Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نئا زمانہ، نئی آواز، نئی شاعری

April 23, 2016 0 1 min read
Neya Zamana, Nai Awaz, Nai Shairi
Neya Zamana, Nai Awaz, Nai Shairi
Neya Zamana, Nai Awaz, Nai Shairi

تحریر : حسیب اعجاز عاشر
جب تک نئے شعراء کرام کی حوصلہ افزائی و پذیرائی نہیں کیجائے گی ، ادب شناس اہل ذوق کے لئے نئا اندازِ فکر، نئی سوچ، نئے اسلوب کی رنگینی بحر ،نئے خیالات کی ندرت،نئے ترنم ِ آفرینی ،نئی مہارت کیساتھ نئے تخلیقی رنگ و آہنگ،نئے ردیف و قافیے کی شگفتگی سے بُنی نئی شاعری کی نئی شادابی کسی صورت بھی میسر نہیں آسکتی ۔اِس حوالے سے ادبی تنظیم ”ادارہ نئی شاعری” خراجِ تحسین کی مستحق ہے کہ جس نے ان نئے شعراء کی آواز کو سن بھی رہی ہے اور انکی آواز بن رہی ہے اوراِن کو ایسا مستقل پلیٹ فورم مہیا کرنے میں مکمل کامیاب ہوئی کہ جہاں نوجوان شعراء مکمل اعتماد و جذبے اور ذوق و شوق کے ساتھ اپنے جدت پسندانہ تازہ دم کلام میں زبان کی شوخی و شیرینی سے معصومانہ سچائی اور کھرے پن کا اظہار کر سکتے ہیں ۔ ”ادارہ نئی شاعری”کے زیرِ اہتمام الحمرا کلچرل کمپلیکس،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی(ابوظہبی) کی زیرِ صدارت پہلے کُل پاکستان نسلِ نو مشاعرہ کا انعقاد اِس سلسلے کا با قاعدہ آغاز ہے۔اِس تقریب کے مہمانانِ خصوصی میںآسمانِ ادب کے درخشندہ ستارے عباس تابش ،تیمور حسن تیمور، احمد رضا راجہ، ناصر ملک، ڈاکٹر قاسم شاہ اور ڈاکٹر بدر منیرسٹیج پے جلوہ آفروز تھے، جبکہ مہمانانِ اعزازی کی حثیت سے زعیم رشید، نوید صادق، سبطین رضا، زاہد حسین، ارشد مرزا، نعیم اللہ انمول،محمد ظہیر بدر اور ظہیر مشتاق رانا(کویت) کی شرکت محفل کے ادبی رونق کو چار چاند لگا رہے تھے۔نظامت کے فرائض وقاص عزیز کے ذمے تھے جو بڑی خوش اسلوبی سے نبھائے گئے۔

ادارہ نئی شاعری کے روح رواں وقاص عزیز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ شعروادب میں موجود روایتی گروہ بندیوں اور حدبندیوں سے نوجوان شاعرکو اپنے شعری سفر کو مشکلات کا سامنا ہے ۔نوے کی دہائی کے بعد غزل کو ئی نقاد نظر نہیں آیا،کوئی قابل ذکر تازہ کار اُبھر کر شاعر سامنے نہیں آیا،چند شخصیات کی لابی کے باعث جمود طاری ہے ۔اس پلیٹ فورم کا بنیادی مقصد یہ کہ ان شخصیات کی اجارہ داری ختم کی جائے، سنئیرز کی جانب سے جونیئرز کی حوصلہ شکنی کو روکا جائے تا کہ نئے چہرے نئے کلام کے ساتھ سامنے آئیں۔مجھے قوی امید ہے کہ یہ پلیٹ فورم نوجوان شاعروں میں جذبے اور ہمت کی نئی روح پھونکے گا اور اچھی سے اچھی شاعری تخلیق پائے گی اور اِس تقریب سے دنیائے ادب میں نسل نو مشاعروں کا آغاز بھی ہو گا۔
اس ”پہلا کُل پاکستان نسلِ نو مشاعرہ”میںنوجوان شعراء کی ایک کہکشاں موجود تھی جن میں ضیاء افروز، تہذیب حسین، اوصاف باسط، خیال ثنائ، شبیر احرام، عمار اقبال، اسامہ امیر، ساحل بخاری، کاشف کاظمی، نبیل حسین نبیل، سید علی سلمان، اسد بٹ، زبیر فاروق، محمود ناصر، عزیز طارق، تنزیل الرحمان، افتخار اشعر، عدنان محسن، محمد عامر، ریحان بشیر، حسن ظہیر راجہ، عقیل عباس، فیاض اسود، اختر منیر، ڈاکٹر وقار خان، ارشد عباس زکی، منیر سیف، شاہجہاں سالف، عدنان سرمد، عادل بادشاہ، اسد علی باقی، آغر ندیم سحر، زبیر عباس، نادر صدیقی، حمزہ ہاشمی، تیمور علی ، قمرعباس، ساجد رضا، حارث جاوید، سعید شارق، شاکرخان، خاور اسدعلی، وقار شیخ، انعام کبیر، خرم آفاق، نادر عباسی، عدنان آصف بھٹہ، فیضان ہاشمی، عقیل ملک، مشتاق احمد، ہمایوں خان، احسن شہزادہ، احسن شہزاد، سید عقیل شاہ، کمبل عباس اشتر، ہمایوں خان، مبشر علی، سمعیہ نذیر، زیب النسا واثق، وسیم تاشف عادل حسین، تجدید قیصر شامل تھے۔

