
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ایم کیو ایم سے اتحاد پر مسلم لیگ ن پر برس پڑے، کہتے ہیں کل تک ایم کیو ایم کو ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت کہنے والوں نے آج اسی سے ہاتھ ملا لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرجعفر اقبال کا کہنا ہیکہ جمہوری اقدار پروان چڑھانے کیلئے متحدہ سے اتحاد کیا۔ خورشید شاہ نے ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کے روز اسمبلیوں میں نہیں جائے گی اور 29 جولائی کو اسمبلی میں بتائے گی کہ الیکشن کا بائیکاٹ کیوں کیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل وہ ایم کیو ایم کو ملک کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت کہتے تھیاورآج اسی جماعت سے ہاتھ ملا لیا۔ وہ ایم کیو ایم کو ہر دور میں حکومت میں شامل ہونے پر کریڈٹ دیں گے۔ مسلم لیگ کے سینیٹر جعفر اقبال کا کہنا تھا۔
کہ ملک کے حالات گھمبیر ہیں اور وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ صدارتی الیکشن میں تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائے۔ متحدہ سے اتحاد جمہوری کلچر کو فروغ دینے کے لئے کیا۔ جعفر اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ کی ضرورت ہے، اس لئے ایم کیو ایم کے پاس گئے۔
