Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آیا صوفیہ، اقوام عالم اور ہمارے رویے

July 19, 2020 0 1 min read
Hagia Sophia
Hagia Sophia
Hagia Sophia

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

پندرہ سو سال پہلے 532ء میں مشرقی رومی سلطنت کے بازنطینی بادشاہ جسٹنیٔن اول نے سلطنت کے دارالحکومت قسطنطنیہ میں کلیسا کی تعمیر کا حکم دیا۔ یہ عمارت 537ء میں مکمل ہوئی۔ اِس شاندار عمارت کا نام ”آیاصوفیہ” ہے۔ 9 سو سال بعد 1453ء میں سلطنتِ عثمانیہ کی فوج نے قسطنطنیہ پر قبضہ کیا اور سلطنتِ عثمانیہ کے سلطان محمد دوئم کے حکم پر قسطنطنیہ کا نام بدل کر استنبول رکھا گیا۔ سلطان نے آیاصوفیہ کی عمارت اور آس پاس کی زمین کی پوری قیمت اپنی جیب سے کلیسا کے راہبوں کو دی اورآیاصوفیہ کو مسجد میں بدل دیا۔ اِس خریدوفروخت کی دستاویز آج بھی ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجودہے۔

80 سال پہلے جب سلطنتِ عثمانیہ کا خاتمہ ہوا تو ترکی کے سربراہ مصطفےٰ کمال اتاترک نے مسجد میں نماز بند کرکے آیا صوفیہ کو میوزیم بنا دیا۔ اب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کی اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے بعد استنبول کی اِس تاریخی عمارت کو پھر مسجد میں تبدیل کر دیا البتہ مسجد کے ایک حصے کو سیاحوں کی آمدورفت کے لیے بحال رکھا۔ اِس عمل کے بعد اقوامِ عالم ترکی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ امریکہ کے سفیر برائے مذہبی آزادی سیم براؤن بیک نے کہا ” آیا صوفیہ کے درجے میں تبدیلی سے اِس کی مختلف مذاہب کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے میں کمی آئے گی”۔ یونان کی وزیرِثقافت لینا منڈونی نے کہا ”آج کا فیصلہ جو صدر اردوان کی سیاسی خواہش کا نتیجہ ہے مہذب دنیا کے لیے کھلی اشتعال انگیزی ہے”۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور ترک حکام سے کہا کہ وہ بلاتاخیر اِس پر گفت وشنید کریں۔ اور بھی کئی مغربی ممالک نے اِس فیصلے کو ہدفِ تنقید بنایا جبکہ ترک صدر نے اِسے ترکی کی خودمختاری کا معاملہ قرار دیاہے۔

اگر جانبداری کی عینک اتار کر دیکھاجائے تو حقائق یہ کہ قسطنطنیہ کے راہبوں کو سلطان نے آیاصوفیہ کی پوری قیمت اداکی جسے راہبوں نے قبول بھی کیا۔ دوسری بات یہ کہ جب اردوان نے آیاصوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کیا تب یہ عمارت میوزیم تھی، کلیسا نہیں اورتیسری بات یہ کہ ترکی کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کے بعد ہی اِسے مسجد میں تبدیل کیا گیا۔ حیرت ہے کہ اقوامِ عالم اُس وقت تو خاموش تماشائی بنی رہتی ہیں جب بھارتی سپریم کورٹ بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم دیتی ہے لیکن جب ترک عدالت نے آیا صوفیہ میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تو سبھی اخلاقیات کے تیشے اُٹھا کر باہر نکل آتے ہیں۔ کشمیر کی بیٹی کے سَر سے ردا چھین لی گئی، عفت مآب بیٹیوں کی سرِعام عصمت دری ہوئی، لاکھوں بیگناہوں کا خون بہااور اسرائیل سے درآمد شدہ پیلٹ گنوں سے ہزاروں معصوموں کے آنکھوں کی روشنی چھین لی گئی (ستم کے یہ حربے آج بھی جاری ہیں) تو اقوامِ عالم کو ضمیر کی خلش تو خیر کیامحسوس ہوتی، 192 میں سے 184ممالک ووٹ دے کر بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لیتے ہیں۔ اسرائیل مسجدِاقصیٰ کو ہیکلِ سلیمانی میں بدلنے کی تگ ودَو میں۔ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہوتا فلسطین کسی کو نظر نہیں آتا لیکن آیاصوفیہ پر نوحہ خوانی جاری ہے۔ یہ بجا کہ مسلمان ہمیشہ غیرمسلموں کی عبادت گاہوں کے محافظ رہے لیکن یہ بھی حقیقت کہ غیرمسلم فاتحین نے بیشمار مساجد کو شہیدکیا اور اُن کی جگہ گرجا گھر تعمیر کیے۔خونِ مسلم اتنا ارزاں کہ بوسنیا، میانمر، افغانستان، عراق، شام، مصر، یمن اور لیبیا، ہرجگہ جوئے خوںجاری۔

