
نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی ایکشن ڈرامہ ہارر فلم”ڈریکولا اَن ٹولڈ” کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔خوفناک روپ دھارے دہشت کی علامت تصور کیا جانیوالامشہور افسانوی کردار ڈریکولا ایک بار پھر ہالی وڈ میں واپسی کیلئے تیار ہے، اسی سلسلے میں ایکشن ڈرامہ سے بھرپور نئی ہارر فلم “ڈریکولا ان ٹولڈ” کا انٹرنیشنل ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ مشہور آئرش ناول سے ماخوذ اس فلم کے ہدایت کارگیری شور ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے بہادر بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے۔
جو اپنے خاندان کو دشمنوں سے بچانے کیلئے انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ایک ایسے طاقتور ویمپائرمیں تبدیل ہو جاتا ہے۔ صدیوں پرانے اس دہشت ناک کردار کے روپ میں نامور ہالی وڈ اداکار لیوک ایوان نظر آئیں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈومینک کوپر، سارہ گاڈون، ولیئم ہوسٹن اور سمانتھا بارکس شامل ہیں۔ ایک سو ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی لیجنڈرنری پکچرز کی تیار کردہ ا س سنسنی خیز فینٹسی ایکشن فلم کو یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال17اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔
