Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نواز شریف لوٹ کر آئے گا

July 25, 2017 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : محمد نورالہدیٰ
پانامہ کیس پر حتمی فیصلہ جو بھی آئے ، یہ بہرحال طے ہے کہ آئندہ حکومت پھر ن لیگ کی ہی بنے گی اور الیکشن 2018ء میں شیر پوری قوت کے ساتھ دھاڑے گا۔ ذرائع ابلاغ میں اور عوامی سطح پر بھی رائے عامہ جس طرح نواز لیگ کے حق میں منظم ہورہی ہے ، اس کا احساس اپوزیشن جماعتوں کو یقینا ہوچکا ہوگا مگر شاید وہ جان بوجھ کر اس حقیقت سے چشم پوشی اختیار کر رہی ہیں کہ ن لیگ اپنے قائد کے ٹرائل کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔

گذشتہ دنوں ایک ریڑھی والے نے مجھ سے استفسار کیا ”بائو جی ، کیا حکومت ختم ہورہی ہے؟” جواباً میں نے اپنی ناقص رائے کا اظہار کیا۔ پھر پوچھا ، تم آئندہ الیکشن میں کسے ووٹ دو گے؟ کہنے لگا کہ میں تو شروع سے ہی نواز شریف کا سپورٹر ہوں ، آئندہ بھی اسے ہی ووٹ دوں گا۔ میں حیران ہوا ، کہا کہ شریف فیملی کے بارے میں اتنا کچھ جان لینے کے بعد بھی ؟ تو ریڑھی والے نے جواب دیا ”ہمیں کیا جی ، وہ ملک میں کام تو کرکے دکھا رہا ہے نا ، ویسے بھی ہم نے اپنا کمانا اور اپنا کھانا ہے ، ملک ترقی کرے گا تو ہماری بھی روزی روٹی چلتی رہے گی”۔

میری ایک 70 سالہ کاروباری سے اسی معاملے پر گفتگو ہوئی ۔ اس نے بھی نواز حکومت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ کہنے لگا کہ ، کئی حکومتیں دیکھی ہیں مگر نواز شریف سے زیادہ تجربہ کار اور ویژن والا کسی کو نہیں پایا ، اس شخص کے پاس ملکی ترقی کی چابی ہے ۔ میں نے ان سے بھی یہی پوچھا کہ ، اتنے راز کھلنے کے بعد بھی وہ ن لیگ کے حمایتی ہیں ؟ جواب ملا ، ” کھاتا ہے تو ، لگاتا بھی تو ہے نا۔ اس کے ترقیاتی منصوبے دکھائی دے رہے ہیں ، ہمیں اور کیا چاہئے” ۔
یہی نہیں ، میں نے ن لیگ پر آنے والے ممکنہ بحران کے تناظر میں کتنے ہی لوگوں کو آپس میں گفتگو کرتے سنا ، تو واضح ہوا کہ ابھی بھی معاشرے کا ایک بہت بڑا طبقہ نواز لیگ کا حامی ہے ۔ مذکورہ دو مثالوں کے علاوہ بھی بے شمار واقعات ہیں ، مگر جگہ کی تنگی کی وجہ سے شیئر کرنے سے قاصر ہوں ، البتہ یہاں سے ہمیں قوم کی اجتماعی شعوری حالت کا اندازہ ہو جاتا ہے ۔ ہم سوشل میڈیا پر دیکھیں یا روڈ ٹاک شوز میں عوامی آراء ، ہمیں ن لیگ کا پلڑا ہی بھاری دکھائی دیتا ہے … آپ تجزیہ کاروں اور دانشوروں سے غیر جانبدارانہ رائے لیں تو وہ بھی یہی بتائیں گے کہ اول تو انہیں نواز شریف جاتا دکھائی نہیں دے رہا ، اگر اسے جانا پڑ بھی گیا تو وہ یا اس کی پارٹی دوبارہ اکثریت کے ساتھ پھر حکومت میں آئے گی ۔ جو لوگ آج اس حقیقت کو ماننے سے انکاری ہیں ، کل وہی لوگ نواز شریف کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے ، کہ یہی ہماری قوم کا مزاج بھی ہے ۔