Poets
Poets

نوجوان شاعروں نے اپنے اپنے مزاج کے خاص ذوق،نہج اور نظریے کی خوب ترجمانی کی۔کسی شاعر کے لب و لہجے میں تلخی تھی تو کسی کے نرمی بھی کسی کے لہجے میں گھن گھرج تھی تو کسی کا لہجہ دھیمہ بھی کسی آواز میں حلاوت تھی تو کسی میں کرواہٹ بھی،کسی میں روانی تو کسی میں سلاست بھی اور بے ساختگی بھی ۔۔دوسرے پہلو سے دیکھا جائے تو کسی میں میر کا سوز، کسی میں مظہر کی زبان آوری، کسی میںحالی کی لطافت،کسی میں اقبال کی گہرائی،کسی میں جگر کی روانی،کسی میں فراز کی دلربائی، کسی میں حسرت کی عام فہمی ،کسی میں جالب کا انقلاب اور کسی میں داغ کی وسعت باذوق سامعین کو حیرت زدہ کر رہی تھی ۔کلام میں پختگی اور جدت پسندی فروغِ شعرو ادب کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہی تھیں،سامعین نوجوان شاعروں کے چونکا دینے والے معیاری کلام میں بے خودی، نشاط کی لطافت، مشاہدہ ،مجاہدہ ،تہذیب ،ثقافتی تغیرات ،خوش رنگی، خوش بیانی،زینتِ زنداں، نظارہِ عہد، رسمِ زندگی، برگِ آوارہ، لطف و معنویت، کمالِ دلربائی سن کر عش عش کر اُٹھے اور تالیوں کی گونج اور بے ساختہ ”واہ،واہ” ،”سبحان اللہ” سے پسندیدگی کی سند پیش کرتے رہے۔

مقررین نے اپنے اظہار خیال میں کہا امید ہے کہ ایسے مشاعروں کا سلسلہ برقرار رہے گا تا کہ نسلِ نو میں ترویجِ ادب کا رحجان فروغ پا سکے اور یہ معاشرے کی تعمیر اور ثقافت کے تحفظ ،اخلاقی قدروں کی پاسداری، اصلاحِ سماج میں پوری ذمہ داری کیساتھ اپنے اپنے دائرہ کارمیں شعروادب کے ذریعے اپنا پُرخلوص حصہ ڈال سکیں ۔اِس موقع پر نوجوان شعراء کی تازہ دم نئی تخلیقات کی سماعت کے بعد صدرِمحفل جناب صباحت عاصم واسطی نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شعر”عاصم خیال ایک سے لہجے ملے جلے شہر سخن میں اس لئے بیزار میں ہوا” کو اپنی بیاض سے نکال دینے کا اعلان بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر ادارہ نئی شاعری کے روح رواں وقاص عزیز نے کچھ اعلانات بھی کئے۔۔ کہ دوسرا نسل نو مشاعرہ اگلے ماہ اسلام آباد کے قرب میں ہوگا، نئے شعراء کی منتخب غزلوں پر مشتمل کی کتاب بھی جلد منظرعام پر آ جائیگی، ایوارڈ کے حوالے سے تیس سال تک کی عمر کے شعراء کے چھپنے والی کتب کے جائزے کے بعد ایک لاکھ روپے نقد رقم اور دیگر کو تحائف سے بھی نوازا جائیگا۔سہ ماہی نئی شاعری کا پہلا شمارہ کی اگست میں ان شاء اللہ تعالی اشاعت ہو جائیگی۔