عالمِ اسلام باہم جوتم پیزار، ہراسلامی مملکت اندرونی وبیرونی خلفشار کا شکار۔ دور مت جائیں اپنے ملک کی حالت دیکھ لیں جہاں جھگڑا صرف کرسی کا۔ خانِ اعظم ایران اور سعودی عرب کے مابین ثالثی کے لیے تو ہمہ وقت تیار لیکن اپنوں سے ہاتھ تک ملانے کے روادار نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ چوروں، ڈاکوؤںسے کیسے ہاتھ ملایا جا سکتاہے؟۔ بجا! مگرکرپشن کے مگرمچھ تو اُن کے دائیںبائیں اور دست وبازو۔ 2019ء کے سروے کے مطابق ملک میں کرپشن پہلے سے بڑھ چکی۔ خانِ اعظم نے قوم کی تقدیر بدلنے کے دعوے تو بہت کیے لیکن محض دو سالوں میں ملک کو عشروں پیچھے دھکیل دیا۔ اندرونی طور پر ملک میں بے چینی اور افراتفری اپنے عروج پر۔ آٹامافیا حکومت کے بَس میں نہیں۔ حکمرانوں نے 20 کلو آٹے کی قیمت 850 روپے مقررکی جو آج بھی 1050 روپے میں مل رہا ہے۔

پٹرول مافیاکا جادو سَر چڑھ کر بول رہاہے۔ عالمی مارکیٹ میں جب تیل کی قیمت صفر بلکہ منفی تک پہنچی تو ہمارے حکمرانوں نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے پٹرول کی قیمتیں 117 روپے فی لٹر سے 76 روپے فی لٹر کردیںلیکن ہوایہ کہ پورے پاکستان سے پٹرولیم مصنوعات غائب ہوگئیں۔ بجائے اِس کے کہ حکومت پٹرول مافیا کا احتساب کرتی، اُس نے پٹرول کی قیمت یکلخت 26 روپے فی لٹر زیادہ کردی۔ پھر چشمِ فلک نے یہ عجب تماشا بھی دیکھا کہ پورے پاکستان میں صرف ایک گھنٹے بعد وافر مقدار میں پٹرولیم مصنوعات دستیاب تھیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس قاسم خاں نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بارے میں درخواستوں پر سماعت کی تو دَورانِ سماعت چیئرپرسن اوگرا نے کہا کہ 26 جون کو اوگراکی سمری کے بغیر قیمت بڑھا دی گئی۔ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ وزارتِ پٹرولیم نے فون پر اوگرا سے بات کی تھی۔ پتہ نہیں ایسی کون سی ایمرجنسی تھی کہ اوگراکی سمری کے بغیرہی یکم جولائی کی بجائے 26 جون کو ہی افراتفری میں قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

