Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اور نواز شریف نے پانسہ پلٹ دیا

July 18, 2018 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : راؤ عمران سلیمان

موجودہ ماحول میں اس بار کسی بھی جماعت کو دوتہائی اکثریت کے ساتھ جیتتاہوا نہیں دیکھ رہاہوں ،جب کوئی بھی مقبول جماعت جس کی کامیابیوں کے امکانات زیادہ ہو اگر وہ انتخابات میں دوتہائی اکثریت نہ لے سکے تو اسے حکومت بنانے کے لیے اتحاد بنانا پڑتاہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اتحاد بناتا کون ہے ؟کیونکہ جس مسلم لیگ ن کو اس ملک کے دانشور پنجاب سے ختم ہوکر جاتی عمرہ تک محدود ہوتا ہوا دیکھ رہے تھے؂ اب ان تمام دانشوروں کے تجزیوں کوسانپ سونگھنے والا ہے کیونکہ یکدم سے پنجاب میں مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سے جمپ کیاہے،مئی 2103 میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسلم لیگ ن سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کے طور پر سامنے آئی تھی ، تاریخ کا مطالعہ کرنے سے ہمیں معلوم ہوگا کہ جب بھی کسی جماعت نے مرکز میں حکومت بنائی ہے اس نے زیادہ تر پنجا ب سے ہی نشستیں حاصل کی ہوتی ہیں صوبہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ساتھ اس میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی باقی تین صوبوں کی نسبت زیادہ ہیں،2013کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ووٹوں کی تعداد میں 11365363ووٹ لیکر پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت رہ چکی ہے۔

یعنی مسلم لیگ ن کو پنجاب میں کل ووٹوں میں سے چایس اعشایہ آٹھ فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے ،اس کے علاوہ خود عمران خان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ نے 856135ووٹ حاصل کیئے یعنی وہاں بھی سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعتوں میں دوسرے نمبر پر تھی ایسے میں مسلم لیگ ن چاہتی تو چھوٹے چھوٹے گروپس کو ساتھ ملاکر خیبرپختونخواہ میں بھی اپنی اجارہ داری قائم کرسکتی تھی مگر نوازشریف نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع دیا،اس طرح مسلم لیگ ن نے جب اپنی حکومت چلانے کااسٹارٹ لیا تو انہیں اپنے شروع میں ہی پانامہ کیسز اور دھاندلی جیسے معاملات میں پریشان کرنا شروع کردیا گیا تھا2013 سے لیکر آج تک تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے شریف خاندان پر الزامات اور سزاؤں نے شریف خاندان کو خاصہ کمزور کردیا تھا جس سے اقتدار میں ہونے کے باوجود شریف خاندان بہت کمزور دکھائی دیا اس طرح جب نوازشریف کے قریبی ساتھیوں نے ان کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ اختیار کیا تو ایسے میں یہ ہی لگتاتھا کہ اس بار تحریک انصاف ہی اقتدار میں آئے گی اور یہ تاثر نوازشریف کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی اس کے بعد مسلم لیگ ن کی صدارت سے نااہلی پر اور بھی مظبوط ہوگیا تھا مگر جب میاں نوازشریف اور اس کی صاحبزادی مریم نواز کوعدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تو اس میں اچانک شریف خاندان کے لیے قوم میں ایک ہمدردی کا جزبہ محسوس کیا گیا جو اس وقت طول پکڑ گیا۔

جب نوازشریف نے اپنی بیماراور بستر مرگ پر پڑی ہوئی اہلیہ کو چھوڑ کر وطن واپس آکر سز کاٹنے کو ترجیح دی تھی نوازشریف کا یہ عمل چاہے ہی پلاننگ کا حصہ ہو مگر یہ عمل بہت حد تک کامیاب رہا ہے اس طرح نیوز چینلوں میں مسلسل یکطرفہ پروگرامز نے بھی قوم کو خاصہ شعور دیا ہے لوگ جان چکے تھے شریف خاندان کے کیسوں میں کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ضرورہے اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے جب آصف زرداری اور اس کی بہن فریال تالپور کے بارے میں یہ کہا کہ انہیں الیکشن سے قبل نہ چھیڑا جائے تو عوام میں ایک بار پھر سے شکوک و شبہات نے جنم لیاکہ اصل کہانی صرف نوازشریف کو سیاست سے باہر رکھنے تک ہی محدود نظر آتی ہے اس کے باوجودہم نے دیکھا کہ نوازشریف اور اس کی بیٹی کی وطن واپسی کے بعد ابھرتی ہوئی پی پی ٹی آئی یکدم منظر نامے سے غائب ہوتی ہوئی دکھائی رہی ہے میں خود اس کی اڑان میں کمی دیکھ رہاہوں، لہذا کہیں ایسا نہ ہو کہ انتخابات کا رزلٹ کچھ ایسا ہوکہ پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے محروم ہوکر اس قابل ہی نہ رہے اور اتحاد بنانے میں بھی مسلم لیگ ن ہی صف اول میں نظر آئے کیونکہ اس ملک کی سیاست نے اس قوم اور اس میں بسنے والے دانشوروں کویہ ہی سکھایا ہے کہ یہاں کبھی بھی اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتاہے میں پنجاب میں نوازشریف کی واپسی کے بعد مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر سے مظبوط ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

جبکہ تحریک انصاف کو پنجاب ہی نہیں بلکہ اپنے صوبے خیبرپختونخوا میں بھی کچھ کمزور حالات میں دیکھ رہاہوں، اور بدلے میں ایک ایسی حکومت کو بنتے دیکھ رہاہوں جو سنجرانی ٹائپ ہوسکتی ہے اور جس کی عمر بھی بس ایک سال سے کم ہی نظر آرہی ہے اگر عمران خان اپنی نپی تلی اکثریت کے بل بوتے پر حکومت بنانابھی چاہینگے تو اس سلسلے میں انہیں ان چھوٹے چھوٹے گروپس کا سہارا لینا پڑسکتاہے جنھیں وہ چور اور ڈاکوکہہ کرپکارتے رہے یعنی فضل الرحمان ،محمود اچکزئی اور بگٹیوں سمیت جماعت اسلامی جیسی جماعتوں کے در پرجانا پڑسکتاہے، جن کے بہت سے اپنے بھی مسائل ہیں جن کے منشور بھی دوسری جماعتوں سے مختلف ہیں اور سب کے الگ الگ مسئلے مسائل پر بنی ہوئی یہ حکومت چاہے مسلم لیگ ن بنائے یا تحریک انصاف بمشکل ہی چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے دوسری جانب ڈالر کی اونچی اڑان سے بھی مہنگائی بڑھنے کا اندیشہ ہے جس کو درست سمت پر ڈالنے کے لیے آتے ہی آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکٹانا پڑسکتاہے ،یعنی یکطرفہ حکومت چلانا کسی بھی وزیراعظم کے عہدے پر بیٹھے شخص کے لیے مشکل ہوجائے گا،اس کے علاوہ ممکنہ طور پر مریم نواز کی ضمانت اگر الیکشن سے قبل ہوگئی تو پی ٹی آئی کو پنجاب میں مزید دھچکے لگ سکتے ہیں کیونکہ سزا کے باجود نوازشریف اور مریم نوازکی واپسی نے کسی حد تک پانسہ پلٹ دیاہے گو کہ نوازشریف کے بغیر شہباز شریف کا اکیلے پارٹی کو سنبھالنا بہت مشکل دکھائی دے رہا تھا مگر یہ کہنا غلط ہوگا کہ نوازشریف کے استقبال کے لیے عوام گھروں سے نہیں نکلی مگر یہ درست ہے کہ بہت سے نیوز چینلوں کو ایسا دکھانے سے منع کیا گیا تھا۔

یعنی معاملہ ہجوم اکٹھا کرنے والوں کا نہیں بلکہ معاملہ تو کچھ اور ہے اگر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اس سلسلے میں چابی وااکھلونا بنے ہوئے تھے تو یہ بھی بتایا جائے کہ میڈیا کے وہ سارے اینکر پرسن کس کے کہنے پر جھوٹ پر جھوٹ بولے چلے جارہے تھے؟ ،نوازشریف کو ائیرپورٹ پر استقبالیہ دینے والے عوام کی مثال کچھ یوں دی جاسکتی ہے کہ عوام کو شادی کا دعوت نامہ دیا جائے اور پھر شادی ہال کا دروازہ بندکردیا جائے یعنی آنے والے مہمان بھی سر پیٹتے رہ جائیں اور میزبان بھی سر دھنتا رہ جائے کہ کوئی مہمان آیا ہی نہیں ہے،اس معاملے سے جس اندا ز میں نواز لیگ کی مظلومیت اور انتظامیہ کی غیر جانبداری کا تاثر ابھر کر قوم کے سامنے آیاہے اس میں وقت سے پہلے ہی وزیراعظم بننے کی تیاریاں کرنے والے عمران خان کے لیے خاصی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں ،اس لحاظ سے خود عمران خان کا بیانیہ بھی کمزور پڑتا جارہاہے وہ بھی اب اس معاملے میں مشکوک سے دکھائی دے رہے ہیں ،ان کا ایک بیان جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کرپٹ لوگوں سے مل کر حکومت نہیں بنائیں گے بلکل اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انہیں بھی اب اپنی دوتہائی اکثریت پر شکوک ہونے لگا ہے مگر اس سے قبل یہ کہہ دینا ضروری ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑی دکھائی دے رہی ہے،اس طرح نوازشریف پر ہونے والے مسلسل احتساب کے عمل نے نہ صرف نوازشریف کے منی لانڈرنگ جیسے کیسوں پر پردہ ڈالا بلکہ اس کی پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بھی مظبوطی فراہم کی ہے جو فی الحال تحریک انصاف کے لیے یقینی طوپر کسی صدمے سے کم نہیں ہوسکتی جس کا نتیجہ اب قریب ہی ہے کیونکہ 25جولائی کے دن ایک ایسا رزلٹ بھی سامنے آسکتاہے جوتحریک انصاف کی کھلی سیاست کے اوراق کو بند کتابوں میں شامل کرسکتا ہے ، اس لحاظ سے تحریک انصاف ایم کیو ایم کو تو مرکز میں دیکھنا پسند کرسکتی ہے مگر مسلم لیگ ن کواپنے سے زیادہ نشستوں کو لیتا ہوا دیکھنا اس کے لیے سیاسی خود کشی کرنے کے مترادف ہو سکتا ہے۔

Rao Imran Suleman
Rao Imran Suleman

تحریر : راؤ عمران سلیمان
Email: raoimaran.media@gmail.co
3501- .Mob:0300-928

Share this:
Tags:
government Nawaz Sharif pakistan Punjab Rao Imran Suleman پاکستان پنجاب حکومت نواز شریف
Votes
Previous Post ایماندار کا ووٹ
Next Post شادی اور کھانا
Wedding Food

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close