
لندن (جیوڈیسک) لندن میں آج شب سے تین روزہ ٹیوب اسٹرائیک کے سائے چھٹ گئے ہیں۔انتظامیہ اوریونین کے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال منسوخ کردی گئی ہے۔
لندن میں یونین نے آج شب ساڑھے 9 بجے سے 3 روزہ ہڑتال کااعلان کیا تھا جو جمعہ کی صبح تک جاری رہنا تھی۔ یونین کا کہناہے کہ چند روزپہلے کی گئی ہڑتال کاانتظامیہ پر اثرہوا ہے اور اس نے ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
