
پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے راولپنڈی میں آرمی پبلک اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا۔۔ تقریب سے خطاب میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ قوموں کی تعمیر میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
نئی برانچ کی تعمیر سے آرمی پبلک اسکول میں طلبا کی گنجائش سینتیس سو تک پہنچ جائے گی ، اس موقع پر کوارٹر مارشل جنرل لیفٹنٹ جنرل سجاد غنی بھی موجود تھے، آرمی پبلک سکول اینڈ کالجز کے تحت ملک بھر میں 126 سکول اور کالجز تعلیم کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں ۔
