Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نیشنل ایکشن پلان ایک ریت کی دیوار؟؟

December 24, 2016 0 1 min read
National Action Plan
National Action Plan
National Action Plan

تحریر : قادر خان افغان
نیشنل ایکشن پلان کتنا کامیاب ہوا ، کتنا ناکام ہوا ؟۔ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کیلئے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کی مطابق عمل ہوا ہے کہ نہیں ہوا۔ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ایک ایسے عفریت میں جکڑا ہوا ہے ، جس سے آزادی کیلئے پاکستان کے تمام اداروں کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن جب ایک غیر جانب دارانہ تجزیہ کیا جائے تو نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمدنہ ہونے کا مایوس کن نتیجہ سامنے آتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک نے نیشنل ایکشن پلان بنایا اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔ لیکن پاکستان اس معاملے میں مکمل طور پر کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔ اگر اس کی اصل وجوہات کو سامنے رکھا جائے تو واضح طور پر یہی نظر آتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کا واویلا کرنے والی جماعتیں ہی ، نیشنل ایکشن پلان کے مکمل کامیابی میں عدم تعاون کے ذمے دار قرار پاتی ہیں۔ قبائلی علاقوں میں عسکری افواج نے انتہا پسندوں کے خلاف جارحانہ آپریشن کیا ، انتہا پسندوں کے خلاف بھرپور کاروائی کیلئے لاکھوں نفوس کو اپنے علاقے چھوڑنے پڑے۔

ان علاقوں پر فضائی بمباری سے لیکر تمام زمینی حربی وسائل کا استعمال کیا گیا ۔ آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوا ۔ فوج آج بھی قبائلی علاقوں میں ہے ، بلکہ سوات ،ملاکنڈ ڈویژن میں امن کے مکمل مراحل کامیابی سے حاصل کرنے کے باوجود فوج کا زمانہِ امن کے مطابق انخلا نہیں ہوسکا ۔یہاں تک کہ سوات جرگہ نے فوج کی واپسی کا مطالبہ بھی کرڈالا۔ اسی طرح شمالی وزیر ستان ، سمیت تمام قبائلی علاقوں میں عسکری فوج نے اپنے تمام اہداف کو کامیابی سے حاصل کرنے کا اعلان کیا ۔لیکن افغانستان کے عدم تعاون کی وجہ سے علاقے مستحکم امن کیلئے کلیئر نہیں ہیں ، لاکھوں آئی ڈی پیز کئی بار مظاہرے کرچکے ہیں اور واپسی کے منتظر ہیں۔ عسکری آپریشن میں اے پی ایس سانحے کے تمام دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ، لیکن چیف آف آرمی اسٹاف کے مطابق زخم کافی گہرا ہے ، ایسے بھرنے میں وقت لگے گا۔

اے پی ایس سانحے کے بعد اس عہد کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کو جارحانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں موجود انتہا پسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔ فوجی عدالتوں نے مقدمات کے جلد فیصلے بھی کئے ، پھانسیاں بھی دیں گئیں، آئین کے تحت دو سال کیلئے فوجی عدالتیں بنا ئی گئیں جن کو گیارہ ہزار مقدمات ارسال کرنے تھے ، لیکن مجموعی طور پر فوجی عدالتوں کو مکمل طور پر فعال نہیں کیا گیا ، صرف چند مقدمات حکومت نے بھیجے ، جن پر انھوں نے فوری فیصلے دیئے ،فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہوچکی ، لیکن آئینی غلطی قرار دینے والوں نے دوبارہ ایسے آئینی تحفظ نہیں ، اس کے مقابلے میں انسداد دہشت گرد ی کے تحت قائم عدالتوں سمیت عدلیہ میں لاکھوں کی تعداد میں زیر التوا مقدمات کے سبب خصوصی طور پر اُن دہشت گردوں کے خلاف فیصلوں پر عمل درآمد نظر نہیں آیا ، جنھیں نیشنل ایکشن پلان کے بعد کراچی اور بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔

PPP and MQM
PPP and MQM

کراچی میں نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور عمل درآمد نظر آیا ہے ، لیکن بڑے مگر مچھ ابھی تک اپنی پناہ گاہوں میں محفوظ ہیں ، ایم کیو ایم اور پی پی پی نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے اور اپنے خلاف استعمال کئے جانے کے الزامات عائد کئے۔گو کہ کراچی میں ماضی کی طرح دہشت گردوں کی کاروائیاں نہیں ہیں ، لیکن وفاقی حکومت کی واضح پالیسی سامنے نہ آنے کی وجہ سے عوام کی اذہان میں بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ پاکستان کی سا لمیت کے خلاف تقاریر کرنے والے ، اور بھارت کی دہشت گرد ایجنسی ‘ را ‘کے لئے کام کرنے والوں کے خلاف حکومت نے مربوط کوئی قدم نہیں اٹھایا۔متحدہ قومی موومنٹ کی تقسیم تو ہو گئی ، لیکن چار دھڑوں میں ہونے کے باوجود عوام میں بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے ، جہاں ایک طرف پاکستان مخالف لابی کے خلاف عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا تو دوسری جانب صوبائی حکمراں جماعت کی کرپشن کے خلاف کاروائی پر وفاق اور صوبے میں اختیارات کے معاملے پر تصادم کی کیفیت برقرار ہے ۔ وزیر سندھ کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ کو چار و ناچار رخصت ہونا پڑا۔

موجودہ حالات میں ایک مصنوعی تحفظ پایا جاتا ہے۔ عوام میں خود اعتماد ی کی کمی کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ کراچی میں پکڑے جانے والے دہشت گرد ، جیلوں میں بی کلاس لیکر خود کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں ، ضرورت تو اس بات کی تھی کہ فوری طور پر ان کے خلاف خصوصی عدالتیں بنا کر فوری کیس چلائے جاتے ، لیکن خصوصی عدالتیں قائم نہ ہوسکیں اور ان دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں کی طرح جلد فیصلے سامنے نہیں آسکے۔ نیشنل ایکشن پلان کا بنیادی نقطہ ، دہشت گردوں ، انتہا پسندوں کو ہونے والی فنڈنگ کو بھی روکے جانا تھا ، لیکن جس طرح کالعدم جماعتوں کو نام بدل کر کام کرنے کی اجازت دی گئی ، اسی طرح فنڈنگ اور سہولت کاروں نے بھی سیاسی فائدہ اٹھا یا۔ نیشنل ایکشن پلان کو مکمل سیاسی بنا دیا گیا ۔پی پی پی نے ایسے اپنے خلاف سمجھا ۔تو ایم کیو ایم نے اپنے خلاف سازش قرار دی، اسی طرح مدارس اصلاحات کے حوالے سے مذہبی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان کو اپنے خلاف منصوبہ قرار دیا۔

3سالوں میں نیکٹا کی ایک بھی میٹنگ نہیں ہوسکی، ملک کی30انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ایک صفحے پر نہیں لایا جاسکا ، تمام تر اطلاعات کے باوجود جس طرح کوئٹہ پولیس ہیڈ کوارٹر سانحہ ہوا ، وہ ظاہر کرتا ہے کہ حساس اطلاعات کو صوبائی حکومتیں سنجیدگی سے نہیں لیتیں۔نیشنل ایکشن پلان کے20نکات کی نگرانی و عمل درآمد پر نظر رکھنے کیلئے وزیر اعظم نے 26دسمبر2014کو اپنی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ، جس میں وزیر داخلہ ، وزیر دفاع ، وزیر اطلاعات، وزیر منصوبہ بندی اور مشیر خارجہ ممبران مقرر کئے گئے ، لیکن اس کمیٹی کے ماسوائے ایک نمائشی اجلاس کے بعد مزید کسی اجلاس کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Pakistan
Pakistan

پاکستان کے اندر کوئی پانچ ٹکڑے ہونے کا خواب دیکھ رہا ہے تو پاکستان کے باہر بھارت پاکستان کو دس ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔کوئی خیبر پختونخوا افغانستان کے حوالے کرنے کی زہر افشانی کررہا ہے تو کہیں ، افغان مہاجرین کو مستقل شہریت دینے کے علی اعلان مطالبہ کررہے ہیں۔یہ سمجھ نہیں آتا کہ جب بات بھارت کی ہو کہ وہ کہے کہ وہ پاکستان کی دس ٹکڑے کردے گا تو پاکستان کو پانچ ٹکڑوں کے خواب دیکھنے اور پاکستان کی سرزمین کو افغانستان کی سر زمین قرار دینے والوں میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔میڈیا میںکالعدم جماعتوں کے بیانات و جلسوں کو بھرپور کوریج دی جاتی ہے ، تو دوسری جانب ‘سیاہ ست دانوں’ نے فوج کو متنازعہ بنانے کیلئے نیوز گیٹ جیسے اسکینڈل بھی پیدا کئے ۔ انسداد دہشت گردی فورس کا قیام پرسندھ او خیبر پختونخوا میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔اسٹیٹ بنک نے دہشت گرد تنظیموں کے دس ارب روپوں کے اکائونٹ منجمد کئے ، منی لانڈرنگ کے تحت ایف آئی اے نے بھی مقدمات درج کئے ، لیکن بات پھر وہیں پر آکر رک جاتی ہے کہ جس طرح ایان علی کا کیس منی لانڈرنگ کے حوالے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کیس تھا ، اس کو بھی سیاسی بنادیا گیا۔

اسی سیاست میں جن دہشت گرد تنظیموں کے اکائونٹ منجمد کئے گئے تو ایسی کئی کالعدم جماعتیں اور ان کے سہولت کار ہیں جن کے اربوں کھربوں روپیہ اب بھی پاکستانی بنکوں میں ، ان کے زیر استعمال ہے۔جب حکومت کی ترجٰیحات میں نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانا شامل نہ ہو تو نیکٹا کو موثر بنانے کیلئے وزیر خزانہ کے پاس 21ارب نہیں ہیں ، لیکن اورینج ٹرین کیلئے160ارب روپے ،میٹرو کیلئے70ارب روپے اور کسان پیکچ کیلئے300ارب روپے فوری مہیا کرنے کیلئے ضرور موجود ہیں ۔پاک فوج کے ذمے جو ذمے داریاں تھیں ، انھوں نے کماحقہ اس کو استعمال کیا ، جس کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات کا خاتمہ ممکن ہوا ، دہشت گردوں نے پڑوسی ممالک میں پناہ لیکر سافٹ اہداف پر دہشت گردی کی وارداتیں کیں ، جس کی مثال’ شاہ نوارنی درگاہ’ یا ‘پولیس ہیڈ کوارٹر کوئٹہ’ ہیں۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی ، را ، بلیک واٹر ، موساد ، این ڈی ایس کے نیٹ ورک کو توڑا گیا ، لیکن اس عمل کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کیلئے صوبوں کو سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ، جس پر بد قسمتی سے سیاسی صوبائی حکومتوں نے مکمل عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ موجودہ نیشنل ایکشن پلان کی مثال اس وقت ایک ریت کی دیوار کی طرح ، جس کو سمندر کی ایک تیز لہر کسی بھی وقت بہا کر لے جاسکتی ہے۔صوبائی حکومتیں امن کے اس وقفے کو وقت گذارنے کے بجائے، آہنی دیوار بنانے کے لئے اپنا کردار ذمے داری سے ادا کریں، تو مستقل کامیابی کی امید روشن نظر آئے گی ، اور نتائج کے ذمے داروں کا تعین بھی ممکن ہوسکے گا۔

Qadir Khan
Qadir Khan

تحریر : قادر خان افغان

Share this:
Tags:
forces national action plan Question sand search Success terrorism wall افواج تلاش دہشت گردی دیوار ریت سوال کامیاب نیشنل ایکشن پلان
Sahil Munir
Previous Post کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ساحل منیر
Next Post قائد کے خوابوں کی تعبیر
Quaid e Azam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close