
نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ میں نیوکلیئر ہتھیاروں کیخلاف مظاہرہ کرنیوالے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے شرکا ء نے ہاتھوں میں شمعیں اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے مطالبات درج تھے۔
