Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کیا ہم خودکش بمبار ہیں

December 5, 2017 0 1 min read
Motorcycles Accident
Motorcycles Accident
Motorcycles Accident

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
سوال یہ ہے کہ کیا ہم خود کش بمبار ہیں جو خود تو جاتے ہیں مگر اپنے پیچھے روتے دھوتے لوگ چھوڑ جاتے ہیں۔ خدا را اسے پڑھئیے اور اسی اللہ کا واسطہ ہے مت مارو ماں باپ اور بہن بھائیوں کو۔یقینا موت کا دن معین ہے لیکن میرا خیال ہے جو قومیں اپنے اونٹوں کو مضبوط رسیوں سے باندھ کر معاملہ اللہ کے سپرد کرتے ہیں ان کیے معین دن اللہ آگے کر دیتا ہے کیونکہ اللہ قادر مطلق سب جانتا ہے۔پیر عابد اور اشرف ماسٹر صاحب کے بھتیجے جینے جوگے تھے ہم نے خود انہیں مار دیا ہے۔خدارا سردی کے دنوں میں چادروں کی بکلیں مار کر موٹر سایکل چلانے والو کہیں اس بکل میں موت نہ ہو۔

دو دنوں میں دو نوجوانوں کی موت یو سی جبری ہریپورکے گائوں بانڈی اور جبری میں دو نوںجوان موت کی بھینٹ چڑھ گئے ایک کی تو ابھی شادی بھی نہیں ہوئی تھی اور دوسرے کے چھوٹے چھٹے بچے ہیں ۔پیر عابد میرے اچھے دوست ہیں ان کے جواں سال بھتیجے کی موت تین روز پہلے کرشر پلانٹ کے آہنی پٹے میں آنے سے واقعہ ہوئی ہے۔صبح سویرے ندی ہرو میں لگائے گئے پلانٹ کے جنریٹر میں چادر کا کونہ پھنس گیا اور نوجوان گیلانی اس دنیا سے اس دنیا میں چلا گیا۔ جب کے دوسرے نوجوان ایسکیویٹر مشین سے مٹی نکال رہا تھا پہاڑ کاٹتے کاٹتے ایک غار سی بن گئی جو اس کے اوپر آن گری جس سے اس کی موت واقعہ ہو گئی۔

میرے گائوں نلہ سے جڑے ان دیہات میں یہ دو اموات اپنے پیچھے بہت سے سوال چھوڑ گئیں۔سب کا کہنا تھا تھا کہ جو اللہ کو منظور اور جو رات قبر میں ہے وہ باہر کیسے ہو سکتی ہے۔میرا ایمان کامل ہے کہ یہ بلکل سچ ہے مگر ایک بات میں بھی پوچھنا چاہوں گا کہ پھر تو کوئی بھی حفاظتی طریقہ نہ اپنایا جائے یہ گھر بغیر تالوں کے چھوڑ دیے جائیں اور چوری ہونے پر کہہ دیا جائے کہ اللہ کی مرضی ہے۔ایک حدیث مبارکہ ہے کہ اونٹ کو باندھو اور پھر اس کے بعد اللہ کے حوالے کرو۔

قارئین کیا ہم پاکستانی اسی طرح قیمتی جانیں سپرد موت کر کے کہہ دیں گے کہ اللہ کی مرضی بس جو اس نے چاہا وہ ہو گیا تو پھر یورپ میں حادثاتی اموات اس قدر کیوں نہیں ہوتیں۔میں اس روز بانڈی جنازے کے بعد نلہ چلا گیا واپسی پر ہر موڑ پر موٹر سائیکل سوار نظر آئے ایک کو دیکھ کر دل چاہا کہ اتر کر اس سے پوچھوں کہ یہ جو ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اسے سر پر کیوں نہیں لٹکاتے چلیں چھوڑیں یورپ کو سعودی عرب چلے جائیں وہاں کے روٹی کے تندوروں کو دیکھیں تو عقل دنگ رہ جائے گی سفید کاشانی کی ٹائلیں گیس کا لیک ڈیڈکٹر لگا ہوا ہے کونے میں انسیکٹ کلر۔مجال گئی کہ کوئی مکھی داخل ہو جائے جو کام کریں گے وزارت صحت کی جانب سے شہادہ صحة سمانے لٹکا ہوا ہونا چاہئے ناخن کٹے ہوئے ہوں۔

صفائی کے بارے میں اتنی احتیاط میں نے تو کسی اور جگہ نہیں دیکھی۔یہ تو ایک تنور کی بات ہے اے سی ڈیلکو کے ریجینل مینجر کی حیثیت سے میں نے بریدہ قسیم جدہ طائف جیزان نجران تبوک خمیس ابہاء طائف کی برانچیں مینیج کی ہیں۔اس میں مجھے مدینہ منورہ کی شارع عبدالعزیز کے دوارے کے ساتھ ایک بڑی ورکشاپ بنانے کا بھی موقع ملا۔یقین کیجئے آپ حیران ہوں گے کہ محکمہ شہری دفاع ،بلدیہ اور دیگر اداروں کے سرٹیفیکیٹ لینے کے لئے پاپڑ بیلنے پڑے۔ شہری دفاع نے دو کنال پر محیط ورکشاپ کے لئے جو مطالبات کئے لکھوں تو دنگ رہ جائیں گے۔

پانی کا ایک اضافی ٹینک،پمپ ایمر جینسی پائپ لائن چھت پر طویل پائپ لائن جس میں سوراخ تھے ایمرجینسی آگ کی صورت میں سینسر سے جڑے سوئیچ آپ اگر رات میں جگہ سے دور بھی ہیں تو سینسر جو سموک کو محسوس کر تا ہے اس کے اشارے پر موٹر پمپ چلے گی اور ؤٹومیٹک سپرے ہو جائے گا دھوئیں کو محسوس کرنے والے آلات ایمرجینسی بیل بجا دیں گے۔ اور تو اورفرش پر اس قسم کا پینٹ ہو گا جس پر کام کرنے والا سلپ نہیں ہو گا۔اس کے لئے لکڑی کا برادہ بھی پاس ہی ہو گا کہ گاڑی کا تیل گرے تو ورکر اسے صاف کر دے آگ بجھانے کے آلات قدم قدم پر لگانا ہوں گے۔میں پاکستان کو یورپ کی نقل کرنے کا نہیں کہتا کم از کم سعودی عرب جیسی احتیاط ہی کر لے۔مجھے پورا یقین ہے کہ مرنے والے کے سر پر ہیلمٹ نہیں ہو گا۔اسے سیفٹی تربیت بلکل بھی نہیں دی گئی ہو گی۔بس ایک بات کے سہارے اس کا جنازہ اٹھا دیا کہ بس اللہ کی مرضی۔دوستو!اللہ پوری دنیا کا اللہ ہے۔دیکھ لیجئے دنیا میں جو بڑے حادثات ہوئے ان کی تعداد ان تھرڈ ورلڈ ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔سردیاں آ گئی ہیں۔گیس کی لیکیج سے جو حادثات ہوتے ہیں ان کی تعداد دیکھئے گا۔رات کو سونے والے اگر چولہا کھلا چھڑ کر سو گئے تو صبح نہیں ملیں گے(اللہ نہ کرے)گیس چلی جاتی ہے اور پھر کسی وقت آتی ہے کمرے میں بھر جاتی ہے یہ وزنی گیس ہوتی ہے فرش سے چپکی رہتی ہے جیسے ہی کوئی بھی بجلی کا بٹن آن کریں گے ایک دھماکے سے تباہی اور کئی جانیں ضائع۔مجھے پچھلی سردیوں میں ایئر پورٹ سوسائٹی میں کیپٹن اور اس کی بیوی کی موت نہیں بھولتی وہ بھی گیس کی نظر ہو گئی۔

جائیے جا کر گیس بیچنے والوں کی دوکانوں کا حال دیکھئے۔سعودی عرب نے محلوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ایک بڑے سے احاطے میں گیس سلینڈر رکھے ہوتے ہیں اب تو سیل بند ہوتے ہیں ہمارے ہاں جائیے دیکھ کر حیران ہو جائیں گے کہ ہمارا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے پلازوں کے طے خانوں میں گیس کے سیلنڈر بکتے ہیں وہاں ایک بڑے سیلینڈر سے پمپپ کرکے گیس دوسرے چھوٹے سیلیڈر میں بھر کربیچی جاتی ہے دوسری طرف گیس سیلینڈر چلا کر آگ جلا کر بیچا جاتا ہے۔یہ کام تو مجھے پورا یقین ہے روانڈا میں بھی نہیں ہوتا ہو گا۔بنیادی طور پر ہم سیفٹی کا خیال نہ رکھنے والی قوم ہیں۔سیڑھیاں دیکھ لیجئے کھمبوں میں کام کرنے والوں کی اموات کا اندازہ لگائیے کتنے لوگ ٹکے ٹنڈ مر جاتے ہیں۔ورکشاپوں میں کام کرنے والے سیفٹی آلات استعمال نہیں کرتے ویلڈنگ والوں کے ویلڈنگ پلانٹ دیکھئے گرائنڈر چلاتے وقت کوئی عینک نہیں استعمال کی جاتی آنکھوں پر کالی عینک بھی کم استعمال کی جاتی ہے بجلی کی تار کے سروں پر کبھی سوئتش نہیں دیکھیں گے گھروں میں بھی ایسا ہی ہے۔

