
میاں شہباز شریف کی جانب سے تین نشستیں چھوڑنے کے حوالے سے استعفی الیکشن کمشن کے پاس جمع کرا دیا گیا ہے، جس کے مطابق میاں شہباز شریف این اے129 ، پی پی161 ، پی پی 247، سے مستعفی ہوئے ہیں۔
میاں شہباز شریف نے عام انتخابات میں چار نشستوں سے حصہ لیا تھا اور چاروں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ شہباز شریف نے پی پی 159کی نشست اپنے پاس رکھی ہے۔
