Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نواز شریف کراچی کیوں آئے تھے؟

July 3, 2015 0 1 min read
Karachi Heat
Karachi Heat
Karachi Heat

تحریر: سید انور محمود
دو کروڑ کی آبادی اور ملک کو 70 فیصد ریونیو کما کر دینے والے اس لاوارث شہر کراچی کے عوام کی ذمہ داری نہ ہی مرکزی حکومت لیتی ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہے۔ یکم رمضان سے اگلے ایک ہفتہ تک کراچی میں گرمی بڑھتی چلی گئی اور درجہ حرارت 40 اور پھر 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، لوڈشیڈنگ نے سانس لینے کا بچا کچھا حق بھی چھین لیا۔ لوگوں کا دم گھٹنے لگا، لوگ مرنے لگے، اندازہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد کم از کم 4000 کے قریب ہوگئی ہے۔ بقول وزیراعلی سندھ 65 ہزار لوگ ہسپتال لائے گئے۔ لاشیں اس قدر زیادہ تھیں کہ ایدھی سرد خانوں میں دو گھنٹے کےلیے میت رکھے جانے کی مہلت کے بعد لاشیں فرش پر یا کسی اور لاش کے اوپر رکھی جانے لگی تھیں۔ اس دوران ورثاء ایمبولینس ڈھونڈنے، قبر کی جگہ تلاش کرنےاور گھر میں پانی کی قلت کے سبب واٹر ٹینکر والوں کی منت سماجت کرنے میں مصروف تھے۔ یہ شاید پہلا ایسا سانحہ تھا جب لوگوں نے اپنے پیاروں کی لاشیں گھروں تک منتقل کرنے کے لیے جانور لانے لے جانے والی گاڑیاں استعمال کیں اوراپنے پیاروں کو مشترکہ قبروں میں دفنایا۔ اموات کا سلسہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ہاں کم ضرور ہو گیا ہے۔

کراچی کے لوگ اپنے مردئے ڈھورہے تھے اور ہماری مرکزی اور صوبائی حکومتیں ان اموات کی ذمہ داری ایک دوسرئے پر ڈال رہے تھے ، کراچی کے 85 فیصد کی نمایندگی کی ٹھیکدار ایم کیو ایم مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو رورہی تھی اور ساتھ ہی یہ ثابت کرنے میں لگی ہوئی تھی کہ وہ “را” کی ایجنٹ نہیں۔کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ اُس نے لوڈشیڈنگ کی ہی نہیں بلکہ کچھ فنی خرابی کی وجہ سے بجلی بند ہوئی تھی۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت ملک سے بھاگنے کی تیاریوں میں مصروف تھی اسلئے اُسکی بلا سے کون مررہا تھا۔ اعلان کیا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورہ پر 29 جون کو کراچی جاینگے، 29 جون کو تو وقت نہیں ملا لہذا وہ یکم جولائی کو کراچی پہنچے۔ لاوارث شہرکراچی کے شہری بھی عجیب ہیں کہ اگروزیراعظم نواز شریف جناح ہسپتال میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے متاثرہ اُنکے مریضوں کو دیکھے بغیر واپس اسلام آباد چلے گے تو وہ ناراضگی کا اظہار کرنے بیٹھ گے، بھائی کیا ایسا وزیراعظم نے پہلی مرتبہ کیا ہے، بلکل نہیں۔ ہمارئے وزیراعظم ایک سوداگر ہیں اور اس مثا ل سے تو ہم سب واقف ہیں کہ “بنیے کا بیٹا کچھ دیکھ کر گرا ہوگا” تو نواز شریف کو جناح ہسپتال جانے میں کوئی فائدہ نظر نہیں آیا ہوگا اسلیے نہیں گئے،وہ ہر کام کرنے سے پہلے اپنا فائدہ دیکھتے ہیں چاہے وہ کسی کی موت پر ہی جارہے ہوں۔ ویسے بھی یہ دورہ پورئے دن کا نہیں صرف چار گھنٹے کا تھا، کراچی والے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ تو دیتے نہیں پھر رکنے کا فائدہ۔

زیادہ دور نہیں جاتے پہلے 16 دسمبر کا ذکر کر لیتے ہیں ، پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں طالبان دہشتگردوں نے پاکستان میں ابتک ہونے والی سب سے بڑی بربریت کا مظاہرہ کیا اور132 بچوں سمیت 148 بے گناہ لوگوں کو شہید کردیا۔ نواز شریف نے پشاور پہنچنے میں دیر نہیں لگائی، کیوں؟ اسلیے کہ عمران خان سے مقابلہ تھا، سوداگر نواز شریف کو پہلے پہنچنے میں فائدہ تھا۔ 30 جنوری کو دہشتگردی کا واقعہ صوبہ سندھ کے شہرشکارپور کے مرکزی علاقے لکھی در پر گنجان آبادی کے درمیان قائم مرکز ی مسجد اور امام بارگاہ کربلا معلی میں ہوتا ہے، نتیجے میں 60افراد شہید ہوگئے جبکہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے، اُس وقت نواز شریف کراچی میں موجود تھے۔سرکاری سطع پر کوئی خاص ہلچل نہیں مچی ، حسب دستور وزیراعظم نے شکار پور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور چونکہ شکار پور جانے سے وزیر اعظم کو کوئی سیاسی فاہدہ نہ تھا لہذا شام کو وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد چلے گئے۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

ایک اور دہشتگردی کا واقعہ 13 مئی کو کراچی میں اُس وقت ہوا جب نواز شریف نے پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی تھی کہ کانفرنس شروع ہونے سے قبل ہی کراچی سے ‘سانحہ صفورا چورنگی’ کی خبر آگئی۔ 18خواتین سمیت 46 بے گناہوں کے وحشیانہ قتل کی خبر، نشانہ بننے والے اسماعیلی برادری کے افراد تھے۔ اسفندر یار ولی اور مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اجلاس چونکہ بلایا جاچکا ہے اور اس اجلاس کی اپنی اہمیت ہے اور کراچی سانحے کی اہمیت سے بھی انکار نہیں، اجلاس جاری رکھیں، نواز شریف کو فائدہ اجلاس جاری رکھنے میں لگا لہذا شرکا کو بریفنگ دینے کی ہدایت کردی ساتھ ہی شرکا کو پرتکلف شاندار لنچ کی دعوت بھی دئے ڈالی۔اُس وقت تمام ٹی وی چینل سانحہ کراچی اور ائے پی سی دونوں کی کوریج نشر کررہے تھے اور جب وزیراعظم کی دعوت پرائے پی سی میں موجود سیاسی رہنماوں نے شاندار لنچ کا آغاز کیا تو ایک ٹی وی اینکر چیخ چیخ کرلوگوں کو بتارہی تھی کہ کراچی میں لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کررہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ہماری قومی قیادت شاندار لنچ کررہی ہے ۔ اُسی شام نواز شریف چند گھنٹوں کےلیے کراچی آئے اور واپس اسلام آباد چلے گئے۔

اس مرتبہ جب نواز شریف کراچی آئے تو اُنکے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر ماحولیات سینٹر مشاہد اللہ خان، وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید، جنرل عبدالقادر بلوچ اور محترمہ سائرہ افضل تارڑتھے۔، لیکن اُنکے ساتھ آنے والوں میں دو مجرم وزیر خواجہ آصف اور عابد شیر علی موجود نہیں تھے، جنکا کہنا ہے کہ اگر کوئی گرمی سے مرجائے تو حکومت اُسکی ذمہ دار نہیں۔ مئی میں جب کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا تھا تو وفاقی وزیر داخلہ گھر میں سورہے تھے، موصوف پانچ دن کے بعد کراچی آئے تھے۔کراچی میں لوگ گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مرئے ہیں اس لیے چوہدری نثار، مشاہد اللہ خان، سینٹر پرویز رشید، جنرل عبدالقادر بلوچ اور محترمہ سائرہ افضل تارڑ کے آنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی تھی۔ سوداگر وزیراعظم کے خریدئے ہوئے ایک قلم فروش محمد صالح ظافر جو روزانہ روزنامہ جنگ میں سیاسی ڈائری کے نام سے لکھتا ہے، اُس نے وزیر اعظم کے ہمراہ آنے والوں کی تعریف میں لکھا ہے کہ نواز شریف چوہدری نثارکو اپنے ہمراہ یوں لےگئے ہیں کہ کوئی نان سنس نہیں چلے گی، مشاہد اللہ خان کو کھری کھری سنانے کی عادت ہے اور وہ کراچی کو بہتر سمجھتے ہیں باقی سینٹر پرویز رشید، جنرل عبدالقادر بلوچ اور محترمہ سائرہ افضل تارڑ اسلیے ساتھ تھے تاکہ کوئی سنجیدہ طلب بات ہو تو یہ وزیراعظم کی مدد کرسکیں، یہاں بھی نواز شریف سوداگری سے کام لےگئے۔ بقول محمد صالح ظافر دورئے کے بعد ایوان وزیراعظم سے یہ بیان دیا گیا کہ اس سانحہ پر تمام متعلقہ ادارئے ذمہ دار ہیں۔

