
نیویارک (جیوڈیسک) بہار تو آئی لیکن امریکا کے شمال مشرقی حصوں میں برف کا تحفہ لائی۔
اس برس زمین کے شمالی نصف کرے میں بیس مارچ کو دن اور رات برابر ہوئے جسے” ایکونوکس ” کہتے ہیں۔ دارالحکومت واشنگٹن کے بعد نیویارک کے باسی بھی اچانک برفباری پر حیران رہ گئے۔
برفباری نے کاروبار زندگی میں رخنہ ڈال دیا، سکول بند کرنا پڑے اور متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔
