
لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ احتجاجی جلسے اور جلوس کرنے یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اگر احتجاجی جماعتیں سچی ہیں تو امریکی سفارت خانے کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اگر یہ جماعتیں جلسے جلوس کے ذریعہ ڈرون حملے بند کرانا چاہتی ہیں، واقعی اپنے نعروں میں سچی ہیں تو ان جماعتوں کے رہنماں کا فرض ہے کہ وہ آج کسی بھی وقت امریکن ایمبیسی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں اور جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوجاتے وہ اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر امریکی سفارت خانے پر نہیں تویہ جماعتیں وزیر اعظم ہاوس کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں۔ بصورت دیگر حکومت، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر انتہا پسند مذہبی جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ قوم کے جذبات سے نہ کھیلیں اور خدارا پاکستان پر رحم کریں۔
