
کراچی (جیوڈیسک) قومی ایئرلائن کی کئی پروازیں بدستورتاخیرکا شکار ہیں،ایئرلائن ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 7059 چارگھنٹے تاخیرسے شام 4 بجے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 دو گھنٹے تاخیرسے شام 4 بجے روانہ ہوگی،جبکہ فیصل آباد سےکراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 341 تین گھنٹے تاخیرسے دن 12 بجے پہنچی۔
