
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں نامعلوم افراد نے ایک اور گرجا گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور تبرکات کو نقصان پہنچایا۔
گزشتہ سال نومبر کے بعد سے نئی دہلی میں گرجا گھر پر یہ پانچواں حملہ ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