قینچی چپلیاں پہنے یہ لوگ موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں قوم کا مستقبل اس قدر بے وقعت ہے باہر اگر ایسا حادثہ ہو تو اس کے گھر والوں کی تا عمر کفالت جتنے پیسے ملتے ہیں۔ہم پاکستانیوں نے تو قسم کھا لی ہے کہ جو کام ہمیں بتایا جائے گا اس کا الٹ کریں گے۔موٹر سائیکلوں پر سے گرنے والوں کے بھیجے سڑکوں پر پڑے ملتے ہیں۔گاڑی کا بیلٹ باندھنا جرم سمجھتے ہیںمیں آٹو موبائل انجینئر ہوں مجھے اچھی طرح علم ہے کہ بیلٹ نہ باندھنا موت کو ماسی کہنے کے مترادف ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ پچاس کلو میٹر سپیڈ پر گاڑی اگر دیوار سے ٹکرائے تو اتنی چوٹ لگتی ہے جتنی پانچویں منزل سے گرنے والے شخص کو لگتی ہے۔مگر ہم میں سے اکثر صرف پولیس سے بچنے کے لئے بیلٹ باندھتے ہیں۔میں شہزاد کو کبھی نہیں بھول سکتا وسطی پنجاب کا یہ جوان ہمارے ساتھ اوڈی واکس ویگن اور پورشے کی ورکشاپ میں کام کرتا تھا شارع علی المرتضی پر یہ ورکشاپ تھی جہاں اب ریلوے اسٹیشن بن گیا ہے یہ غالبا ١٩٩٦ کی بات ہے ایک گاڑی کا گیئر بکس اتار کر ٹھیک کرنا تھا موصوف نے جیک کے اوپر ایک آہنی پائپ لگایا اور ہائیڈرالک جیک سے گیئر بکس کو سہارا دیا پائوں میں شوز نہیں تھے سلیپر پہنے ہوئے تھے جو ایک بدھری والے تھے۔آئیل سے پائوں سلپ ہوا شہزاد نیچے گر گیا اور ساتھ ہی گاڑی بھی اس کی چھاتی پر آن لگی اس کی آنکھیں باہر آ گئیں سب لوگ دوڑ کر آئے گاڑی اٹھائی وہ جان سے تو بچ گیا مگر ساری زندگی کے لئے معذور ہو گیا۔

یہ بات نہیں کہ قوانین نہیں ہیں یہاں سب کچھ ہے مگر رشوت لے کر ان ورکشاپوں ان سیلینڈر بیچنے والوں کی دوکانوں اور دیگر کاروبار کرنے والوں کو کھلی چھٹی ہے۔پاکستان کی ماڈرن سوسائٹیوں اور رہائیشی اسکیموں میں ان چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے ثابت یہ ہوا کہ ہم چاہیں تو اسے ٹھیک کر سکتے ہیں۔کاش ہم سدھر جائیں یہ وہ واحد ملک ہے جہاں تھڑوں کے اوپر مریض لٹا کر گلوکوز کی بوتلیں لگا دی جاتی ہیں۔مریض کو ہانکا لگا کر سائڈ پے کیا جاتا ہے اگر کوئی گاڑی پاس سے آن نکلے تو بے چارہ مریض خود ہی پاسے لگ جاتا ہے۔

یہ سب کیوں ہے اور اس کی روک تھام کیسے کی جائے۔اگر کسی کو یاد ہو تو اس ملک میں ایک وقت وہ بھی تھا جب گلی محلے کی نالیاں دھو کر چونا پھینکا جاتا تھا گلی صاف کرنے سے پہلے پانی کا چھڑکائو ہوتا تھا پھر جھاڑو لگایا جاتا تھا۔سڑکیں بھی اسی طرح صاف کی جاتی تھیں شام ڈھلے گلیوں کے کونوں پر لگے شمع دان ایک سیڑھی ولا تیل ڈال کر جلا کر جاتا تھا۔پھر وہ پاکستان ایسا بدلا کہ اب انہی مچی ہوئی ہے۔اداروں کے لئے قوانین موجود ہیں مگر افسوس کہ ہر ادارہ ایک مقررہ تاریخ پر آ کر اپنا حصہ لے جاتا ہے کوئی کسی کو نہیں پوچھتا۔مزدوروں کے حالات بد تر ہو چکے ہیں نوکری ایک جنبش قلم کیا ایک زبان کے اشارے سے ختم ہو جاتی ہے سو ملازمین میں دس کی سوشل سیکورٹی ہوتی ہے دس کے اولڈ ایج بینیفٹس رجسٹر کرائے جاتے ہیں۔ملوں میں فیکٹریوں میں تنخواہیں کیش دی جاتی ہیں رجسٹر سب کچے ہوتے ہیں۔یہ سب چوری ڈاکے کہیں اور نہیں اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔ بد قماش تاجر ایک سرٹیفائڈ ڈاکو اور چور بن کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ان کی ذاتی زندگیاں بدل چکی ہیں کرولا سے مرسیڈیز اور ایک مل سے کئی ملیں لگ چکی ہیں مگر ان کا مزدور فاقے کرتا ہے ایمانداری کے سارے سٹینڈرڈ اسی مزدور پر لاگو ہیں خود سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔مجھے اچھی طرح یاد ہے ١٩٨٦ میں جنرل موٹرز دمام کی ڈیلر شپ میں کام کرتا تھا جس دن پینٹر نے گاڑی پر پینٹ دالنا ہوتا تھا اس دن اسے مینجر کمرے میں بلا کر دودھ کا آدھا لیٹر پلاتا تھا تا کہ اس کے پھیپھڑے بچ جائیں۔یہاں جب تک وہ کھانس کھانس کر ادھ موئا ہوتا ہے تو تو اسے نکال دیا جاتا ہے۔ہمیں یہ سب کچھ بدلنا ہے۔اگر ہم نے سیفٹی کے مطلوبہ اسٹینڈرڈ اور مزدور کے حالات کار نہ بدلے تو جان لیجئے یہ قوم کبھی آگے نہیں بڑھ سکے گی۔جب تک پڑھا لکھا ٹیکنیشن نہیں ملتا انہیں ٹریننگ دیجئے انہیں بتائیے کہ آپ حادثات سے کیسے بچ سکتے ہیں۔خدارا عرب ممالک سے سیکھیں۔یہاں ایک گاڑی خراب ہوتی ہے اس میں دس آن لگتی ہیں کسی کی گاڑی میں خطرے کی مثلث نہیں ہوتی آگ بجھانے والا آلہ نہیں ہوتا اور نہ ہی ایمر جینسی کٹ۔

مجھے آج انور مسعود کا وہ شعر یاد آ گیا
باندھی ہوئی ہے کس کے ٹانگے پے چارپائی
اور ساتھ میں ہے اپنے اک مضمحل رضائی
اکیسویں صدی میں ہم جا رہے ہیں بھائی

یقینا موت کا دن معین ہے لیکن میرا خیال ہے جو قومیں اپنے اونٹوں کو مضبوط رسیوں سے باندھ کر معاملہ اللہ کے سپرد کرتے ہیں ان کے معین دن اللہ آگے کر دیتا ہے کیونکہ اللہ قادر مطلق سب جانتا ہے اور وہ سانس کی ڈوریں بھی لمبی کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔پیر عابد اور اشرف ماسٹر صاحب کے بھتیجے جینے جوگے تھے ہم نے خود انہیں مار دیا ہے۔خدارا سردی کے دنوںمیں چادروں کی بکلیں مار کر موٹر سایکل چلانے والو کہیں اس بکل میں موت نہ ہو۔ اور ہاتھ میں ہیلمٹ پکڑ کر موٹر سائیکلوں کے شہسواروں خیال کرو۔

Engr Iftikhar Chaudhry
Engr Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
Death motorcycles Nations Pakistani youth قومیں موت نوجوانوں واقعہ
Sad Girl
Previous Post ہم نے کوئی بھی عکس چرانے نہیں دیا
Next Post ہاشمی نے ٢٠١٣ میں ٹکٹوں کے عوض مال پانی کمایا۔ انجینئر افتخار چودھری
Engineer Iftikhar Chaudhry

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close