Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قوم کی حیات

October 21, 2018 0 1 min read
Pakistani Nation
Pakistani Nation
Pakistani Nation

تحریر : طارق حسین بٹ شان

جس ملک کی اشرافیہ اور اقتدار ی طبقہ امریکی انتظامیہ کے زیرِ اثر ہو اس ملک کی بے بسی کا اندازہ لگانا چند اں دشوار نہیں ہونا چائیے ۔امریکی مداخلت کی انتہا یہ ہے کہ کئی وزرائے اعظم بلا واسطہ امریکہ سے در آمد ( ایمپورٹ) ہوئے اور اپنی مدت پوری کرنے کے بعد سیدھے امریکہ سدھارے ۔کتنے پردہ نشین امریکی پیرول پر ہیں یہ خفیہ اداروں کی رپورٹوں سے بخوبی پتہ چل سکتا ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ ہماری صفوں میں ایسی کئی کالی بھڑیں ہیں جو امریکی خوشنودی کی خاطر دھرتی ماں سے بے وفائی کا ارتکاب کرتی ہیں اور ملکی راز وں کاسودا کرتی ہیں۔ (غداروں کی کمی نہیں غالب ایک ڈھونڈ و ہزار ملتے ہیں) ذاتی مفادات کی خاطرملکی مفادات کا سودا کرنے والے وافر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ ہمیں قدم قدم پر ایسے کئی افراد ملیں گے جو ذاتی مفادات کی خاطر جاسوسی جیسا مکروہ دھندا کرنے سے نہیں چوکتے ۔لیکن اسی مٹی پر ایسے با جرات افراد بھی ہیں جو ملکی وقار کی خاطر ڈٹ جاتے ہیں اور جھکنے سے انکار کر دیتے ہیں ۔ ایسے افراد امریکہ کو کبھی پسند نہیں آتے کیونکہ طاقتور کے سامنے ذاتی رائے دینے کا کسی کو حق تفویض نہیں کیا ہوتا کیونکہ ہاتھی کے پائوں میں سب کا پائوںہی بنیادی اصول قرار پاتا ہے ۔ کوئی ایسی آواز جو امریکی سپر میسی کے مائنڈ سیٹ کے خلاف اٹھتی ہے ا سکا ایسا حشر کیا جاتا ہے کہ دوسرے سہم کر دبک جاتے ہیں ۔امریکی انتقام سے تاریخ کے اوراق بھرے پڑے ہیں۔

ذولفقار علی بھٹو کو امریکہ نے جس طرح عبرت کا نمونہ بنایا وہ بڑا بھیانک تھا لہذا اس کے بعد کسی میں اتنی ہمت نہیں رہی کہ وہ امریکہ کو للکارے اور اس کے سامنے کھڑا ہونے کی ہمت کرے۔دوسری سیاسی جماعتوں کو تو ایک طرف رکھ دیجئے خود پی پی پی بھی امریکی مخالفت سے تائب ہو چکی ہے کیونکہ اس نے جو کچھ بھگتا تھا اس کے بعدامریکی دشمنی کی کہیں کوئی گنجائش نہیں رہتی تھی۔ آصف علی زرداری تو ویسے بھی مفاہمت کے بادشاہ کہلاتے ہیں لہذا ان کے دور میں امریکی دشمنی کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔وہ تو سب سے مفاہمانہ رویہ رکھنے کے قائل تھے لہذا امریکہ جیسی سپر پاور کے ساتھ وہ مخاصمت کی راہ کیوں اپناتے؟ ویسے بھی پاکستان میں اسلام آباد کاراستہ امریکہ سے ہو کر ہی گزرتا ہے ۔جس سے امریکہ نا راض ہو جائے اس کی حکومت کا قائم رہنا ممکن نہیں ہوتا ۔ پی پی پی کی پہلی اور دوسری حکومت کی بر طر فیوں میں امریکی رائے کو بڑی اہمیت حاصل تھی ۔جنرل ضیا الحق اور جنرل پرویز مشرف کی حکومتوں کا قیام امریکی آشیرواد کے بغیر نا ممکن تھا ۔ امریکہ نے جب محسوس کیا کہ ان دونوں جرنیلوں کی ضرور ت باقی نہیں رہی تو انھیں دودھ سے مکھی کی طرح نکال باہر کیا۔میری ذاتی رائے میں ہمیں امریکی دشمنی سے خود کو دور رکھنا ہو گا کیونکہ یہ راستہ ہماری تباہی کا راستہ ہے۔لیکن اس کا کہیں یہ مطلب نہیں کہ ہم حق کو حق کہنے سے فرار اختیار کر جائیں۔حق کو حق کہنے ہی میں قوم کی حیات مضمر ہے اور ہمیں قومی حیات کا اصول زندہ رکھنا ہے ۔

