Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھینسا نیٹ ورک گروپ اور موم بتی مافیا!!

January 16, 2017 0 1 min read
Muslims Protest in London
Licence to Kill
Licence to Kill

تحریر : قادر خان افغان
دل میں چورہوتا ہے تو جب ہی کوئی اپنی شناخت چھپا کر کسی کے عقیدے ، مذہب یا مملکت کے خلاف اپنے خود ساختہ نظریات کا اس طرح پرچار کرتا ہے، جیسے اِن کو Licence to Kill مل چکا ہے ۔ یہ تصور1989 میں جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں ایک ایسے MI6 کے جاسوس کے ساتھ منسوب ہوگیا تھا کہ وہ اپنے مشن کو مکمل کرنے کیلئے کسی بھی شخص کو قتل کرسکتا ہے۔اس فلم نے اپنی تخمینی لاگت$32 million سے باکس آفس پر $156.1 million کما لئے تھے۔ لیکن یہاں جیمز بانڈ کے جاسوسوں کے کارناموں پر بحث مقصود نہیں ہے ، بلکہ خود کو جیمز بانڈ سمجھنے والے ، بھینسا ، موچی، ٹائپ کے بیمار ذہینت رکھنے والے اُن نام نہاد بلاگر و سوشل ورکر کہلانے والوں کے احوال پر مذمت کا اظہار کرنا ہے ، جن کیلئے آج امریکہ کی حکومت اور نام نہاد موم بتی مافیاتنظیموں کی آہ فغاں و ماتم و مذمت کی دوکانداری چمک اٹھی ہے۔ سب سے پہلے میں اس بات کی وضاحت کردوں کہ با حیثیت انسان ، کوئی بھی کسی بھی مذہب ، مسلک سے تعلق رکھتا ہو ، اس کو وہی حقوق حاصل ہیں جو اُس ملک میں کسی دوسرے شہری کو حاصل ہیں ، اسی طرح اُس شہری کو بھی اُس ملک کے قوانین و عوام کا احترام ضروری ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی زبان ، ہاتھ ، پائوں سے کسی کی دل آزاری اور تکلیف کا باعث نہ بنے۔سوشل میڈیا نے جہاں دنیاوی قربتوں کو ایک کوزے میں سمیٹ کر رکھ دیا ، وہاں مدرپدر آزادی ، جیسے اظہار رائے کی آزادی کا نام دیکر جھوٹ کے پرچارک اپنے مذموم مقاصد کے لئے بے دریغ استعمال کرکے کروڑوں انسانوں کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں۔یہاں سب سے پہلے امریکہ کی بات کرلیتے ہیں کہ امریکی و برطانیہ نے پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بلاگرز کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

BBC اردو سروس نے کچھ یوں خبر لگائی “پاکستان کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے پانچ لاپتہ سماجی اور سوشل میڈیا کے کارکنان کی گم شدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزرات داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے”۔اسی طرح سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرے بھی ہوئے۔ یہاں میں صرف اُن بلاگرز کے حوالے سے ان انسانی حقوق کے کمیشن اور کروڑوں انسانوں کے قاتل امریکی حکومت سے یہ ضرور پوچھنا چاہوں گا کہ انھیں سارے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرنا صرف پاکستان میں ہی کیوں نظر آتا ہے۔انھیں یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ اظہار رائے کے نام پر کسی بھی مذہب ، مسلک کے خلاف جو منہ آیا بولتے چلے جائیں کیا اس عمل سے وہ معاشرے میں اعتدال کا راستہ اپنانے کی ترغیب دے رہے ہیں یا پھر اشتعال انگیزی اور معاشرے میں فساد کا سبب بن رہے ہیں۔ بلاگرز معاشرے میں پیدا ہونے والی خامیوں ، ناقص کارکردگیوں سمیت اہم معاشرتی پہلوئوں پر ایک مثبت سوچ دینے والے کو کہا جاتا ہے ، لیکن جب کوئی بھینسا بن کر یہ ٹویٹ کرے کہ”بھاڑ میں جائے یہ خونی مذہب اسلام اور پاکستان کا گھٹیا کلچر”تو کیا اظہار رائے کی آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھانا نہیں کہلایا جائیگا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو( نعوذ باللہ) محمد ابن عبد اللہ کہہ کر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا مرتکب ہوتے ہوئے ، امہات المومنین کے خلاف ویاہ گوہی کرے ، تو کیا اس سے معاشرے میں اشتعال نہیں پھیلے گا۔

کیا یہ بھی کوئی بتانا پسند کرے گا کہ ایک خاص طبقہ مخصوص نظریات کے ساتھ شعائر اسلام اور رضوان اللہ اجمعین کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مہم چلاتے رہیں گے تو کیا ان کو بدلے میں پھولوں کے ہار ملیں گے یا جو نفرت کی فصل اُگا رہے اس کے کانٹوں سے خود کو زخمی کردیں گے ۔ یہ کوئی زیادہ پُرانی بات بھی نہیں ہے ، حال ہی میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) راحیل شریف ، جن کے لئے ملک بھر میں “جانے کی باتیں جانے دو”کے بینر آویزاں کرکے پریس کلب کے باہر خود سوزی کی جاتی رہی تھی ، ایک غیر مصدقہ خبر پر کس قدر لعن طعن کیا گیا اور با عزت طریقے سے ریٹارمنٹ ہونے والے کو کس قدر غلیظ ذہن سازی سے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ، کیا ہم روز ٹویٹر ، فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر نہیں دیکھتے کہ یہ بھینس نیٹ ورک والے ، کس کے ایجنڈے پر کام کررہے تھے ، یہ بھی ان کی ٹویٹ سے صاف عیاں ہوتا تھا ، ان کو سماجی کارکن کس کھاتے میں قرار دیا جارہا ہے ، انھیں بلاگر کیوں کہا جارہا ہے ، مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی ، اگر ایسا نکتہ نظر درست ہے تو کالعدم جماعتوں کی جانب سے جس قسم کی پوسٹیں آتی ہیں ، اس کو پڑھنے کے بعد کوئی محب الوطن یہ نہیں کہہ سکتا کہ اُن کے اس قسم کے دشنامی پروپیگنڈے کو “سماجی خدمات”قرار دیا جائے۔

