے ” ہمایوں ” کے مدیرِ اعلیٰ بن گئے اور پانچ سال تک مسلسل یہ ذمہ داری نبھاتے رہے 1957 ء میں انہوں نے اپنا ایک ادبی رسالہ “خیال” کے نام سے بھی جاری کیا لیکن وسائل کی کمی کے باعث وہ اسے تسلسل کے ساتھ جاری نہ رکھ سکے انہوں نے کچھ عرصہ محکمہ بہبودِ آبادی میں بھی ملازمت کی یہاں سے پھر انہوں نے محکمہ ویلج ایڈ میں ملازمت اختیار کر لی اور محکمہ کے رسالہ ” ہم لوگ”کی ادارت کی ذمہ داری بھی نبھائی یہ سلسلہ 1964ء تک جاری رہا۔یہ وہ وقت تھا جب ناصر کاظمی پاکستان کے نامور اور ممتاز شعراء میں شمار ہوتے تھے اور اسی زمانے میں ہی وہ ریڈیو پاکستان سے منسلک ہو گئے اور ان کی یہ وابستگی پھر ریڈیو پاکستان سے باقی ماندہ عمر تک قائم رہی ناصر کاظمی نے جب شاعری کا آغاز کیا تو اختر شیرانی کی قربت انہیں حاصل تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے شاعری کے فن و رموز سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے حفیظ ہوشیارپوری کی باقاعدہ شاگردی حاصل کر لی۔

کہا جاتا ہے کہ ان کے غزل کہنے کی ابتداء حفیظ ہوشیارپوری کی ہی شاگردی میں ہوئی ناصر کاظمی نے انتظار حسین کو ایک انٹر ویو دیا اور ناصر کاظمی نے اپنی زندگی کے اِس آخری انٹرویو میں شاعری کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ”شاعری مردہ لمحوں کو زندہ کر دیتی ہے ،وقت جو مرگیا اسے کوئی زندہ نہیں کر سکتا لیکن شاعر اسے زندہ کر دیتا ہے،شاعری محض مصرعے لکھنے کا نام نہیں شاعری تو ایک نقطہ نظر ہے زندگی کو دیکھنے کا ،چیزوں کو دیکھنے کا اور ان کو ایک موزوں طریقے سے بیان کرنے کا نام شاعری ہے”۔انہوں نے کہا میری شاعری میں رات کو بہت اہمیت حاصل ہے،رات تخلیق کی علامت ہے ،دنیا کی ہر چیز رات میں ہی تخلیق ہوتی ہے۔پھولوں میں رس پڑتا ہے رات کو ،سمندر میں تموج ہوتا ہے رات کو،خوشبوئیں رات کو جنم لیتی ہیں حتیٰ کہ فجر تک فرشتے رات کو اُترتے ہیں۔

ناصر کاظمی نے غزل کے علاوہ نظم بھی کہی ،نثر میں بھی طبع آزمائی کی،ڈرامے لکھے،فیچر تحریر کیے اور تراجم بھی کیے لیکن ناصر کی اصل پہچان ان کی غزل ہی ٹھہری۔بجا طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ناصر کی کہی ہوئی غزل جس قدر مقبولِ عام ہوئیں اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔ناصر کاظمی کی غزلوں کا مجموعہ”برگِ نَے” کے عنوان سے پہل بار 1952ء میں مکتبہ کارواں شائع کیاپھر اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے1972ء میں ” دیوانِ ناصر” کے نام سے دوسرا شعری مجموعہ شائع ہوا۔”پہلی بارش” 1975 ء میں جبکہ “نشاط خواب” 1977ء میں منظرِ عام پر آیا۔ناصر کا منظوم ڈرامہ “سر کی چھایہ” 1981ء میں منظرِ عامِ پر آیا تھااسی طرح ناصر کی نثری تحریروں پر مبنی کتاب “خشک چشمے کے کنارے” 1982ء میں شائع ہوئی تھی۔

ناصر کاظمی نے چند کلاسیکی شعراء کے کلام کا انتخاب بھی کیا، جن میں ” انتخابِ میر” 1989ء ،”انتخابِ نظیر” 1990ء ،”انتخابِ ولی” 1991ء اور ” انتخابِ انشائ” 1991 ء میں اشاعت پذیر ہوئے۔یہ مجموعے ناصرنے ہی مرتب کیے تھے جوان کی وفات کے بعد چھپے۔ فراق گورکھپوری کی غزلوں کے انتخاب کے علاہ ” سر کی چھایہ ” چودہ سو مصرعوں کی طویل نظم ادبی رسالے “سویرا” میں شائع ہوئی جبکہ ناصر کی ڈائری بھی کتابی شکل میں شائع ہو چکی ہے۔
ناصر کاظمی کی زندگی سے متعلق رئیس احمد صمدانی اپنے ایک مضمون میں رقمطراز ہیں “ناصر مجلسی آدمی تھے ،دوستوں کے درمیان رہنا ،قصہ سنانا اور شعر سنانا اس کا محبوب مشغلہ تھا ۔کیفے ٹیریا ،کافی ہائوس اس کے ٹھکانہ ہوا کرتے تھے ۔اپنی شاعری کے ابتدائی دنوں میں ناصر مشاعروں میں اپنا کلام ترنم سے پڑھا کرتے تھے۔کلام اور مضمون کے ساتھ ساتھ ان کا انداز سننے والوں کو مست کر دیتا تھا۔ ناصر کا انداز بھی اچھا تھا ۔مجھے ناصر کو مشاعروں میں سننے کا اتفاق ہوا۔ ناصر جب ہم سے جدا ہوئے تو میں جامعہ کراچی سے ماسٹر کر چکا تھا ۔جامعہ میں رہتے ہوئے ناصر کو قریب سے دیکھنے اور سننے کا اتفاق ہوا۔ناصر کا کہنا تھا کہ” ایک روز اسے یہ احساس ہوا کہ اسے ترنم سے اپنا کلام سنانے کے سبب داد ملتی ہے۔

