
پتوکی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے مطابق سرائے مغل میں 3 ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس اہکاروں پر فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو عدنان عرف دانی ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ڈی پی او قصور کے مطابق ہلاک ڈاکو عدنان 14 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