Muslims Protest in London
Muslims Protest in London

ترقی پسند کارکنان ہوں یا ا سلام پسند یا مسلک پسند ، سب کو ایک حدود اور اخلاق کے دامن کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔صرف پڑھے لکھے ہونے یا ڈگریاں لینے سے اس کا قد اونچا نہیں ہوجاتا ، مرزا غلام احمد قادیانی ، نے علوم انسانی پر ملکہ حاصل کیا ، لیکن ابلیس کی طرح غرور میں آکر راندہ درگاہ ہوا ، اس کا علم جب اس کو شعور نہیں دے سکا تو عالم فاضل ہونا بھی کسی کام نہیں آیا ، نوبل انعام یافتہ قادیانی سائنسدان کو جب نوبل انعام ملا ، لیکن اس کے نظریات اور پاکستان کے خلاف منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی واپسی کی درخواست پر جو تضیحک آمیز رویہ اپنا کر توہین آمیز جواب دیا ، وہ اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں ، وہ کسی یونیورسٹی کے ایک شعبے کو اُس کے نام سے منسوب کرنے سے مٹائے نہیں جاسکتے ، اسی طرح سیاست میں ایم کیو ایم کے بانی کا لوہا مانا جاتا تھا ، ان کی تنظیم کے بغیر کوئی جماعت وفاق میں مستحکم حکومت نہیں بنا سکتی تھی ،خود کو غرور کے پہاڑ پر چڑھ کر کنگ میکر کہا کرتے تھے ، میڈیا میں کسی بھی وقت کسی بھی اینکر کے پروگرام کو روک کر اپنا ہیپی آور شروع کردینا ، عام سے معاملات ہوگئے تھے ، جہاں اُس شخص کے خلاف خوابوں میں ڈر کر کوئی نہیں بول سکتا ، وہاں اُس شخص کو اُن ہی لوگوں نے خود سے مائنس کردیا ، کیونکہ برداشت اور اخلاقیات کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ تقاریر میں مائوں ، بیٹیوں ، بہنوں کہنے سے کچھ اثر نہیں ہوتا ، جب تک دل میں بھی اُن کا احترام نہ ہو ، اخلاق باختہ تقاریر اور پاکستان کے خلاف مسلسل بد زبانی کی روش نے اُس شخص کو خود اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں رسوا ہونا۔

دنیا بھر میں دیکھا گیا ۔ اب چاہے وہ معافی مانگ کر کئی سال بعد دوبارہ بھی جوائن کرلے ، لیکن کمان سے نکلا تیر اور زبان سے نکلے الفاظ کبھی واپس نہیں ہوا کرتے۔ بھینسا نیٹ ورک ، خود روپوش ہوا یا کسی نے لاپتہ کیا ، اس پر مکمل تحقیق کی ضرورت ہے ، کیونکہ ایک ہی فرقے سے وابستہ اور ایک ہی سوچ کے حامل ، نیٹ ورک کے افراد کا یوں یکے بعد دیگر غائب ہونا ،اچانک نہیں ہوسکتا ۔ ممکن ہے کہ کھل بوشن یادو کو کئی سال تک اپنی سرزمین میں جگہ دینے والے اور ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں ، یا مزار زنیب کے نام پر مسلح جنگجوئوں کو بھاری رقوم پر بھرتی کرنے والوں نے پاکستان کو عالمی دبائو کا شکار کرنے کیلئے نئی منصوبہ بندی کی ہو، جس طرح امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ خود کروڑوں انسانوں کی ہلاکت کا ذمے دار و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے ، نسل پرست امریکی صدر کا امریکہ، کس منہ سے تشویش کا اظہار کررہا ہے۔
بہرحال جو کچھ بھی ہو ، حقیقت چھپ نہیں سکتی ، جس طرح بھینسا گروپ بے نقاب ہوا اور اپنے اس چیلنج میں ناکام ہوا کہ پکڑ سکتے ہو تو پکڑ کر دکھائو ، مزید انکشافات لئے ہوئے ہے جس کا سب کو انتظار ہے۔اب بھینسا پکڑا گیا ، یا اُس کا موچی اپنا پھٹا منہ سی رہا ہے ۔یا پھر کسی دنیاوی جنت میں بیٹھ کر عیش و عشرت کی زندگی بسر کررہا ہے ۔اس حوالے سے براہ راست کسی پر الزام لگانا مناسب نہیں ہے۔تمام ایسے بلاگرز و خود سماجی کارکن کہلانے والوں کو معاشرتی اقدار اور ہر مذہب و ملک کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے کہ اُس کی ایک ٹویٹ قومیتوں کے درمیان صدیوں کی خلیج بھی پیدا کرسکتی ہے۔

Qadir Khan
Qadir Khan

تحریر : قادر خان افغان

Share this:
Tags:
group Media network public respected rights احترام حقوق عوام گروپ مافیا میڈیا نیٹ ورک
shaheer Sialvi
Previous Post ملک کی خاطر ہمیں ایک ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ شہیر سیالوی
Next Post پاکپتن کی خبریں 16/1/2017
Pakpattan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close