
کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں بارش اورسیلاب نے تباہی مچادی، قدرتی آفت سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ایک ہوگئی ۔ مغربی نیپال کے دس اضلاع میں حالیہ بارشوں نے تباہی کی نئی تاریخ رقم کردی۔
ریسکیو ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے ہزاروں افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ایک ہو گئی، جبکہ ایک سو چھتیس افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ رک گیا ہے، جس کے بعد امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
