Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حکمرانوں کی حسب روایت ملاقات

March 14, 2014March 14, 2014 0 1 min read
Syed Arif Noonari
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

آخرکار وزیراعظم میاں نواز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ملک کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملک کے دو اہم رہنماوں کی یہ ملاقات اور اہم معاملات پر تعاون کا اعلان ملک کی سیاست میں ایک خوش آئند رویہ کا اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ طرفین کے درمیان اس ملاقات کا اہتمام محض قومی مفاد کے نقطہ نظر سے کیا گیا ہو۔ یوں تو بظاہر یہ ملاقات اچانک ہوئی ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اچانک اپنے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، معاون خصوصی عرفان صدیقی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ پر جا پہنچے۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے بنفس نفین ان کا استقبال کیا اور شاید اتفاق سے ہی اس وقت عمران خان کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے نائب صدر جاوید ہاشمی، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری بھی موجود تھیں۔

ان اتفاقات سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ دونوں طرف سے ملاقات کی تیاری کی گئی تھی۔ یہ خبریں آتی رہی ہیں کہ چوہدری نثار علی خان مسلسل عمران خان سے رابطہ میں تھے اور انہیں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریف کرتے رہے ہیں۔ مذاکرات کے عمل میں حکومت کو ملک کے ایک طاقتور سیاسی طبقہ کی طرف سے مخالفت کا سامنا رہا ہے۔ اس نقطہ نظر کے حامل سیاستدان مذاکرات کو وقت اور وسائل کا ضیاع قرار دیتے ہوئے انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ طالبان کی طرف سے بار بار وعدہ خلافی اور رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود حکومت نے کسی نہ کسی طور مذاکراتی عمل جاری رکھا ہے اور اس سلسلہ میں اسے تحریک انصاف کی غیر مشروط تائید و حمایت بھی حاصل رہی ہے۔ اس پس منظر میں وزیراعظم اور تحریک انصاف کے رہنما کی ملاقات ایک اہم قومی معاملہ پر دو ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے درمیان ملاقات تھی۔ اس معاملہ میں تحریک انصاف کو خاص طور سے یوں بھی اہمیت حاصل ہے کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار ہے۔ دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بھی اسی صوبہ کو بننا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ اگر انتہا پسند گروہوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو شمالی وزیرستان سے بے دخل ہونے والی آبادی کی عارضی آباد کاری کا بوجھ بھی اسی صوبے کو برداشت کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ عمران خان قبائلی علاقوں میں طالبان اور ان کے ہمنوا گروہوں کے خلاف کارروائی کے زبردست مخالف رہے ہیں۔

Military Operation
Military Operation

وہ اس قسم کے کسی بھی ایکشن کو تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں کوئی فوجی کارروائی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ تاہم اس حوالے سے انہوں نے نہ تو ماہرین اور تبصرہ نگاروں کی اس رائے پر غور کیا ہے کہ اب حالات مختلف ہیں اور اب ٹیکنالوجی اور جنگ کرنے کے طریقے گزشتہ سو برس کے مقابلے میں تبدیل ہو چکے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی اس پہلو پر غور کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی قبائلی عوام کے خلاف اقدام نہیں ہو گا۔ بلکہ یہ ایکشن اس علاقے میں قانون کی عملداری بحال کرنے کے لئے ضروری ہے۔

اس صورتحال کو اس طرح بھی بیان کیا جا سکتا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے نتیجہ میں اگر دہشت گرد بیرونی عناصر اور قومی سطح پر جنم لینے والے انتہا پسند گروہوں کا قلع قمع کر دیا جاتا ہے تو یہ درحقیقت اس علاقے میں آباد لوگوں کو سماج دشمن عناصر سے آزاد کروانے کی کارروائی ہو گی۔ دہشت گرد قوتوں نے اسلحہ اور وسائل کی بنیاد پر اس علاقے کے لوگوں کو یرغمال بنایا ہؤا ہے اور حکومت مسلسل انہیں مضبوط ہوتا ہؤا دیکھتی رہی ہے۔ عمران خان اس معاملہ میں اپنے رویہ اور مؤقف میں بے لچک رہے ہیں۔ وہ اس جنگ کو امریکہ کی جنگ بھی قرار دیتے رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ حکومت شمالی وزیرستان میں کارروائی امریکی ایما پر کر رہی ہے۔ اس سے قبل وہ ڈرون حملوں کو دہشت گردی میں اضافہ کی وجہ بتاتے رہے ہیں اور افغان جنگ میں پاکستان کی حمایت بھی ان کے خیال میں انتہا پسندی کے فروغ کا سبب بنی ہے۔

