
لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر محمد عامر گوکہ ان دنوں کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہیں لیکن انھوں نے اپنی زندگی کی سب سے اہم اننگ کا آغاز کر دیا ہے اور اتوار کواپنی پسند کی لڑکی سے نکاح کر لیا۔
محمد عامر کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عامر کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرگس سے ہوا ہے جسے قومی کرکٹر نے بھی پسند کیا ہے۔
نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے لاہور میں ہوئی جس میں صرف خاندان کے افراد شامل تھے۔ عامر کی دلہن نرگس گریجویٹ ہیں اور ان کی رخصتی آئندہ سال ہو گی۔ اس خبر نے عامر کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