گورنمنٹ کالج لاہور کے مشاعرے کے بعد میں نے یہ عہد کیا کہ اب مشاعرے میں ترنم سے نہیں پڑھوں گا”۔ ایسا ہی ہوا اس کے بعد ناصر نے ترنم سے غزل نہیں پڑھی ۔وہ تحت اللفظ سے بھی اسی پسندیدگی اور چاہت سے سنا جانے لگا جیسے لوگ اسے ترنم کیساتھ سُنا کرتے تھے ۔

یہ بات ڈاکٹر توصیف تبسم نے نیشنل بُک فائونڈیشن کے شائع کردہ ناصر کے پاکٹ سائز انتخاب بعنوان ” دل تو میرا اداس ہے ناصر” میں اپنے ابتدائیہ میں تحریر کی ہے۔

ناصر کاظمی کو ہم سے جدا ہوئے آج تقریباً نصف صدی کا عرصہ بیت جانے کو ہے لیکن اس کا کلام آج بھی ہمیں اس کی موجودگی کا احساس دِلاتا ہے ۔ناصر کاظی نے کہا تھا
دائم آباد رہے گی دنیا ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہو گا
ناصر کاظمی کو مختصر بحر میں غزل کہنے پر ملکہ حاصل تھاان کی یہ مشہورِ زمانہ غزل پاکستان کے مقبول قوال اور لیجنڈ نصرت فتح علی خان نے گائی :
غم ہے یا خوشی ہے تو میری زندگی ہے تو
میں تو وہ نہیں رہا ہاں مگر وہی ہے تُو
آفتوں کے دور میں چین کی گھڑی ہے تو
میری ساری عمر میں ایک ہی کمی ہے تو
میری رات کا چراغ میری نیند بھی ہے تو
میں خزاں کی شام ہوں رُت بہار کی ہیں تُو
دُوستوں کے درمیاں وجہ دوستی ہے تو
ناصر اس دیار میں کتنا اجنبی ہے تُو

ناصر کاظمی کا شمار ان شعراء میں ہوتا ہے کہ جن کا کلام گانے سے وہ فنکار یا گلوکار بھی شہرت کے بامِ عروج کو پہنچ جاتے ہیں جن کی شہرت پہلے کوئی خاص نہیں تھی۔ معروف گلوکار خلیل حیدر کی کہانی یہی ہے۔ جب 1990ء میں انہوں نے ناصر کاظمی کی غزل گنگنائی تو یہ ان کی پہچان بن گئی۔
نئے کپڑے بدل کر جائوں کہاں اور بال بنائوں کس کیلئے
وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جائوں کس کیلئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نمونہِ کلام:
ناصر آشوبِ زمانہ سے غافل نہ رہو
کچھ ہوتا ہے جب خلقِ خدا کچھ کہتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھی
برہم ہوئی ہے یوں بھی طبیعت کبھی کبھی
اے دوست ہم نے ترکِ محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی

ناصر کاظمی کا ایک اک شعر پڑھنے اور سننے کے لائق ہے وہ ایک ایسا قادر الکلام شاعر تھا کہ جس کے اشعار میں ایسی فکری پختگی اور روحانی وجد ہے کہ جسے پڑھتے اور سنتے ہی سننے اور پڑھنے والا سر دھنتا رہ جاتا ہے۔سقوطِ ڈھاکہ پر اپنے غم اور دُکھ کو ناصر نے اپنے شعری اظہاریہ میں یوں بیان کیا ہے:

وہ ساحلوں پر گانے والے کیا ہوئے
وہ کشتیاں چلانے والے کیا ہوئے
عمارتیں تو جل کر راکھ ہوئیں
عمارتیں بنانے والے کیا ہوئے
یہ آپ ہم تو بوجھ ہیں زمین کا
زمیں کا بوجھ اٹھانے والے کیا ہوئے
ناصر کاظمی کے ان خوبصورت اشعار کے ساتھ اختتام:
گئے دنوں کا سراغ لے کرکدھر سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ
وہ رات کا بے نوا مسافر وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصر
تیری گلی تک تو ہم نے دیکھا پھر نہ جانے کدھر گیا وہ

Luqman Asad
Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:
Tags:
fame Ghazal life Nasir Qazi poet Poetry زندگی شاعر شاعری شہرت غزل ناصر کاظی
Freedom of Journalism
Previous Post آزادی صحافت
Next Post کورونا: عوام نے احتیاط نہ کی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں، اسد عمر
Asad Omar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close