کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے آلودگی کے خاتمے کے لئے صاف ستھرے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے بلدیاتی ادارے صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیں اور اس کی افادیت سے عوامی شعور کو بیدار کریں۔
ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول، میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف فیملی پارکوں کا اچانک دورہ کر کے فیملی پارکوں میں عوامی تفریحی سہولیات کی فراہمی اور صفائی و ستھرائی روشنی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے محکمہ باغات سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے فیملی پارکوں میں سہولیات کے فقدان پر متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کو یقینی بنا ئیں پارکوں کی دیواروں پر رنگ روغن اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ عوام فیملی پارکوں میں تفریحی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
انہوں نے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ صحت مند ماحول کے قیام کے لئے آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے مہم چلائی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کے زونز کو ہدایت کی کہ ضلع میں صاف ستھرے ماحول کے ساتھ سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں تمام فیملی پارکوں کو عوامی کے لئے صحت مند تفریح کا مرکز بنایا جائے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں میں بزرگوں اور خواتین کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں پارکوں کے اطراف قائم تجاوزات رکائوٹوں کا فوری خاتمہ بھی یقینی بنا نے کی ہدایت کی میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے کہا کہ ضلع کورنگی کو صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے حوالے سے شہر کا مثالی ضلع بنایا جائے گا انہوں نے افسران وملازمین سے کہا کہ پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کا ہر ممکن انتظام کیا جائے اور فیملی پارکوں میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی و ستھرائی کے ساتھ مکھی ،مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے روانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے۔
