
بجلی آئے یا نہ آئے لیکن اس کے نرخوں میں اضافہ ہوتا ہی چلا جارہا ہے۔ نیپرا نے عوام پر بجلی گراتے ہوئے ایک بار پھر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے پچپن پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرامیں سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی قیمتوں کی عوامی سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی منظوری دی۔ اضافہ جنوری کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔ جنوری کے مہینے میں عالمی منڈیوں سے تریسٹھ ارب روپے کا فرنس آئل خریدا گیا۔
جنوری میں جی یونٹ فیول کی لاکت دس روپے پچپن پیسے رہی۔ نیپرا نے دسمبر کے لئے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ایک روپے تینتیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔
