
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد قومی اسمبلی نے مصر میں ہونیوالی ہلاکتوں کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے پیش کی۔
قرارداد میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے شہریوں پر طاقت کے استعمال سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا گیا۔ قرارداد میں مصر کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مسائل کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مصر کی حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے تاکہ جمہوریت بحال ہو سکے۔
