
نصیرآباد (جیوڈیسک) شوری ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راول پنڈی جارہی تھی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کا بتایا جارہا ہے۔
