
لاہور (جیوڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کا 23 رکنی وفد دورہ آسٹریلیا کے وطن واپس پہنچ گیا۔ کھلاڑیوں کو اس موقع پر ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کوئی لینے آیا اور نہ ہی کسی قسم کی سیکورٹی فراہم کی گئی۔
قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ کا سامان بھی ائرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا۔ کھلاڑی بغیر کسی پروٹوکول کے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔
