Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نواز شریف گارڈ فادر سے سسلی مافیا تک

June 5, 2017 0 1 min read
Supreme Court of Pakistan
Supreme Court of Pakistan
Supreme Court of Pakistan

تحریر: سید انور محمود
پورئے سندھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وجود نہیں ہے، اس لیے کہ غوث علی شاہ نواز شریف سے برابری سے بات کرتے ہیں، ممتاز بھٹو کا بھی یہ ہی حال ہے اور نواز شریف کو ایسے لوگ قطعی پسند نہیں ہیں، ان کو پسند ہیں نہال ہاشمی اور ان جیسے لوگ لہذا سندھ سے تو ممکن نہ تھا اس لیے نہال ہاشمی کو پنجاب سے سینیٹربنوایا گیا، سینیٹر بنوانے کےلیے ان کا پتہ گاؤں دینہ ضلع جہلم لکھوایا گیا ، ایک کالم نگار مظہر برلاس کےمطابق نہال ہاشمی نے یہ گاؤں کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا ہوگا۔ بنیادی طور پر نہال ہاشمی ایک خوشامد پرست انسان ہیں اور وہ اکثر اپنےاس ہنر کا استمال کرتے رہتے ہیں، مثلاً کچھ عرصہ پہلے ان کا فرمانا تھا کہ ’’نواز شریف کسی اور ملک میں ہوتے تو لوگ ان کی پوجا کرتے‘‘۔نہال ہاشمی بعض اوقات ایسے خوشامدی بیانات بھی دیتے ہیں جن سے مسلم لیگ (ن) کو جان چھڑا نا مشکل ہوجاتی ہے۔مثلاً سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے استعفی کے بعد نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان مخالف لوگوں نے پرویز مشرف دور میں گورنر ہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا لیکن آج نوازشریف کے چاہنے والے گورنر ہاؤس میں ہیں، 14 سال پہلے بانی ایم کیوایم کی جانب سے دہشتگرد تنظیم کا نمائندہ گورنرہاؤس بھیجا گیا، آج جمہوریت اورآئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنرہاؤس میں ہے‘‘۔ اس بیان کے فوراً بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’’سنیٹر نہال ہاشمی کا بیان حکومت یا پاکستان مسلم لیگ (ن) کاموقف نہیں، انہوں نے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے‘‘۔

جس جے آئی ٹی کے بنانے پر نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے مٹھائی بانٹی تھی اب وہی انکے لیے مصیبت بن گئی ہے، لہذا نواز شریف کی پوری خوشامدی کابینہ اس جے آئی ٹی کی مخالفت میں لگ گئی ہے۔خوشامدیوں کو یہ اشارہ دیا جاتا ہے کہ آئندہ انہوں نے اپنے خوشامدی بیان میں کیا کہنا ہے، ایسا ہی ہوا اور 28 مئی 2017 کو نہال ہاشمی نے عدلیہ کو ایک پیغام دیا جووائیرل ہوگیا۔ نہال ہاشمی کے خوشامدی پیغام میں کہا گیا ہے کہ’’تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے، ہم نواز شریف کے کارکن ہیں۔ جنہوں نے حساب لیا ہے اور جو لے رہے ہیں کان کھول کر سن لو، ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تم آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہوجاؤ گے۔ ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لئے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے۔ تم پاکستان کے باضمیر باکردار نواز شریف کا زندہ رہنا تنگ کررہے ہو، پاکستانی قوم تمہیں تنگ کردے گی‘‘۔کراچی کے سیاسی یتیم نہال ہاشمی کے پیغام کی ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد جب میڈیا اورسوشل میڈیل پر شور مچا تو پہلے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدلیہ اور اداروں کے احترام پر مکمل یقین رکھتی ہے اور نہال ہاشمی کے بیان کا شریف خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پھر بہت تیزی کے ساتھ نہال ہاشمی کو وزیراعظم ہاوس طلب کیا گیا اور انکی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی، ساتھ ہی نہال ہاشمی نے سینیٹر شپ سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ بعد ازاں نہال ہاشمی نے اپنے خوشامدی بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ’’ میری تقریر غیر جمہوری افراد کے خلاف تھی۔ مسلم لیگ (ن) کا ہر دور میں احتساب ہوتا رہا ہے۔ اگر مجھے جے آئی ٹی کے بارے میں بولنا ہوتا تو نام لیتا‘‘۔

سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا اور نہال ہاشمی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ پیشی پرسماعت کے دوران تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ججوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ایک اور جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کی آواز میں کوئی اور بول رہا تھا۔ اٹارنی جنرل کو مخاطب کرکے جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ’’مبارک ہو مسٹر اٹارنی جنرل! آپ کی حکومت نے سیسیلین مافیا (اٹلی کے جرائم پیشہ افراد کا گروہ) جوائن کرلیا، آپ ان کے نمائندہ ہیں، کیونکہ مافیا والے ہی ایسی دھمکیاں دیتے ہیں۔ شایدحکومت کی سمجھ میں یہ بات آگئی کہ جسٹس عظمت سعید کا یہ کہنا کہ نہال ہاشمی کی آواز میں کوئی اور بول رہا تھا سیدھا سیدھا نواز شریف کی طرف انگلی اٹھانا تھا، دوسرئے اسے حکومت کو مافیا قرار دینا بھی برا لگا، لہذا ایک نامعلوم حکومتی ترجمان کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا کہ ’’ججوں کے ریمارکس ضابطہ اخلاق اور حلف کے منافی ہیں، حکومت کو سیسیلین مافیا اور اٹارنی جنرل کو اس کا نمائندہ قرار دینا انتہائی افسوس ناک جس سے دنیا بھر میں ایک ملک کی حیثیت سے پاکستان کی شناخت اور وقار کو شدید دھچکا پہنچا ہے‘‘۔ نواز شریف کو یہ دوسرا اعزاز ملا ہے اس سے پہلے پاناما لیکس کے فیصلے کے وقت سپریم کورٹ نے نواز شریف کےلیے ’’گارڈ فادر‘‘ کا لفظ استمال کیا تھا۔

نواز شریف ایک کاروباری انسان ہیں اور خوشامد کا نشہ کرنے کے عادی ہیں، وہ اپنے خوشامدیوں سے بہت خوش رہتے ہیں۔بہت سے اخبارات کے کالم نگار، اخباری رپورٹرز اور نیوز چینل کے بہت سے اینکر ز نواز شریف کے دستر خوان سے ہی اپنا پیٹ بھرتے ہیں۔ اگر آپ نواز شریف کی کابینہ پر غور کرینگے تو ہر وزیر نواز شریف کی جی حضوری میں لگا رہتا ہے۔نواز شریف صرف اپنے گھر والوں کے وفادار ہیں لیکن وہ ہر اس شخص کو لازمی فائدہ پہنچاتے ہیں جو کبھی بھی ان کے کام آتا ہے۔ ملکی اداروں سے لڑنا نواز شریف کا محبوب مشغلہ ہے ، عدلیہ اور فوج ، ان دو اداروں سے نواز شریف اپنے ہر دور میں لڑتے رہے ہیں اور جب بھی وہ کسی لڑائی میں ہارنے والے ہوتے ہیں اپنے کسی بھی خوشامدی کی قربانی دینے میں دیر نہیں کرتے۔ ایک زمانے میں مشاہد اللہ خان ٹی وی ٹاک شوز میں نواز شریف کےلیے سب سے لڑجاتے تھے نواز شریف کےبہت فرماں بردار تھے لیکن جب ضرورت پڑی تو ان کی قربانی دئے دی گئی اور وزارت لےلی گئی لیکن مراعات یا فاہدئے سب جاری ہیں۔پرویز رشید جو وزیر اطلاعات کم اور نواز شریف اور انکی فیملی کے ملازم زیادہ لگتے تھے ڈان لیکس کے سامنے آنے پرقربان کردیے گئے ، اب پرویز رشید کا کہیں پتہ نہیں لیکن انہیں بھی سارئے فائدے مل رہے ہیں۔ پرویز رشید کی قربانی کے بعد وزیراعظم کو اپنے مشیر طارق فاطمی کی بھی قربانی دینی پڑی جس میں انہوں نے قطعی دیر نہیں کی اور ڈان لیکس سے اپنی جان چھڑالی۔

نواز شریف کے ساتھ کام کرنے والے حکومت کے کم نواز شریف کے زیادہ وفادار ہوتے ہیں، وہ نواز شریف کے جی حضوریوں میں شامل ہوتے ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنے آپ کو بہت تیس مار خان سمجھتے ہیں لیکن کام وہ بھی نواز شریف کے خوشامدیوں کا ہی کرتے ہیں۔ نواز شریف کسی ایسے شخص کو حکومت میں آنے ہی نہیں دیتے جو ان کے سامنے بولے ۔ ان کے اپنے دور میں انہوں نے جن صدروں کا انتخاب کیا، وہ رفیق تارڑ اور ممنون حسین ہیں اور ان دونوں کے بارئے صرف اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ یہ نواز شریف کے وفادار ہیں اور اپنی صدارت سے بھرپور مالی فائدہ اٹھایا ہے جبکہ ممنون حسین اب بھی فائدہ اٹھارہے ہیں۔ مختصر ایک اور واقعہ بھی سن لیں کہ نواز شریف کے پچھلے دور میں جب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ تھے تو دونوں کے درمیان اختلاف ہوئے اور جب اُن کی چپقلش عروج پر پہنچ گئی تو نواز شریف نے گوہر ایوب سے فرمائش کی تھی کہ وہ ان کو کوئی ایسا طریقہ بتادیں کہ’’وہ ایک رات کے لیے چیف جسٹس کو گرفتار کرکے جیل بھیج سکیں‘‘۔ایسا تو نہ ہوسکا لیکن پھر جسٹس سجاد علی شاہ کو گھر بھیجنے کے لیے جسٹس سعید الزمان صدیقی ان کے کام آئے۔گذشتہ سال اسی سالہ سعید الزمان صدیقی کو نواز شریف نے ان کی اسی خدمت کا معاوضہ سندھ کا گورنر بناکر دیا لیکن شدید علالت کے باعث وہ دو ماہ بعد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں بڑے مجرم ہمیشہ اپنے چھوٹوں کی قربانی دیتے ہیں اور چھوٹے اپنےبڑوں سے نمک حلالی کی خاطر ملک سے نمک حرامی کرتے ہیں۔ اس کیس میں بھی ایسا ہی کچھ ہے ، یہ سب کچھ ملک میں رائج بدنظمی، غنڈہ گردی اور سرمایہ دارانہ سیاست کا نتیجہ ہے۔ نواز شریف کے پاس قربانی دینے والوں کی کمی نہیں ہے کیونکہ ان کے ہر خوشامدی کو معلوم ہے کہ نواز شریف معاوضہ اچھا دیتے ہیں۔ خوشامدی نہال ہاشمی جب سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو وہ بکری بنے ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ’’میں اپنے کہے ہوئے پرشرمندہ ہوں اور عدالت سے معافی کا طلب گار ہوں‘‘۔عدالت نے ان کی معافی قبول نہیں کی اور انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرکے اگلی پیشی پر جواب دینے کو کہا ہے۔ دوسری طرف حکومت کے اٹارنی جنرل نے نہال ہاشمی کے خلاف فوجداری مقدمے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔نواز شریف نے یہ اصول اپنا رکھا ہے کہ جب بھی ان کی حکومت پر کوئی مشکل آئے تو فوراً اپنے کسی خوشامدی کی قربانی دے دیتے ہیں۔ اس وقت جو قربانی نہال ہاشمی نے دی ہے بقول اعتزاز احسن اگر آئندہ بھی نواز شریف حکمراں ہوئے تو نہال ہاشمی سندھ کے گورنر ہونگے۔

نواز شریف جو سپریم کورٹ کے ججوں کی نظروں میں گارڈ فادر سےسسلی مافیا تک کا سفر کرچکے ہیں، اے آر وائی چینل کے ٹاک شو کے دوران میزبان ارشد شریف نے پاناما کیس پر کی جانے والے نواز شریف کی تقریر اور معروف فلم گارڈ فادر کے مرکزی کردار اور ڈان مافیا کی امریکی سینیٹ میں تقریر میں مماثلت دکھا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔نہال ہاشمی کی قربانی سے کم از کم عدلیہ بھی ہوشیار ہوجائے گی،عدلیہ کو دھمکانا ایک سنگین جرم ہے لہذا نہال ہاشمی کی خاطرمدارت لازمی ہونی چاہیے تاکہ جو بڑئے ان کے پیچھے ہیں ان سے وفاداری کا دم بھرنے والوں کےلئے عبرت کا نشان ہو۔شاید موجودہ سسٹم میں جہاں انصاف کا حصول ناممکن ہے نہال ہاشمی کے ساتھ ایسا ہونا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے لیکن آئندہ سندھ کا گورنر بننا مشکل نہیں۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
Nawaz Sharif nihal hashmi pakistan supreme court Syed Anwer Mahmood terrorists پاکستان دہشتگرد نہال ہاشمی نواز شریف
Malka
Previous Post ملکہ میں روزانہ بعد نماز عصر ترجمہ قرآن کریم کی کلاس یکم رمضان سے کامیابی سے جاری ہے
Next Post رمضان آ گیا
Ramadan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close