
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ دہلی میں زوردار بارش کے سبب سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے۔
منزل تک پہنچنے کے لیے لوگوں کو گھنٹوں انتظا ر کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش کے دوران بہت سے علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔
