Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ضرورت ہے چار گدھوں کی

November 14, 2015 0 1 min read
Donkeys
Donkeys
Donkeys

تحریر: سید انور محمود
ابن انشاء اپنے ایک مضمون “ضرورت ہے ایک گدھے کی” میں لکھتے ہیں کہ “اے صاحبو! پاک وطن کے رہنے والو! دیکھو دوسرے ملکوں میں گدھے کی کتنی مانگ ہے۔ کتنی عزت ہے۔ ادھر ہم ہیں کہ اپنے ملک کے گدھوں کی کماحقہ قدر نہیں کرتے۔ بعض لوگ تو گدھوں کو جو ہمارے ہاں ہر شعبہ زندگی میں بھر ے ہیں تحقیر سے بھی دیکھتے ہیں اوراکثر تو گدھے گھوڑے کی تمیز بھی اٹھا دیتے ہیں۔ جاپان میں گدھے نہیں ہوتے۔ یہ گدھا چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔ جاپانی بچے اسے ذوق شوق سے دیکھیں گے اور پوچھیں گے کہ یہ کہاں پایا جاتا ہے؟ جواب ملے گا پاکستان میں۔ اور یوں وہ پاکستان سے روشناس ہو جائیں گے اور یاد رکھیں گے کہ پاکستان بھی ایک ملک ہے وہ ملک جس میں گدھے پائے جاتے ہیں۔ اور افراط سے پائے جاتے ہیں”۔ دوستو آج کچھ بات گدھوں کی ہوجائے لیکن اُن گدھوں کی ہر گز نہیں جن کی طرف ابن انشاء نے اشارہ کیا بلکہ بات ہوگی اُن گدھوں کی جنہیں امریکہ میں عقلمند اور ہمارےہاں بیوقوف تصور کیا جاتا ہے۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اصل مقابلہ امریکہ کی دوبڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتا ہے جن میں ایک ری پبلکن پارٹی ہے اور دوسری ڈیموکرٹیک پارٹی۔ ری پبلکن پارٹی جس کا انتخابی نشان ”ہاتھی” ہے اس کے نظریات اور سوچ خالصتاً قدامت پسندی اور راسخ العقیدہ بنیادوں پرقائم ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی بنیاد روشن خیال، لبرل سوچ اور جمہوریت پسندی پر قائم ہے جس کا انتخابی نشان ”گدھا” ہے۔ امریکہ کے موجودہ صدر بارک اوباما دو مرتبہ امریکی صدارتی انتخاب گدھے کے نشان پر ہی جیتے ہیں۔ گدھا ایک ایسا جانور ہے جو ساری دنیا میں پایا جاتا ہے۔ دنیا کی سُپر طاقت گردانے جانے والے ملک امریکہ میں یہ عقل مند اور محنت کش جانور کی حیثیت سے جانا اور پہچانا جاتا ہے جب کہ برصغیر پاک و ہند اور دنیاکے ترقی پزیدممالک میں گدھے کو احمق، نادان اور ایک بیوقوف جانورسمجھا جاتا ہے۔ گدھا ایک ایسا جانور ہے جو محنت اور سخت جانی کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں جو آدمی احمق ہو لوگ اُسے گدھے سے تشبیہ دیتے ہیں۔

امریکہ کی طرح پاکستان میں بھی گدھا کافی عرصے سے ہماری سیاست میں داخل ہے۔ اداکار رنگیلا اور سید کمال نے ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں ایک سیاسی فلم “انسان اور گدھا” بنائی تھی جس میں ہیرو کا کردار اداکار رنگیلے نے ادا کیا تھا۔ اس فلم پر پابندی بھی لگی تھی کیونکہ اس فلم میں رنگیلے نے گدھوں کے ہجوم کے سامنے بھٹو کے انداز میں تقریر کی تھی۔ مئی 2013ء کے انتخابات کے موقعہ پر رحیم یار خان میں اقلیتوں کی مخصوص نشست کے ایک امیدوار مہرا ہنری بھیل نے اپنی پوری انتخابی مہم گدھا گاڑی پر چلائی۔ چک 54 کے رہائشی مہرا بھیل حلقہ پی پی 294 کے لیے سجی سجائی گدھا گاڑی پر ووٹ مانگنے نکلتے تو اُن کے ساتھ ڈھولچی بھی ہوتے تھے جو ڈھول بجا بجا کر گاؤں والوں کو مہرا بھیل کی طرف متوجہ کرتےتھے۔ مہرا بھیل فخریہ یہ کہتے تھے کہ “پجیرو گروپ” ملک کے غریب عوام کی حالت نہیں بدل سکتے۔ اگر میں منتخب ہو گیا تو اقلیتوں اور مسلمانوں سب کے مسائل حل کروں گا۔

Musharraf
Musharraf

پاکستان میں اقتصادی ترقی کی گنگا الٹی بہہ رہی ہے، جو شخص پرویز مشرف کے دور میں 37 ہزار روپے کا مقروض تھا اب ایک لاکھ روپے سے زیادہ کامقروض ہے، ترقی تو ہوئی ہے، بس ذرا الٹی ہے، جاو سینے پر ہاتھ مار کر سب کو بتاو کہ ہم ہیں لکھ پتی مقروض قوم۔ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں موجودہ حکومت اکتوبر 2013 سے ستمبر 2015 تک 7 ارب 62کروڑ 35لاکھ 70ہزار ڈالر کا قرض لے چکی ہے جبکہ اسی عرصے میں 9 ممالک پاکستان کو 4 ارب 13 کروڑ 70 لاکھ 15 ہزار ڈالر کی امداد بھی دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ رواں سال جولائی سے اکتوبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ساڑھے 6 ارب ڈالر وطن بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ساڑھے 6 ارب ڈالر کی یہ رقم گزشتہ سال کے اسی عرصے میں بھیجی گئی رقم سے 5 فیصد زیادہ ہے۔ لیکن اس قرضے، امداد اور اپنے بھائیوں کے بھیجے ہوئے کثیر زرمبادلہ کے باوجود آبادی کی اکثریت بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ ملک کی 65فیصد آبادی غربت یا غربت کی لکیر سے نیچےزندگی گزار رہی ہے، پینے کا صاف پانی، صحت اور تعلیم ملک کی کثیر آبادی کو میسر نہیں۔ بھوک سے لڑتے ہوئے پاکستانی عوام ایک ایسے استحصالی اور شرمناک نظام میں زندہ رہنے پر مجبور ہیں، جہاں اُنہیں آئی ایم ایف، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور ملک کے وسائل پر قابض گروہ نے زندہ درگور کر رکھا ہے۔ نہ علاج کرانے کےلیے پیسے ہیں اور نہ پیٹ بھرنے کا کوئی مستقل سہارا۔

لیکن ہو سکتا ہے کہ گدھوں کی بدولت پاکستانی عوام کے حالات تبدیل ہو جائیں۔ پاکستان میں گدھوں کی آبادی 2013ء تک 49 لاکھ تھی جو 2015ء میں بڑھ کر 50 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔ برائے مہربانی اب آپ یہ نہ سمجھ لیجیے گا کہ اب تک کے تینوں بجٹ ان ایک لاکھ گدھوں میں کسی ایک نے بنائے ہیں۔ بالکل نہیں یہ تمام بجٹ ہمارے محترم وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو چیف اکاونٹنٹ ہیں، نے بنائے ہیں۔ 2015ء کا 43 کھرب13 ارب روپے کا وفاقی بجٹ بھی اسحاق ڈار نے ہی بنایا ہے جس میں ایک عام مزدور کو صرف 13 ہزار روپے میں پورا مہینہ گزارنے کو کہا گیا ہے۔ حکومتی دعوں اور وعدوں کے باوجود مزدور کو ان کا حق نہیں ملتا، تنخوہواں کی نسبت ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے اُن کی زندگی مشکل بنادی ہے۔

Labor
Labor

آٹھ سے دس گھنٹے کام کرنے والے مزدور آج بھی اپنی جائز اجرت سے محروم ہیں۔ ایک عام مزدور کا صرف 13 ہزار روپے میں پورا مہینہ گزارنا ناممکن ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت اُن کے بچوں کو بہتر تعلیم وصحت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور انہیں پرائیوٹ اسکولوں اور اسپتال کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ جون 2013ء میں نواز شریف کے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے بعد سے اب تک تین بجٹ آچکے ہیں اور تینوں ہی اسحق ڈار نے پیش کیے ہیں۔ ان بجٹوں سے غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کا معیار زندگی گرا ہے لیکن ان باتوں کو ماننے کےلیے نہ تو نواز شریف تیار ہیں اور نہ اسحاق ڈار۔

