Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آزادانہ انتخاب

May 12, 2018 0 1 min read
Election
Election
Election

تحریر : قادر خان یوسف زئی

نواز شریف اور ان کی مشاورتی ٹیم نے اپنے بیانیے میں تبدیلی کے بجائے شدید تنقید کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اداروں کے خلاف بیانات کا سلسلہ اُسی شدومد سے جاری ہے۔ اسلام آباد دھرنے میں مظاہرین کو ہزار ہزار روپے تقسیم کرنے کے حوالے سے بیان سامنے آنے کے بعد لگتا ہے کہ نواز شریف اپنے انتخابی بیانیے میں تبدیلی کے خواہاں نظر نہیں آتے۔ عوام میں مجھے کیوں نکالا؟، تحریک بحالی عدل اور پھر ووٹ کو عزت دو کے انتخابی نعرے کی پذیرائی میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔ پاکستان میں حکومت کی رِٹ نہ ہونے کا جواب خود میاں نواز شریف کے پاس ہے۔ خلائی مخلوق اور شفاف انتخابات پر شکوک والا بیان سیاسی فرسٹریشن کا اظہار ہے، جس کا واحد مقصد اداروں کے ساتھ تنازعات کو مزید ہوا دینا ہے۔ دوسری جانب صائب مشورہ دیا جارہا ہے، انہیں اپنے 146146ترقیاتی کارناموں145145 کی بنیاد پر انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے، اداروں کے ساتھ محاذ آرائی میں شدت کا وقت بیت چکا۔ اب تمام تر توجہ عام انتخابات پر مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دو متضاد موقف سامنے آرہے ہیں جس میں ایک جانب اس کے مرکزی صدر شہباز شریف اداروں کے خلاف بیانات میں محتاط و سیاسی مخالفین کے لیے سخت نظر آتے ہیں تو دوسری طرف سابق وزیراعظم اپنے بیانیے کو تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں۔ (ن) لیگ کے دونوں قائدین کے متضاد بیانات نے کارکنان کی سوچ کو مزید منتشر کردیا ہے کہ وہ اپنے سابق مرکزی صدر کی پالیسی پر چلیں یا پھر موجودہ مرکزی صدر کی پالیسی اپنائیں۔

مسلم لیگ (ن) کی متضاد پالیسیوں نے کارکنان کے جوش و جذبے میں کمی لانا شروع کردی ہے۔ نواز شریف ہر جلسے میں کارکنان سے اپنے ساتھ وفاداری کا حلف لیتے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب دیگر سیاسی جماعتوں کے عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی مقدس جنگ کی تیاری میں ہزاروں فدائیوں کو تیار کررہے ہوں۔ ہوش و تدبر سے خالی کھوکھلی تقاریر اور اشتعال انگیزی سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں عدم برداشت کا سبب بن رہی ہے۔ گالی، سیاہی، جوتے اور اب گولی کی سیاست نے انتخابی عمل کے پُرامن ہونے پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ممکن نہیں کہ ہر امیدوار کی کارنر میٹنگ اور اس کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کرے۔ ہزاروں امیدواروں کے ساتھ لاکھوں کارکنان بھی مختلف خطرات کا سامنا کررہے ہیں، ذاتی سکیورٹی گارڈ رکھنے پر سوالات کھڑے کردیے جاتے ہیں۔ لیکن اہم بات یہ کہ ہم نے ایسے سیاسی حالات پیدا کیوں نہیں کیے جس میں کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما یا امیدوار کے لیے بے خوف و خطر اپنی جماعت کے منشور کو پیش کرنے اور ووٹ کے حصول کے لیے پُرامن ماحول میسر ہو۔ اگر سیاسی جماعتیں اپنے بیانات کا موازنہ کریں تو ان کی تقاریر میں کارکنان میں جوش کے بجائے ہوش کھونے کی ترغیب ہی ملے گی، عدم تشدد کے بجائے عدم برداشت کا سبق ملے گا۔

جب سیاسی قائدین اپنی جذباتی تقاریر میں ہزاروں کے مجمع میں مخالفین کے خلاف سخت رویہ اختیار کریں گے تو اس کے اثرات ہمیں نچلی سطح پر نظر آئیں گے۔(ن) لیگ کے رویوں کے سبب ہی انہیں سیاسی نقصان پہنچ رہا ہے۔ چوہدری نثار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بانی اراکین میں صرف نواز شریف کے ساتھ وہ اکیلے رہ گئے ہیں۔ اسی طرح سندھ بلوچستان میں عدم توجہ کے سبب بلوچستان عوامی پارٹی نے (ن) لیگ کو آئندہ انتخابات میں بھی سیاسی نقصان دینے کا ارادہ پختہ کرلیا ہے۔ سب سے اہم جنوبی صوبہ پنجاب کے حوالے سے بننے والے نئے الائنس کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ بھی شریف برادران کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ خیبر پختونخوا، فاٹا میں اصلاحات کے ضمن میں اپنے اتحادیوں کے لیے سست روی کے مظاہرے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو مزید سیاسی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ سندھ کو (ن) لیگ کی سیاسی توجہ بہت تاخیر سے حاصل ہوئی ہے، اس لیے عوام میں اپنا اعتماد پیدا کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب جب سندھ کی بدترین حالت کا اپنے صوبے سے موازنہ کرتے ہیں تو شاید انہیں علم نہیں کہ عوام میں غیر ارادی طور پر غصے کی لہر بھی دوڑ جاتی ہے کہ وفاق میں پانچ برس رہنے کے باوجود اب نت نئے وعدے کرکے ان کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔

سندھ کے لیے خصوصی پیکیج پہلے بھی دیا جاسکتا تھا۔ (ن) لیگ اپنے تاریک مستقبل کے اے این پی اور ایم کیو ایم کے کندھوں پر روشن ہونے کی خواہش رکھتی ہے، لیکن سندھ کے دیہی علاقوں میں سندھی قوم پرست جماعتوں اور پی پی پی کے ٹکرائو کے درمیان مسلم لیگ (ن) کو جگہ ملنا مشکل ہے۔سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ جس طرح گزشتہ عام انتخابات میں اے این پی اور پی پی پی کو دیوار سے لگاکر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے لیے میدان کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔ اسی طرح موجودہ صورت حال بتدریج مسلم لیگ (ن) کے لیے ناخوشگوار بن سکتی ہے اور انتخابی اصلاحات میں دانستہ غلطی کا خمیازہ انہیں مزید بھگتنا پڑسکتا ہے۔ اس وقت تین مذہبی الائنس تشکیل پاچکے ہیں۔ مذہبی الائنس پر عوام کا اعتبار ووٹ دینے کے معاملے میں ہمیشہ دشوار رہا ہے، تاہم جس طرح رجحان بنایا جارہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ختم نبوتﷺ کے نامزدگی فارم میں دانستہ غلطیوں کی سزا دینے کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے۔

مذہبی عدم برداشت ہمارے معاشرے کا جزولاینفک بن چکی ہے۔ مسالک، فرقوں اور مذہب کے نام پر کسی بھی وقت کسی کے بھی جذبات کو مشتعل کردینا ایشیائی ممالک میں عام سی بات ہے۔ جلتی پر تیل ڈالنے میں مہارت رکھنے والے سیاست دانوں اور ان کے پیروکاروں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے، اس کی کئی مثالیں سامنے آچکی ہیں۔ مذہبی جماعتوں کے مختلف الائنس بننے کے بعد مذہبی ووٹ تقسیم ہوگا اور اس کا براہ راست فائدہ سیکولر جماعت کو پہنچے گا۔ ایک جانب نواز شریف ذہنی انتشار اور خوش فہمی کا شکار ہیں تو دوسری طرف ماحول اس طرح ترتیب دیا جارہا ہے کہ شکوک و شبہات کو فروغ مل رہا ہے۔ جس کی واضح مثال تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انتخابات میں تاخیر سے متعلق اظہار خیال ہے۔ حیران کن بات ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے اور لینے والی جماعت عام انتخابات میں تاخیر کی حمایت میں کمزور موقف کو پیش کررہی ہے تو دوسری طرف پاکستان کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی خاطر کسی لائحہ عمل اور حکمت عملی کے فقدان نے آنے والی کسی بھی حکومت کے لیے خطرے کا الارم بجادیا ہے۔

اس وقت ملک کو بیرونی قوتوں سے زیادہ اندرونی خلفشار اور ریشہ دوانیوں سے خطرہ ہے۔ جس کے سدباب کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے سنجیدہ پالیسیوں کا نہ ہونا مایوس کن اور تشویش ناک عمل ہے۔ عوام کو آگاہ نہیں کیا جارہا کہ سیاسی جماعتیں پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے کیا منصوبہ بندی رکھتی ہیں، ہزاروں ارب ڈالر کے قرضوں اور سود سے نجات کے لیے ان کے پاس کون سا معاشی پروگرام ہے۔ توانائی اور پانی کے عظیم بحران سے قوم کو نکالنے کے لیے ان کے پاس کون سے ہنگامی اقدامات ہیں۔ مسلم اکثریتی ممالک، خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے ساتھ پاکستان کی مسلم آبادی کی مذہبی وابستگی میں ایران و سعودی جنگ کے مضمرات کو روکنے کے لیے کونسا عملی قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔

افغانستان کے ساتھ مسلسل بگڑتے تعلقات اور امریکا کے ڈومور دبائو سے نکلنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اس پر خاموش ہیں۔ اگر سی پیک منصوبہ نہیں ہوتا تو کیا ان کے پاس پاکستان کے روشن مستقبل کا دوسرا خوش نما خواب عوام کو مطمئن کرنے کے لیے موجود تھا؟ عوام مسلسل مسائل میں پس رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ یہ کیسی آزادی ہے؟ کیا ایسی 146146آزادی145145 کے لیے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ قیام پاکستان کے مقاصد کیا ہوئے؟ عجیب المیہ ہے کہ آج سیاست دانوں کو اداروں پر اعتماد نہیں تو اداروں کو سیاست دان پر اور عوام کو سیاست دانوں پر اعتماد نہیں۔ غیر ملکی قوتوں سے پاکستانی عوام کب آزاد ہوں گے کوئی نہیں جانتا۔ بس سب کا یہی کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے انہیں وزارت عظمیٰ پر بٹھا دیا جائے تو پاکستان کے سب مسائل چٹکی بجاتے ہی حل ہو جائیں گے۔ اب ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہمارے حق میں کیا بہتر ہے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
elections Nawaz Sharif public Qadir Khan Yousafzai Statements انتخابات بیانات سابق وزیراعظم عوام نواز شریف
Iftari
Previous Post افطاری
Next Post امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا، اجازت نہ ملی
Col Joseph

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close