ہم بھلے ہی امریکی سوچ سے اختلاف کریں لیکن کھل کر اس سفید ہاتھی کو چیلنج کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے سب کچھ تہس نہس ہو جائے گا ۔ہمیں ڈائیلاگ سے باوقار،با عزت درمیانہ راستہ تراشنا ہو گا تا کہ عزتِ سادات محفوظ ہو جائے ۔ امریکہ جب کبھی پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتا ہے تو وہ کیری لوگر بل نکال لیتا ہے ۔وہ پریسلر ترمیم کاسہارا لے لیتا ہے اور یوں ہم بے بسی کی تصویر بن جاتے ہیں ۔ایک ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے ہمارے مالی معاملات کافی کمزور ہیں اور ہمیں اپنے میگا پراجیکٹ کی خاطر امریکہ جیسے ملک کی پشت پناہی اور مالی معاونت کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے ۔چین نے اس خلیج کو کسی حد تک پاٹنے کی کوشش کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہم امریکی گرفت سے آزاد نہیں ہو سکے کیونکہ امریکہ کے پاس جس طرح کی جدید ٹیکنالوجی ہے دنیا کے کسی ملک کے پاس ایسی ٹیکنالوجی نہیں ہے لہذا ہر ملک امریکی چوکھٹ پر سجدہ ریز رہتا ہے۔،۔

ساری دنیا کو علم ہے کہ دھشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے اربوں ڈالر خرچ کئے اور ہزاروں جانوں کا نذ رانہ دیا تب کہیں جا کر دھشت گردی کو شکست ہوئی۔ایسی با جرات جنگ پاک فوج کی جراتوں کی امین ہے لیکن اس کے باوجود افغان جنگ،چین کا بڑھتا ہوا معاشی پھیلائو ،سی پیک اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم ہمیں امریکی بلاک سے دور کر رہے ہیں جبکہ بھارت امریکہ کے ساتھ ساتھ روس سے بھی اپنے تعلقات کو کمزور نہیں ہونے دے رہا۔اس نے حال ہی میں روس سے کئی ارب ڈالر کے نئے معاہدے کئے ہیں جو اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ بھارت جنوبی ایشیا میں روسی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے۔ وہ افغانستان اور ایران کے بھی قریب ہے جبکہ ہمیں مسلم ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم رکھنے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ افغانی جنگ امریکہ کیلئے دردِ سر بنی ہوئی ہے وہ اس خطے سے با عزت نکلنا چاہتا ہے لیکن کیسے؟اس کیلئے اسے پاکستانی تعاو ن کی ضرورت ہے تا کہ افغان مسئلے کو خوش اسلوبی سے طے کر لیا جائے۔وہ اپنی پسند کا نیا معاہدہ چاہتا ہے۔

