Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری

November 6, 2021 0 1 min read
Woman
Woman
Woman

تحریر : طارق حسین بٹ شان

ہر قوم اپنا مخصوص کلچر اور تہذیب رکھتی ہے۔ہر قوم کی رسومات اورعا دات و خصائل بالکل علیحدہ ہوتے ہیں جو کہ ان کی بودو باش اور رہن سہن میں انھیں سہولیات دیتے ہیں۔دنیا اگر چہ گلوبل ویلج کا روپ دھار چکی ہے لیکن اس کے باوجود ہر ویلج کو اپنی ثقافت اور کلچر عزیز ہے جسے وہ بڑے فخر سے گلے لگائے ہوئے ہے۔ گویا کہ کلچر ان کی روح میں سمایا ہو اہوتا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی قوم اس جدید دور میں بھی اپنی قدیم پہچان کو ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے ۔ کچھ رسومات تو اس ترقی یافتہ دور میں جہالت کی نشانیاں سمجھی جاتی ہیں لیکن کلچر کا لاحقہ انھیں متروک ہوجانے سے بچائے رکھتا ہے ۔تعلیم یافتہ طبقہ علم سے بہرہ ور ہونے کے باوجود بھی ان رسومات سے جان نہیں چھڑا سکتا کیونکہ اکثریت اپنی کم علمی کی وجہ سے ان سے چمٹی رہنا چاہتی ہے اورصاحبِ علم شخص بھی کم علموں کی پیروی پر مجبورہو جاتا کیونکہ یہ جمہور کی منشاء ہوتی ہے۔

بہر حال اسلام کی آمد کے ساتھ ہی ایک نئے ریاستی ڈھانچے اور اسلامی قوانین کے نفاذ سے امتِ مسلمہ دوسری اقوام سے بالکل جد ااور منفرد ہو گئی ۔بقولِ اقبال (اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر ۔،۔خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی)۔ برِ صغیر پا ک و ہند جس میں اصنام پرستی اور بت پرستی کا دور دورہ تھا اس میںاسلامی کلچر کو پروان چڑھانا انتہائی دشوار گزار مرحلہ تھا لیکن اہلِ حق کی طویل جدو جہد،اسلام کے آفاقی اصولوں اور صبر آزما مراحل کے بعد ایسا ممکن ہو سکا جس کی وجہ سے آج برِ صغیر پا ک وہند میں مسلمانوں کا اپنا کلچر اور رسومات ہیں جو کہ یہاں کے ہندوترا کی رسومات اور کلچر سے بالکل مختلف ہیں ۔ اسلامی ایام پر تقریبات بعض اوقات ہندوئوں کو سیخ پا بھی کر دیتی ہیں ۔ گا ئے کی قربانی اس میں سرِ فہرست ہے کیونکہ مسلمانوں کیلئے گائے کی قربانی فرض قرار دے دی گئی ہے جبکہ ہندوترا اسے گائو ماتا کا قتل قرار دے کر اس کی ممانعت کرتا ہے۔

ہندوستان میں ہر سال بے شمار بلوے،ہنگامے اور قتل گائے کی قربانی پر ہوتے رہتے ہیں لیکن دونوں جانب سے کسی بھی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں ہو تا جس سے تنائو میں کمی نہیں آ تی ۔ مسلمانوں کیلئے اپنے دینی فریضہ سے منہ موڑنا ممکن نہیں جبکہ ہندوترا کے پجار یوں کیلئے اپنی آنکھوں کے سامنے گائو ماتا کی قربانی کا منظر دیکھنا ممکن نہیں۔میں نے اپنی بات سمجھانے کیلئے ایک مثال پیش کی ہے جبکہ زندگی کے دوسرے شعبوں میں اسی طرح کی مخاصمت دیکھی جا سکتی ہے۔مثلا اسلام میں پردے کا حکم ہے جبکہ دوسرے مذاہب کیلئے پردہ بالکل غیر اہم سی بات ہے ۔ان کے ہاں عورت کا بن ٹھن کے نکلنا ، میک اپ سے سجنا،بنائو سنگھار کرنا اور شمع محفل بن کر رہنا ان کے کلچر کا حصہ ہے۔وہ اسے تہذیب زدہ ہونے کا استعارہ سمجھتے ہیں لہذا انھیں عورت کا کھلا ڈھلا پن،بے پردگی اور اختلاطِ مردو زن میں لطف آتا ہے جبکہ اسلام میں اس کی سخت ممانعت ہے۔ہو سکتا ہے کہ کچھ ترقی پسند،لبرل اور آزاد منش دانشور مجھ پر رجعت پسندی اور دقیانوسی ہونے کا کا لیبل لگا کر میرے افکارو نظریات پر تنقید کردیں لیکن جو بات سچ ہے اسے اپنی پوری روح کے ساتھ بیان ہونا چائیے تا کہ سب کو علم ہو جائے کہ سچ اور جھوٹ کیا ہوتا ہے؟۔اقبال کی جرات ِ اظہار کا اندازہ کیجئے کہ وہ کس طرح سب کا للکارتا ہے۔،۔