یہ ساری دلیلیں وہی ہیں جو سخت مذہبی تنظیموں نے اختیار کی ہوئی ہیں۔ اس لئے عمران خان لبرل، ماڈرن اور جمہوری سوچ کا دعویٰ کرنے کے باوجود جماعت اسلامی سے لے کر جماعت الدعوة جیسی قدامت پسند مذہبی قوتوں کے پسندیدہ سیاستدان رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ چند ہفتوں میں مذاکرات کو ناکام بنانے میں طالبان کی دہشت گردی نے جو رول ادا کیا ہے اور فوج نے جس طرح یہ واضح کیا ہے کہ وہ ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس کے بعد تحریک انصاف کی سوچ میں بھی کافی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اب عمران خان یہ تسلیم کرتے ہیں کہ طالبان کے جو گروہ مذاکرات کرنے سے انکار کریں، یا دہشت گردی میں ملوث رہیں، ان کے خلاف فوجی کارروائی ضروری ہو گی۔ وزیراعظم کے ساتھ عمران خان کی ملاقات بھی سوچ کی اسی تبدیلی کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں فوجی ایکشن کے نتیجے میں علاقے سے نکلنے والی شہری آبادی کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے یہ تجویز بھی پیش کی کہ حکومت کی طرف سے پولیو مہم کے تحفظ کا معاملہ بھی ان مذاکرات میں طے ہونا چاہئے۔

بظاہر اس ملاقات کا مقصد طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرنا تھا۔ لیکن ایجنڈے پر فوجی کارروائی کا متبادل بھی موجود تھا۔ عمران خان کا مؤقف تھا کہ اس وقت طالبان کے تمام بڑے گروہ مذاکرات اور امن کے حامی ہیں۔ انہیں قیام امن کا موقع ملنا چاہئے۔ اس کے بعد اگر کچھ چھوٹے گروہ امن سبوتاڑ کرنے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف کارروائی ضروری ہو گی۔

اس دوران یہ خبریں بھی آتی رہی ہیں کہ متعدد وجوہات کی بنا پر فوری طور پر فوجی کارروائی ممکن نہیں ہے۔ ان میں ایک وجہ تو موسمی حالات ہیں۔ فوج دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کا صفایا کرنے کے لئے موسم بہار کی آمد کا انتظار کر رہی ہے۔ دوسری بڑی وجہ اپریل میں افغانستان کے صدارتی انتخابات کا انعقاد ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو اندیشہ ہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی سے افغانستان میں طالبان کے دباو میں شدت آ جائے گی۔

جس سے انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ یہ صورتحال امریکہ کے لئے بھی قابل قبول نہیں ہے جو اس سال کے آخر تک افغانستان سے فوجیں نکالنا چاہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں کہ سعودی عرب کے تعاون سے افغان طالبان اور پاکستانی طالبان کو جنگ بندی پر آمادہ کیا گیا ہے۔ اب سعودی حکام پاکستان کی حکومت سے مذاکرات کی میز سجائے رکھنے کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز الفیصل نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران بھی اس معاملہ پر بات کی تھی۔ انعام کے طور پر پاکستان کو فوری ادائیگی کے بغیر تیل فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔ ماہرین کا خیال تھا کہ اس وعدے کے بعد ادائیگیوں کے حوالے سے پاکستان پر دباو میں کمی آئی تھی۔ جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت سو روپے کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ چکی ہے۔

Syed Arif Noonari
Syed Arif Noonari

تحریر: سیدعارف نوناری

Share this:
Tags:
appointment imran khan Irfan Siddiqui Nawaz Sharif pakistan Rulers پاکستانی قوم حکمرانوں عرفان صدیقی عمران خان ملاقات نواز شریف
Nawaz Sharif
Previous Post وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
Next Post رائے ونڈ سے بنی گالہ تک
Iftikhar Chaudhry

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close