
نوشہر و فیروز (جیوڈیسک) سہون جانیوالی زائرین کی بس بائی پاس کے قر یب حادثے کا شکار ہو گئی، 20 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بس زائرین کو لے کر سہون جارہی تھی کہ بائی پاس کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے 20 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