ویسے بھی ان چار سالوں میں قوم نے سیاست پر بہت سے اتار چڑھائو دیکھے ہیں ۔ ہم نے تبدیلی کے کھوکھلے نعرے بھی سنے مگر پختونخواہ میں واضح تبدیلی نہ دیکھ سکے … ہم نے انصاف کے حصول کیلئے قبر کھودنے اور کفن لہرانے والے بھی دیکھے ، مگر بہروپیا پایا … ہم نے یہ بھی دیکھا کہ ایک آکسفورڈ کاپڑھا ہوا 28 سالہ نوجوان ، جسے اردو بھی ٹھیک سے بولنی نہیں آتی تھی ، پاکستان میں صرف ہم پر حکومت کرنے کا خواب لئے آباد ہوا … ہم نے ایک ایسے شخص کے بارے میں بھی سنا جس کے صادق اور امین ہونے کی گواہی ملک کے اعلیٰ ترین ادارے نے بھری بزم میں دی ، لیکن اس شخص یا اس کی پارٹی کے حق میں ہماری زبانیں گنگ ہیں ۔

تحریک انصاف اگرچہ سیاسی تناظر میں ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے ، اس نے ساڑھے چار سالوں میں سب کو خوب ٹف ٹائم دیا ہے ۔ موجودہ سیاسی حالات کا زیادہ تر ”کریڈٹ” بلاشبہ تحریک انصاف کو ہی جاتا ہے ، لیکن جس طرح گذشتہ کچھ عرصہ میں دانستہ یا نادانستہ طور پر اس نے اپنا وقار کھویا ہے ، مستقبل میں یہ اس کا بہت نقصان اٹھانے والی ہے ۔ کھلاڑی اس بات کو ماننے سے انکاری ہیں مگر جب نتائج آئیں گے تو ان کے پاس سوائے واویلا کرنے کے اور کچھ نہیں ہوگا … دوسری جانب پیپلز پارٹی بھی سیاسی میدان میں واپس جگہ بنانے کیلئے خوب ہاتھ پیر مار رہی ہے ، لیکن سندھ میں ڈیلیور نہ کرسکنے اور اہم لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو ابھی عوام میں دوبارہ آنے کیلئے خاصی محنت درکار ہے … نواز لیگ کے وزراء بھی اپنی پارٹی کومنجدھار سے نکالنے کی کوشش میں ایک دوسرے سے بڑھ کر چمچہ گیری کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ لیکن اخلاقیات کا مظاہرہ کسی بھی جانب سے نہیں کیا جارہا ۔ ہر پارٹی کے لوگ اپنے اپنے قائد کے دفاع میں گفتار کے گلو بٹ بنے دکھائی دیتے ہیں ۔ اس سیاسی کشمکش اور آپسی چپقلس نے لوگوں کو اضطراب میں مبتلا کررکھا ہے ۔ ان حالات میں آپ لوگوں کی آراء لیں تو بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کے بے نقاب ہونے کے باوجود وہ انہی کے حق میں فیصلہ سناتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ میاں صاحبان نے بہرحال سسٹم کیلئے خود کو ناگزیر ثابت کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی اسٹیبلیشمنٹ کیلئے بھی متبادل کے طو رپر کسی اور کو قبول کرنا فی الوقت مشکل ہوگا … امر واقعہ یہ ہے کہ اس وقت بھی میاں صاحبان ہی عالمی قوتوں سے زیادہ قریب ہیں ۔ مختلف ممالک کے تعاون سے پاکستان میں جو ترقیاتی اور معاشی منصوبے چل رہے ہیں ، میاں صاحب کے چلے جانے سے وہ تمام منصوبے رک جائیں گے ، کیونکہ نئی حکومت کو دوست ممالک پر اعتماد بنانے میں وقت درکار ہوگا ۔ جتنی دیر میں نئی حکومت اعتماد بنانے کے قابل ہوگی ، تب تک اس کے 5 سال پورے ہونے والے ہوں گے اور اس کے بعد اگلا الیکشن … اور پھر وہی یا کوئی نئی حکومت ہوگی ۔ یوں ملک سے ”ترقی” کا جو عمل رکے گا ، اسے بحال ہونے میں خاصا وقت لگے گا … لہذا بظاہر تو آئندہ بھی حکومت ن لیگ کی نظر آرہی ہے ، تاہم اس میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کا کردار اہم ہوگا ۔

میں شریف فیملی کا دفاع نہیں کررہا ، بلکہ حقیقت بیان کر رہا ہوں ۔ مجھے ن لیگ سے کوئی ہمدردی بھی نہیں ہے ، مگر ہماری شعوری کیفیت کچھ یہی ہے کہ ہم ظاہری چمک دمک کے عادی ہیں ۔ اسی لئے ووٹر صرف ملک میں ”کام” ہوتے دیکھ کر ہی مطمئن ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عمومی طور پر وہ نواز شریف کو ہی اپنا لیڈر مانتا ہے ۔ آپ دیکھ لیجئے گا ، پانامہ کیس کا حتمی فیصلہ نواز شریف کے حق میں آئے یا خلاف ، وہ فوری طور پر قوم سے خطاب کریں گے اور حریفوں پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی حکومت کی ”خدمات” گنواتے ہوئے بیچارہ بن کر دکھائیں گے ۔ یوں عوام کے دلوں میں ان کیلئے ہمدردی بڑھے گی اور الیکشن میں وہ ان پر لگے ”مبینہ الزامات” بھول کر ”عام معافی” کا اعلان کرتے ہوئے ان کی ”مظلومیت” پر مہر ثبت کریں گے … لہذا یہ کہنا غلط نہیں کہ پانامہ فیصلہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے حق میں سازگار ثابت ہوگا اور سنجیدہ حلقوں کا انتخاب ایک مرتبہ پھر نواز لیگ ہی ہوگی ۔

البتہ یہ امر توجہ طلب ہے کہ پانامہ لسٹ میں اگر 220 پاکستانی لوگوں کے نام شامل ہیں اور ان میں سے صرف آلِ شریف کا احتساب ہورہا ہے تو ایسے میں نواز شریف کا اسے احتساب کی بجائے استحصال کہنا درست ہی معلوم ہوتا ہے … اب تک صرف جماعت اسلامی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ باقی ملوث افراد کو بھی قانون کے دائرے میں لانے کی جدوجہد کرے گی ، وگرنہ باقی پارٹیوں کا احتساب صرف نواز شریف اینڈ فیملی سے شروع ہوکر انہی پر ختم ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں ملکی دولت واپس لانے سے نہیں ، ”کرسی” حاصل کرنے سے غرض ہے … وگرنہ عوام سے انہیں کوئی سروکار نہیں … بہرحال ضرورت اس امر کی ہے کہ آف شور سکینڈل میں ملوث تمام افراد کو سپریم کورٹ از خود نوٹس کے ذریعے احتساب کے کٹہرے میں لائے تاکہ استحصال کی بجائے حقیقی احتساب کا میگا پراجیکٹ شروع ہو اور وطن عزیز اک نئے دور میں داخل ہو سکے۔

Muhammad Noor-Ul-Huda
Muhammad Noor-Ul-Huda

تحریر : محمد نورالہدیٰ

Share this:
Tags:
decision Nawaz Sharif opposition Panama case truth اپوزیشن پانامہ کیس حقیقت فیصلہ نواز شریف
Lahore Blast
Previous Post پاک وطن کے حقیقی دشمن
Next Post افضل چوہدری نے سوسائٹی کے عبوری سیٹ اپ کا اعلان کر دیا
Afzal Chaudhary

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close