نوازشریف کی حکومت میں چینی 52 روپے فی کلوتھی۔ جب تحریکِ انصاف کی حکومت آئی تو چینی کی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔ جس پر سپریم کورٹ نے چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کرنے کا حکم دیالیکن آج بھی اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو مل رہی ہے۔ چینی مافیاکے سرغنہ کو خود حکومت نے فرار کا موقع فراہم کیا۔ یہ وہی شخص ہے جس کا جہاز خانِ اعظم رکشے کی طرح استعمال کیا کرتے تھے۔ جسے خانِ اعظم کا اے ٹی ایم کہا جاتاتھا اور جو ”بکاؤ مال” کو اپنے جہازمیں بھربھر کے لایا اور خانِ اعظم کو وزیرِاعظم بنایا۔ اُسے سپریم کورٹ تاحیات نااہل قراردے چکی تھی لیکن وہ ڈیفیکٹو وزیرِاعظم بن بیٹھا اور اُس نے جتنا خانِ اعظم پر صرف کیا، اُس سے کئی گنا زیادہ عوامی خون چوس کر فرار ہوگیا۔

تحریکِ انصاف کی ایک خوبی روزِروشن کی طرح عیاں کہ وہ گھرکے گندے کپڑے گھر کی بجائے سرِعام دھوتی ہے۔ جتنا اُس نے پاکستان کو اقوامِ عالم میں بدنام کیا، کسی دوسری حکومت نے نہیں کیا۔ خاںصاحب جب بھی بیرونِ ملک دَورے پرگئے، اُنہوںنے سرِعام پاکستان میںکرپشن کے افسانے سنائے اور جی بھرکے اپوزیشن کو کرپٹ، چور اور ڈاکوکہا۔ جس سے یہ تاثر اُبھرا کہ پاکستان دنیاکا کرپٹ ترین ملک ہے۔ حیرت ہے کہ نوازلیگ کے 5 سالہ دَورِحکومت میں غیرملکی قرضوں کے حجم میں 29ارب 97 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہواجبکہ تحریکِ انصاف کے پہلے 22 ماہ میں ہی غیرملکی قرضے 16 ارب ڈالر بڑھ گئے۔ شرح نمو نوازلیگ کے دَورمیں 5.8 فیصد تھی جو کورونا سے پہلے 0.4 فیصد رہ گئی۔ اب یہ فیصلہ عوام کا کہ بڑاچور کون اور بڑاڈاکو کون؟۔

وزیرِاعظم کے وزیرِہوابازی نے بھی پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اُس نے کراچی کے جہازکریش کا سارا ملبہ پائلٹوں پر ڈالتے ہوئے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر کہہ دیا کہ پی آئی اے کے 262 پائلٹوں کی ڈگریاں جعلی ہیں جبکہ سول ایوی ایشن چیختی رہ گئی کہ کوئی ڈگری جعلی نہیں۔وزیرِباتدبیر کے اِس بیان کے بعد پوری دنیامیں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹوں کو گراؤنڈ کر دیاگیا اور برطانیہ، یورپی یونین کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے پی آئی اے پر پابندی لگادی۔ اب خبر آرہی ہے کہ صرف 28 پائلٹوں کی ڈگریاں مشکوک ہیں لیکن وزیرِموصوف بڑی ڈھٹائی سے اپنی سیٹ پر براجمان اور خانِ اعظم کی طرف سے بھی تاحال کوئی ایکشن سامنے نہیںآیا۔ شایدخانِ اعظم مائینس وَن اورالیکشن کمیشن کے مَنی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے بوکھلاہٹوں کا شکار ہوں کیونکہ الیکشن کمیشن نے تحقیقاتی کمیٹی کو 17 اگست تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
behavior museum Nations Recep Tayyip Erdogan آیا صوفیہ اقوام رجب طیب اردوان رویے میوزیم
Mufti Muhammad Naeem
Previous Post مبلغ اسلام مولانا مفتی محمد نعیم مدظلہ ۔۔۔۔ آہ ہم سے بچھڑ گئے
Next Post جرمنی غریب ممالک کی مدد کے لیے تین بلین یورو دے گا
Poor

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close