
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے چڑیا گھر میں شیر نے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق شیر نے حملہ کرکے بارہویں جماعت کے لڑکے کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 17سالہ طالب علم شیر کے پنجرے میں جاگرا جس پر حملہ کرکے شیر نے اسے ہلاک کر دیا۔ جسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا۔