(کہتا ہوں وہی سمجھتا ہوں جسے حق ۔،۔ نہ آبلہ ِ مسجد ہوں نہ ہوں تہذیب کا فرزند)۔۔(اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی نا خوش ۔،۔ میں زہرِ ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا کند)

اسلام کی آمد سے پہلے سر زمینِ حجاز میں جو کچھ بھی رائج تھا اسے ایک جھٹکے کے ساتھ زمین بوس کر دیا گیا ۔ ایسی تمام رسمیں جو مشرکانہ، جاہلانہ اور گھٹیا طرزِ فکر کی عکاس تھیں انھیں بیک جنبشِ قلم ساقط کر دیا گیا۔ایک پاکیزہ اور مقدس ماحول میں گندگی اور غلاظت کا کیا کام؟اسلام میں عورت کو ایک خاص مقام عطا کیا گیا اوراس کی عصمت و عفت کو بڑی اہمیت دی گئی۔اسے پہلی بار وراثت کا حقدار قرار دیا گیا۔اسے ممتا جیسے اعزاز سے سرفراز کر کے اس کی توقیر کو وسعتِ افلاک بخش دی گئی حتی کہ مالکِ کائنات نے خود کو ماں سے تشبیہ دے کر ممتا کے رتبہ کو اوجِ ثریا سے ہمکنار کر دیا۔عورت کی حیاء اوراس کی پاکیزگی اور اس کے تقدس کیلئے خصوصی قوانین متعارف کروائے گے تا کہ صنفِ نازک کی جانب کوئی ہوس پرستانہ نظر نہ اٹھا سکے ۔مردوں کو سب سے پہلے تنبیہ کی گئی کہ عورت کی موجودگی میں وہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں جبکہ عورتوں کو پردہ کا پابند کیا گیاتا کہ عورت محفوظ و ماموں ہو جائے۔

یورپی اقوام پردے کے سخت مخالف ہیں لیکن اس کی کوئی بھی توجیہ پیش کرنے سے قاصر ہیں۔پردہ عورت کا حسن اور زیور ہے جسے یورپ در خورِ اعتنا نہیں سمجھ رہا ۔ ارشادِ خداوندی ہے ( مسلمان خواتین جب باہر نکلیں تو جلباب پہن کرنکلیں تا کہ پہچانی جائیں ) گویا کہ پردہ عورت کی پہچان ہے لیکن یورپ کو اس پہچان سے خدا واسطے کا بیر ہے۔زمانہِ جاہلیت میں مرد ان گنت شادیاں رچاتا تھا لیکن اللہ تعالی نے اسے چار تک محدود کر دیا۔چار کا حکم جنگی حالات میں عورتوں کے تنہا رہ جانے ،بیوہ ہو جانے اور بچوں کے داغِ یتیمی کو مٹانے اور ان کی کفالت اور سرپرستی کو سامنے رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ۔ اس خدائی حکم کا مقصد دل بہلانا یا حظوظِ نفس کی تسکین نہیں تھابلکہ معاشرتی ناہمواریوں اور محرومیوں کا ازالہ کرنا تھا۔چار شادییوں کا حکم اہلِ عرب کے مزاج سے بالکل مطابقت نہیں رکھتاتھا کیونکہ عورتوں سے دل بہلانا اہلِ عربوں کا مرغوب مشغلہ تھا لیکن مالکِ کون و مکاں کے حکم کے سامنے کسی کو دم مارنے کی جا نہیں تھی لہذا سب کو کو سر نگوں ہو نا پڑا۔،۔

اسلام کا سب سے عظیم احسان یہ ہے کہ اس نے رشتوں میں محرم کا تصور دیا اور وہ تمام رشتے جو محرم ہیں ان کی فہرست جاری کر دی تا کہ عورت محفوظ ہو جائے۔دیکھنے میں شائد یہ چھوٹی سی بات نظر آئے لیکن معاشرے کا قبلہ درست کرنے میں یہ کلیدی حیثیت کی حامل ہے ۔عورت کو کھلے سینے اور کھلے سر کے ساتھ ملنے کی سخت ممانعت ہے۔تہذیب تمدن کے نقطہ نظر سے بھی بے پردہ عورت عجیب لگتی ہے حالانکہ پردہ عورت میں شائستگی،وقار اور حیاء کو جلا بخشتا ہے۔اللہ تعالی نے محرم رشتوں کے سامنے بھی با پردہ رہنے کا حکم صادر کیا ہوا ہے۔عورت کو بنائو سنگھار کرنے کی اجازت ہے ۔ارشادِ خدا وندی ہے (کون ہے جو زیب و زینت سے روکتا ہے ) لیکن مردوں کی محفل میں ایسا کر کے جانے کی ممانعت ہے اور پھر زیب و زینت کی حد بندی بھی خود ہی کر دی۔تعلیم کے سلسلہ میں مکمل آزادی ہے کیونکہ اگر خاتون تعلیم یافتہ ہو گی تو معاشرہ سے جہالت کم ہو تی جائے گی۔نوکری پر کوئی پابندی نہیں ہے،کام کاج پر کوئی پابندی نہیں ہے بلکہ عورت مرد کے شانہ بشانہ کام کرے گی تو ماحول میں شائستگی اور تقدس کا احساس پیدا ہو گا لیکن اس کیلئے حجاب میں ہونا ضروری ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح،رعنا بیگم لیاقت علی اپنے سر سے آنچل کو سرکنے نہیں دیتی تھیں۔فاظمہ جناح تو دوپٹہ اوڑھے ہوئے انتہائی معصوم،سادہ اور دلکش نظر آتی تھیں۔تحریکِ پاکستان کی قیادت میں مادرِ ملت کا دوپٹہ تو آڑھے نہیں آیا تھا لیکن لبرل خواتین دوپٹہ کی دشمن کیوں بنی ہو ئی ہیں اور اسے اپنی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کیوں سمجھتی ہیں؟ سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ سفید دوپٹہ پہن کر رکھتی تھیں اور انتہائی با وقا، پر کشش اور دلکش نظر آتی تھیں۔ان کی شخصیت کے سحر میں ان کے دوپٹے کو اہم مقام حا صل تھا۔وہ اپنے مشرقی پن کی وجہ سے ایک مثال تھیں۔پوری دنیا ان کے اس انداز کی قدر دان تھیں۔کیا پاکستان میں بھی کسی عورت کی ان سے زیادہ جدہ جہد ہے؟ کیا کسی عورت نے ان سے زیادہ ظلم سہا ہے؟ کیا کوئی عورت ان سے بڑے رتبے پر فائز رہی ہے؟اگر وہ پردہ کی پابند تھیں تو دوسری عورتیں بھی ایسا کر سکتی ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ مغربی کلچر اور اس کی آزاد خیالی کا اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔یہ یورپ کا اپنا اندازِزیست ہے جو اسلام کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا لہذا مسلمانوں کیلئے اسے اپنا نا ضروری نہیں ۔ علامہ اقبال نے اس طرزِ زیست کو رد کر دیا تھا کیونکہ وہ عورت کے حقیقی مقام سے آگاہ تھے۔( نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیبِ حاضر کی۔،۔یہ صنا عی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے ) ۔،۔

Tariq Butt
Tariq Butt

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال۔۔

Share this:
Tags:
Culture knowledge laws muslims nation TARIQ BUTT women علم عورت قوانین قوم کلچر مسلمانوں
Mother
Previous Post کوڑے کا پھول
Next Post ٹوئٹر سے پیسہ کمانے کا منفرد طریقہ: سپر فالوز
Twitter

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close