مصطفی آباد/للیانی : نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کی پارلیمانی سیکرٹری قانون عظمی بخاری سے ملاقات، موجودہ حکومت کی طرف سے ضلعی سطح پر محتسب تعینات کرکے عوام کو ان کی دہلیزپر انصاف فراہمی کا اقدام قابل تحسین ہے۔ عظمی بخاری ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی تسلیم شدہ ماڈل پارلیمنٹ نیشنل یوتھ اسمبلی کے سات رکنی وفد نے صوبائی قائد مدثر شہباز ریحان کی قیادت میں پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور عظمی بخاری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر عظمی بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ضلعی سطح پر محتسب تعینات کرکے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا اہم اقدام کیا ہے، اس ضمن میں نیشنل یوتھ اسمبلی کی علامتی قانون سازی بھی قابل تحسین ہے،صوبائی قائد مدثر شہباز ریحان نے نیشنل یوتھ اسمبلی کی طرف سے ”صوبائی قانون امور” سے متعلق پالیسی ڈرافٹ پیش کیا، وفد میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے وزراء و ممبران وقاص ملک، زین العابدین رانجھا، ملک مبشر کھوکھر، سعد جلیل، بختاور خان اور سکندر محمود شامل تھے۔