Poetry
Poetry

مشاعرہ نسلِ نو سے قبل منفرد لب و لہجے اور نئی نسل کے نمائندہ شاعر احمد خیال کے دوسرے شعری مجموعہ ”ستاروں سے بھرے باغات” کی تقریب پذیرائی کا انعقادبھی ہوا۔”ستاروں سے بھرے باغات” کے مطالعے سے احمد خیال کی فنی ہنرمندیوں کے کئی چھپے ہوئے اندازو پہلو بے نقاب ہوتے ہیں ۔احمد خیال ایک خاص سرچشمے سے کسبِ فیض کرتے ہیں اور اسی سرچشمہ کو مستقبل کی شاعری اور ادب کا آدرش سمجھتے ہیں۔کم عمری ہی میں ان میں خیال اور تجربے کی گہرائی قاری کوبے حد متاثر کرتی ہے۔زندگی کے ہر پہلو اور اس کی حقیقتوں پر انکی گہری نظر ہے۔ان میں جستجو، لگن اور سیکھنے کی خواہش بہت واضح اور متاثر کن ہے۔خیال کے ہاں احساسات کا ظہور ہی ان کے جذبہ و احساس کی وسعتوں کی روشن بشارت ہے۔انکی غزلیں ایمائیت سے عبارت ہیں۔انکے کلام میں گہرے احساس والے تخلیق کار کا تخلیقی بہائو بھی خوب ملتا ہے جس میں محبت کی سرسراہٹ اور روشنی کی آہٹ قارئین کو اپنے حصار میں جکڑ لیتی ہے۔

سعود عثمانی ”ستاروں سے بھرے باغات” پر اپنے تاثرات میں لکھتے ہیں کہ احمد خیال اپنی ناشکیب نگاہ اور امیدوار دل کیساتھ خیال و خواب کی دنیا میں محو ہے اس دنیاکی نیرنگیاں اسے خود سے دور جانے ہی نہیں دیتی،کم عمری میں کئی ایسے شعر اور مصرعے ملے ہیں جو خوش بختی اور ریاضت کے باہمی ملاپ سے ملتے ہیں۔عطاء الحق قاسمی لکھتے ہیں احمد خیال کی شاعری میں تازگی اور نیا پن ہے وہ چمکتا ہوا مصرعہ کہتا ہے اور شعر کو شعر بنانے کے ہنر سے آشنا ہے احمد خیال کی غزل عام قاری کو ہی نہیں بلکہ ثقہ بند ادیبوں کو بھی اپنی گرفت میں لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔امجد اسلام امجد کچھ یوں لکھتے ہیں کہ احمد خیال کی غزل میں گزرے ہوئے کل کے استعاروں اور کنایوں کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر میں سوچنے اور محسوس کرنے والے دل و دماغ کے سوالات اور تاثرات بھی ہیں ۔

غلام حسین ساجد کی زیرِ صدارت اس اِس تقریب میں نذیر قیصرنے بحثیت مہمانِ خصوصی اور حسین مجروع نے مہمان اعزازی کی حثیت سے شرکت کی ۔اظہار خیال کرتے ہوئے غلام حسین ساجد، علی اصغر عباس،حسین مجروع،حسن عباسی، ڈاکٹر بدرمنیر، نوید صادق اور احمد حماد نے احمد خیال کو ”ستاروں سے بھرے باغات” کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی، اوراسے شعروادب میں ایک حسین اضافہ بھی قرار دیا۔نظامت نیوز اینکر، نامور نوجوان شاعر وقاض عزیز نے باحسن خوبی سرانجام دیئے۔شعروادب کے پرستاروں کی کثیر تعداد سے ہال کچھا کھچ بھرا ہوا تھاجوشعراء کرام کے کلام کو بڑے انہماک سے سنتے رہے اور ہر اچھے شعر پر دل کھول کر داد و تحسین پیش کرتے رہے۔احمد خیال کی مجموعہ کلام سے ایک منتخب غزل کے چند اشعار اہل ذوق قارئین کی نذر۔۔کمال حسنِ تخلیل ملاحظہ کیجئے۔۔

دریا میں دشت، دشت میں دریا سراب ہے
اس پوری کائنات میں کتنا سراب ہے

روزانہ اک فقیر لگاتا ہے یہ صدا
دنیا سراب ہے ارے دنیا سراب ہے

موسی نے ایک خواب حقیقت بنا دیا
ویسے تو گہرے پانی میں رستہ سراب ہے

کھلتا نہیں ہے ریت ہے پانی کہ اور کچھ
میری نظر کے سامنے پہلا سراب ہے

Haseeb Ejaz Aashir
Haseeb Ejaz Aashir

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:
Tags:
new generation Popular پذیرائی
Lahore
Previous Post گمشدگی دستاویزات
Next Post لاہور : گرینڈ فیشن شو، موسم گرما کی کلیکشن، ماڈلز کی کیٹ واک
Lahore Fashion Show

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close