پاکستان کے افغان طالبان سے قریبی روابط ہیں لہذا امریکہ ان تعلقات کو کیش کروانا چاہتا ہے لیکن پاکستا ن اس ذمہ داری سے پہلو تہی کر رہا ہے جس کی وجہ سے امریکہ اپنا دبائو بڑھا رہا ہے۔امریکی قیادت اور بھارتی قیادت کی قربتیں پاکستان کیلئے نئے مسائل کھڑے کر رہی ہیں اس لئے پاکستان بھی اپنی اہمیت کا احساس دلوانا چاہتا ہے ۔پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کی یہ کوشش تھی کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کے سامنے یہ ساری کوششیں نقش بر آب ثابت ہوئیں۔بھارت ہم سے طاقت کی زبان میں گفتگو کرنا چاہتا ہے جو ہمیں قبول نہیں ہے لہذا دونوں مما لک کے درمیان تنائو کی کیفیت بدستور قائم ہے۔پاکستان امن کی کوششیں کر رہا ہے لہکن بھارت اپنی طاقت کے زعم میں ایسی کسی بھی کوشش کو ثمر بار نہیں ہونے دینا چاہتا کیونکہ بھارت کے اگلے سال کے انتخابات بھارتی قیادت کے راستے کی دیوار بنے ہو ئے ہیں ۔ بھارتی قیادت کیلئے مجبوری کی اس زنجیر سے بچنا ممکن نہیں ہے۔اسی لئے بھارت گاہے بگاہے ہماری سرحدوں پر شرانگیزی سے باز نہیں آتا۔وہ ہماری سرحدوں پر آگ برساتا رہتا ہے تا کہ جنگی ماحول پیدا ہو جائے جسے نریندر مودی اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

ایک طرف ہماری سرحدوں کی یہ حالت ہے تو دوسری طرف امریکہ ہماری مالی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔وہ آئی ایم ایف سے ہمارے قرضے کی درخواست کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے ۔اس کی نظر یں سی پیک پر جمی ہوئی ہیں جسے وہ ہر حالت میں ناکام بنانا چاہتا ہے ۔ چین بھی اس نئی ڈویلپمنٹ سے بخوبی آگاہ ہے لیکن وہ بے بس ہے۔پاکستان اور چین میں ذہنی سطح پر یکسوئی کمزور ہو رہی ہے ۔پاکستان اپنی پتلی مالی حالت کے پیشِ نظر سی پیک میں تبدیلیاں چاہتا ہے جس سے اس منصوبے کی پوری ہئیت ہی بدل جائیگی۔پی ٹی آئی کی حکومت تو اس منصوبے کو وقتی طور پر معطل کرنا چاہتی ہے تا کہ اسے سانس لینے کا موقع مل جائے لیکن فی الحال وہ اس طرح کا دو ٹوک فیصلہ کرنے سے گریز کر رہی ہے کیونکہ عوام ا س طرح کے فیصلے کو پسنددیدگی کی نظر سے نہیں دیکھیں گے ۔ چینی قیادت ذہنی طور پر عدمِ تحفظ کا شکار ہے۔وہ پاکستانی قیادت کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس میں اسے کامیابی نہیں ہو رہی ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے معاملات تب ہی فٹ بیٹھیں گے جب ہم امریکی خوشنودی کے حصول میں کامیاب ہو جائیں گے۔یہ اعصاب کی جنگ ہے جو کچھ دن اور چلے گی ۔نئی حکومت ابھی تک گو مگو کی کیفیت میں ہے جبکہ وزیرِ خزانہ اسد عمر کے بیان سے مترشح ہو رہا ہے کہ وہ امریکی ڈکٹیشن کے ساتھ جانے کو ترجیح دیں گے کیونکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے سے ہی ملک کو پٹری پر ڈالا جا سکتا ہے۔دیوالیہ پن سامنے کھڑا ہے لہذا حکومت کو جلدی فیصلہ کرنا ہو گا۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
america country interests nation spy Tariq Hussain Butt Shan امریکہ جاسوسی قوم مفادات ملک
Election Polling
Previous Post ضمنی الیکشن: این اے 247، پی ایس 111 اور پی کے 71 میں پولنگ جاری
Next Post تھر میں ناچتی موت اور خوفناک حقائق
Thar Child

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close