خوشی محمد جو ہمارے اچھے دوست اور وزیر اعظم نواز شریف صاحب کے بہت زیادہ حامی ہیں جب اُن سے سوال کیا گیاکہ بھائی یہ ایک لاکھ روپے فی فرد کے حساب سے چڑھ جانے والا قرض کیسے ادا ہو گا؟ پہلے تو وہ مسکرائے اور پھر بولے بہت آسان ہے صرف چار گدھے پال لو۔ ہم نے پوچھا یار گدھے پالنے سے کیا ہوگا؟ جواب میں خوشی محمد نے کہا کہ شاید آپ لوگ اقتصادیات سے بالکل نابلد ہیں۔ آپ نے نہیں پڑھا کہ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق نواز شریف کےدو سالہ دور اقتدار میں گدھوں کی آبادی میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے گزشتہ 5 سالہ دور حکومت میں گدھوں کی آبادی میں چارلاکھ کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو گدھوں کی آبادی میں 6 لاکھ کا اضافہ کرنے میں پوری دہائی لگ گئی جبکہ نواز شریف نے 1999ء میں اتنی ہی تعداد میں گدھے بڑھانے میں محض دو سال لگائے۔

بقول خوشی محمد گدھے کی کھال اور ہڈیوں کی برآمد سے پنجاب میں ایک سال کے دوران گدھوں کی قیمت تقریباً دُگنی ہوگئی ہے، نرخوں میں اضافے کے باعث گدھوں کی چوریوں میں بھی اضافہ ہواہے۔ ماہرین کے مطابق ایک سال کے دوران پنجاب میں گدھے کی اوسط قیمت 20 ہزار سے بڑھ کر 30 سے 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ گدھے کی کھالیں اور ہڈیاں ویت نام، ہانگ کانگ اور چین کو برآمد کی جارہی ہیں جہاں یہ جلد پر لگانے والی کریمیں اور جیل بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گدھے کی کھال 10 سے 15 ہزار روپے جبکہ ہڈی 7 روپے کلو میں برآمد کی جارہی تھی۔ کچھ افراد گدھے کا گوشت بھی 300 روپے کلو میں فروخت کررہے تھے۔ نرخوں میں اضافے کے باعث پنجاب میں گدھے چوری ہونے کے واقعات بڑھے ہیں اور رواں سال جنوری میں گدھے پالنے والوں نے چوری کے خلاف فیصل آباد میں مظاہرہ بھی کیا تھا۔

Khyber Pakhtunkhwa
Khyber Pakhtunkhwa

ایک نئی خبر یہ بھی ہے کہ چین اب پاکستان میں گدھوں کی افزائش کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ چینی دوستوں نے خیبرپختونخوا والوں کو ایک دلچسپ پیشکش کی ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں ‘گدھے بڑھاو اور خوب پیسے کماو’ کی پیشکش کی جارہی ہے۔ پشاور میں چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پیسے کمانے کا آسان طریقہ بتایا، کہا کہ چین والوں کو گدھوں کی ضرورت ہے، پیسہ ہم لگاتے ہیں،گدھوں کے فارم بناتے ہیں، گدھوں کو پال پوس کر جوان کرنا آپ کا کام، اور اس کے بعد ہم انہیں اپنی مصنوعات میں استعمال کے لیے پاکستان سے خرید لیں گے۔

چین کو گدھے بھجوائیں اور زرمبادلہ کمائیں۔ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو بھی پیشکش پسند آئی اور کام آگے بڑھانے کا وعدہ کر لیا۔ ہوسکتا ہے ہمارے فارغ بیٹھے صدر ممنون حسین جلدہی ایک آرڈیننس کے ذریعے ہر پاکستانی کو اس بات کا پابند کردیں کہ آئندہ سے ہر پاکستانی چار گدھے ضرور پالے گا اور پال پوس کر حکومت کے حوالے کرے گا۔ اب خوشی محمد کی بات بھی سمجھ میں آرہی کہ اگر ہر پاکستانی چار گدھے پال لے تو اپنے حصے کے ایک لاکھ کا قرض آسانی سے ادا کردے گا بلکہ کچھ نہ کچھ پس انداز بھی کر لے گا۔ تو جناب حکومت کو ضرورت ہے بس چار صحت مندگدھوں کی۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
honour japan needed pakistan Syed Anwar Mahmood جاپان روشناس سید انور محمود ضرورت عزت گدھوں وطن
Sharif late Death Anniversary Ceremony
Previous Post جب تک عوام کرپٹ سیاستدانوں سے پیچھا نہیں چھڑاتے، آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا
Next Post پیرس میں دہشتگرد حملے داعش کی کارروائی ہیں، فرانسیسی صدر
French President

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close