Qaim Ali Shah
Qaim Ali Shah

وزیراعظم کے کراچی کے دورے کا فائدہ کسی کو ہوا ہو یا نہیں تاہم سندھ کے کرپٹ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا مقصد پورا ہوگیا، نواز شریف کی جانب سے کراچی کیلئے مختلف منصوبوں کی مد میں امداد کے اعلان نے قائم علی شاہ کو خوش کرڈالا کیونکہ مزید لوٹ مار کا آسرا ہوگیا، دورے میں یوں تو ان اعلانات کے سوا کچھ خاص نہ ہوا ، نہ ہی اس دورے کا مطلب واضح ہو سکا، تاہم چار گھنٹے کے دورے کو قائم علی شاہ نے مثبت قرار دیا۔ وزیراطلاعات شرجیل میمن اس موقع پر گرمی سے اموات کا ملبہ پھر کے الیکٹرک پر ڈالتے نظر آئے۔قائم علی شاہ اور وزیربلدیات نے جہاں سب اچھے کی آواز لگائی وہیں میڈیا سے گفتگو میں چھیپا ایمبولنس سروس کے سربراہ رمضان چھیپا نے حکومتی کارکردگی کا پول کھولتے ہوئے اسے غیر تسلی بخش قراردیا۔ کے الیکڑک نے وزیراعظم کے اس اجلاس میں شرکت کی زحمت ہی نہیں کی، بلکہ اُسکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اپنی بدانتظامی چھپانے کےلیے سارا ملبہ کے الیکٹرک پر ڈالا ہے، اموات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے کراچی میں مرنے والوں کےلیے کسی قسم کی کوئی مدد کا اعلان نہیں ہوا، شاید وزیر اعظم کے خیال میں مرنے والے سب گنہگار ہوں۔ اگر ہم گرمی سے ہونے والی حالیہ ہلاکتوں کا جائزہ لیں تو واضح ہو جاتا ہے کہ مرنے والے تمام افراد معاشی طور پر غریب یا متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذمہ دار کون ہے؟ کیا سورج کا قہر اس قدر متعصب ہے کہ صرف غریبوں پر ہی برستا ہے؟

لاوارث کراچی کی رہنے والی سدرہ خان اپنے مضمون ” میں سردخانے بنانا چاہتی ہوں” میں لکھتی ہیں کہ”عالم پناہ عزت مآب نواز شریف صاحب! ان اموات میں آپ کا کوئی ہاتھ نہیں اور نہ ہی سندھ کی عوام دوست شہیدوں کی جماعت پیپلز پارٹی کی کوئی خطا ہے۔ اس سانحے کے لیے نہ کے الیکٹرک ذمہ دار ہے اور نہ متوسط طبقے کی واحد جماعت ایم کیوایم کا اس میں کوئی دوش ہے یہ تمام لوگ بے تحاشہ سہولیات سے مرے ہیں۔ وہ سہولیات جو آپ جیسے عام لوگوں کو تو نہیں لیکن اس ملک کے عوام کو میسر ہیں۔ اس عوام کے بینک اکاونٹس بیرون ملک جو ہیں، ان کے گھروں میں دس دس اے سی کنڈوں پر لگے ہیں، یہ ٹیکس چور ہیں، یہ کئی کئی ہزارایکڑ اراضی کے مالک ہیں، اگر کچھ کم پڑ جائے تو ان کی امدادبیرون ملک سے ہوجاتی ہے۔ آپ سب کا کیا قصور؟ آپ تو معصوم ہیں۔ آپ کو تو معلوم ہی نہیں کہ بلدیاتی حکومتوں میں راج کرنے کے دوران آپ سے اس شہر میں آبادی کے تناسب سے 8 سے 10 سرد خانے نہ بن سکے کیونکہ سرد خانے بنانا تو بے حد مشکل کام ہے کیو ں کہ آپ کے اپنے گھر اور ایوان کسی سرد خانے سے کم نہیں۔آپ اتنے معصوم ہیں کہ آپ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ایدھی اور چھیپا غیر سرکاری ادارے ہیں انھیں سالانہ اگر آپ 50 ایمبولینسس دے دیتے تو نوبت یہ نہ آتی کہ لوگ میتیں مویشی لیجانے والی گاڑیوں میں لے کرجاتے”۔

چار گھنٹے کے اس مختصر دورہ کراچی سے یہ تو صاف پتہ چل گیا کہ وزیراعظم نواز شریف کو کراچی کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اُنکے اس رسمی دورئے سے کراچی سے بیزاری صاف نظر آرہی تھی۔کراچی کے شہریوں کو مایوسی ہوئی ہے جبکہ سندھ حکومت پہلے ہی مسائل سے لاتعلق ہے اور اُس سے کراچی کے لوگوں کوئی امید نہیں۔ اگر نواز شریف نے کراچی کے عوام کے ساتھ یہ ہی سلوک کرنا تھا تو پھر”نواز شریف کراچی کیوں آئے تھے ؟”۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
country government karachi load shedding Nawaz Sharif qaim ali shah Syed Anwer Mahmood حکومت کراچی لوڈشیڈنگ ملک نواز شریف
Society
Previous Post مذہب اور معاشرہ
Next Post خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر
Marie Curie - Pioneering Scientist

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close