
لاہور (جیوڈیسک) مریم نواز شریف نے وزیر اعظم کو شیر پکارتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم سے خطاب میں نواز شریف کو بااعتماد، پختہ کار اور بہادر وزیر اعظم دیکھ کر اچھا لگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے خطاب میں جھوٹوں اور سازشیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
