
نیوزی لینڈ(جیوڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ لوگوں پر رنگ پھینکنے کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ میں قائم کردیا گیا، چار ہزار سے زائد لوگوں پر رنگ ڈالا گیا۔ نیوزی لینڈ کی اوٹیگو یونیورسٹی میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ لوگوں پر رنگ ڈال کر، عالمی ریکارڈ بنایا گیا۔
اس منفرد تقریب میں چار ہزار ایک سو اکہتر لوگوں پر رنگ پھینکا گیا۔ اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمایندے بھی موجود تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے ایسا کوئی ریکارڈ نہیں بنایا گیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کے لیے کم از کم 4 ہزار افراد کی شرط رکھی تھی۔
