
مظفرآباد (جیوڈیسک) جمعیت علما اسلام فضل الرحمٰن گروپ کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیرمین مولانا فضل الرحمٰن نے طالبان کے ساتھ مزاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لے کر امن عمل کو آگے بڑھائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیرمین مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومتی سطح پر بنائی گی کمیٹی مزاکرات کو کامباب بنانے کے لئے قبائلی جرگہ کو بنیاد بنا کر امن کے قیام کے لئے کوششیں تیز کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قائم کی گی کمیٹی سے لگ رہا ہے کہ وہ صرف میڈیا کے لئے بنائی گی ہے تاہم جعمیت علما اسلام مزاکرتی کمیٹی کے مصالحتی عمل کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ چند لوگ امریکہ مخالف اور طالبان کے حق میں بیان دے کر پس پردہ آپریشن کے لئے سٹیج تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن سے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے جس کا پاکستان کسی صورت میں متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔
